ای بک ہماری ویب از ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی
(Dr. Nasreen Shagufta, Karachi)
مختلف موضوعات پر مشتمل "ای بک
ہماری ویب" کے مصنف ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے جامعہ کراچی سے لائبریری
سائنس اور علم سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔ ۲۰۰۹ء میں ہمدرد یونیورسٹی کراچی سے
پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تحقیق کاموضوع "پاکستان میں لائبریری
تحریک کے فروغ اور کتب خانوں کی ترقی میں حکیم محمد سعید شہید کا کردار"
تھا۔ کراچی کے متعدد کالجوں میں لائبریری سائنس کے استاد کی حیثیت سے خدمات
انجام دیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس، سرگودھا
یونیورسٹی، شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس، منہاج یونیورسٹی، لاہور اور
کراچی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دئے۔
ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی ۳۳ کتب اور ۳۰۰ سے زیادہ مضامین کے مصنف ہیں۔
شخصیات ان کا خاص موضوع ہے۔ انھوں نے سوانحی مضامین اور خاکہ تحریر کئے ہیں۔
ان کی تحریروں کی اشاعت ہماری ویب پر بہت عرصے سے جاری ہے۔
ہماری ویب کی ابتدا ۲۰۰۷ء میں ہوئی ۔ اسکے بانی اور چیئرمین ابرار احمد ہیں۔
آن لائن لکھنے والوں کی تحریروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل صورت میں بڑے
پیمانہ پر کالم نگاروں کی پذیرائی ہوئی۔ اسکا مقصد اردو زبان میں لکھنے
والوں کی حوصلہ افزائی تھی۔ تماری ویب پر لکھنے والوں کی تعداد تقریبا چھ
ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ۲۰۱۴ میں ہماری ویب رائٹر کلب کی بنیاد رکھی گئی۔
فروری ۲۰۱۵ء میں عہدیداران کا انتخاب ہوا۔ صدر ڈاکٹر رئیس احمس صمدانی
منتخب ہوئے۔ جنرل سکریٹری عطا محمد تبسم ہیں۔
رائٹر کلب نے ابتدا میں ۱۵ لکھنے والوں کی تحریروں کی ای بک کی اشاعت اور
تقریب رونمائی کی۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اردو زبان میں آن لائن مطالعہ
کرنے والے محقیقین اور قارئین کی لئے رائٹر کلب کی ای بک کی اشاعت مفید
ثابت ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کی ہماری ویب پرشائع شدہ
تحریروں کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب ۱۸۸۶ صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کی ترتیب و
تدوین خواجہ مصدق رفیق نے کی۔ کمپوزنگ آصف مہرکی ہے۔ سر ورق آصف باقی نے
تیار کیا۔ سال اشاعت ۲۰۱۵ء اور ناشر ہماری ویب ہے۔ اسکے علاوہ کیٹلاگ سازی
اندراج موجود ہے۔
انتساب ہماری ویب پر لکھنے والوں کے نام ہے۔ کتاب کے تعارف میں صمدانی صاحب
لکھتےہیں کہ ،"مختلف ویب سائیٹس پر میری متعدد تحریریں آن لائن ہیں۔ لیکن
کسی بھی معروف سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہماری ویب پر میری
باقاٰعدہ ای بک کا آجانا یقینا خوش آئند بات ہے"۔ آگے لکھتے ہیں،"ہماری ویب
نے مجھے اپنا گرویدہ بنایا کہ میں نے اخبارات، رسائل و جرائد کے مدیران کے
ناز نخرے سے اپنے آپ کو آزاد کرلیا اورصرف ہماری ویب پر لکھنا شروع کر دیا"۔
ایک اور جگہ فرماتے ہیں،"ہماری ویب کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے
دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کا درجہ ہے۔اس نے اپنے قیام سے
مسلسل معلوماتی، تفریحی، کھیل، تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق بے شمار
پروگراموں کا انعقاد کیے۔ جو بہت کامیاب اور مقبول ہوئے اور اسکے قارئین نے
انھیں بے انتہا پسند بھی کیا ہے۔ ہماری ویب نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی
اداروں اور ویب سائٹ کی پارٹنر ہے اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔
اپنے صارفین کی ضروریات اور خدمت میں مسلسل رواں دواں ہے"۔
پیش لفظ میں ابرار احمد لکھتے ہیں،: ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی ہماری ویب پر
کافی عرصے سے لکھ رہے ہیں۔ انھیں ہماری ویب رائٹر کلب کا اولین صدر ہونے کا
اعزاز بھی حاصل ہے۔ ڈاکٹر صمدانی گزشتہ پانچ دہائِوں سے قلم و قرطاس سے
وابستہ ہیں۔ انکے کرشمات قلم سے اب تک ۳۳ تصانیف و تالیف اور ۳۰۰ سے زیادہ
مضامین منظر عام پر آچکے ہیں۔ ہماری ویب رائٹر کلب نے ڈاکٹر صمدانی کی ای
بک تشکیل دی ہے۔ جو کلب کے ای بکس کی تدوین و اشاعت کے پروگرام کی پہلی کڑی
ہے۔ ڈاکٹر صمدانی نے مختلف موضوعات پر لکھا اردو ادب کے حوالے سے شخصیات
انکا خاص موضوع ہے۔ انھوں نے ۵۰ سے زیادہ ادبی، علمی، سماجی سیاسی اور
مزہبی شخصیات پر سوانحی مضامین اور خاکے تحریر کئے۔ ادبی موضوعات پر
مضامین، اسکے علاوہ ہیں۔ انکی دو خاکوں کی کتابیں"یادوں کی مالا" اور جھولی
میں ہیرے موتی" منظر عام پر آچکی ہیں۔ کالم نگار بھی ہیں، حالات حاضرہ کے
حوالے سے سیاسی، نیم سیاسی و سماجی موضوعات پر کالم بھی تحریر کرتے ہیں۔ جو
ہماری ویب کی ای بک کا حصہ ہیں۔
مصنف کے ۱۴۱ مضامین ای بک میں شامل ہیں۔جن میں سے چند خاص خاص موضوعات
مندرجہ ذیل ہیں
۱عبدالوہاب خاں سلیم۔ ایک کتاب ایک دوست ۔
۲۔ فیض احمد فیض میرا پرنسل
مولدالنبی پیدائش گاہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔۳
۴ حکیم محمد سعید شہید۔ تحقیق کے آئینے میں۔
۵میری ماں شخصی خاکہ۔
قومی تعلیمی پالیسیاں، ترقیاتی منصوبے اور کتب خانے۔۶
اپریل۲۳،کتاب و کاپی رائٹ کا عالمی دن۔۷
مکہ لائبریری سعودی عربیہ میں ایک دن۔۸
۹ شیخ محد ابراہیم آزاد شخصیت و شاعری
۱۰جبل ثور کے دامن میں چند ساعتیں۔
۱۱ بارہ ربیع الاول ۱۴۳۵ کی شب روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
۱۲پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن ایک جائزہ
۱۳ ہماری ویب رائٹر ۔ برقی میڈیا کے مصنفین کا جائزہ
۱۴کشمیر سے اظہار یکجہتی کا دن ۵ فروری
آپکی تحریر سلجھی ہوئی اور آسان زبان میں ہے۔ پڑھنے والا بآسانی سمجھ لیتا
ہے۔ انھوں نے آسان اور عام فہم زبان میں ہر موضوع پر لکھا۔ مصنف کی ای بک
کا مطالعہ اردو زبان کے قارئین اور محقیقین کے لئے بہت کارگر اور مفید ثابت
ہوگا۔ |
|