پاک فوج کو سلام

ہماری افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں کیا جاتا ہے بلکہ میں تو یوں کہوں گا کہ افواج پاکستان سب سے پہلے نمبر پر ہیں دفاعی لحاظ سے بھی اور ایکشن کے رُو سے بھی۔کیونکہ افواج پاکستان کا اک اک سپاہی جذبہ شہادت سے لبریز اور سینے پہ گولی کھانے کو فخر سمجھتا ہے ،اپنے وطن کی حفاظت کے لئے میرا اک اک سپاہی سر بکفن ہے اور ملک کی خاطر جان قربان کر دینے کو اعزاز سمجھتا ہے۔ پاکستان کے معرضِ وجود سے لیکر اب تک پاکستان کو وقتاً فوقتاً بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے جسکی ابتدا پاکستان بنتے ہی پاک بھارت سرحدی کشیدگی سے ہو گئی تھی۔ یہ مسائل مختلف اشکال میں پاکستان کو گھیرتے رہے کبھی سیلاب کی شکل میں اور کبھی زلزلوں کی شکل میں کبھی سرحدی کشیدگی کی صورت میں اور کبھی اندرون ملک ہونیوالی شدت پسندوں کی طرف سے دہشت گردی کی صورت میں۔ ان مختلف صورتوں میں پاک فوج کے جانباز سپاہیوں نے ملک کیلیے اپنی خدمات جاری رکھیں۔ ملک میں سیلاب آیا تو پاک فوج کے جوان پانی میں کود کر ڈوبتے لوگوں کو بچانے لگے۔ سرحدوں پر کشیدگی کی بات آئی تو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا یہاں تک کہ دشمن کی صفوں میں بم باندھ کر داخل ہو گئے۔ اندرون ملک دہشتگردی کے واقعات ہوے تو سوات جیسے کامیاب آپرشن کیے۔ زلزلہ کی آفت نے گھیرا تو شدت پسندوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کے ہیلی کاپٹروں پر حملے کے باوجود زلزلہ متاثرین کی خدمات سے پیچھے نہ ہٹے۔ یہاں تک کہ گیاری سیکٹر میں 100 سے زائد برف کے تودے دبنے والے فوجی جوان بھی ملکی سلامتی کیلیے ڈیوٹی ہی دے رہے تھے پاک فو ج کے جوانوں کی بہت ہی قابل فخر خدمات ہیں۔

آج کچھ ملک دشمن عناصر پاک فوج کے خلاف عوام کے دلوں میں شکوک و شبہات پھیلانے میں مصروف ہیں ان کا یہ پروپیگنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور ہر سُو آواز آئے گی ۔
پاک فوج کو سلام۔۔پاک فوج زندہ باد
Yasir rafique
About the Author: Yasir rafique Read More Articles by Yasir rafique: 25 Articles with 21773 views یاسر رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے صحافی اور کالم نگار ہیں پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری چاہتے ہیں یاسر ر.. View More