!!!! حالیہ دہشتگردی اور اسکی ممکنہ وجوعات
( راجہ عثمان سلیمان(کٹکیرمظفرآباد), katkair muzaffir abad ajk)
کراچی میں سانحہ صفورہ چورنگی نے
پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔یوں تو اآپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں
امن امان کی مجموءی صورت حال میں بہتری آءی لیکن کرچی میں یکے بعد دیگرے
دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ نے صورت ھال کو تبدیل کرلیا ہے ۔کراچی میں اسما
عیلی کمیونٹی کے زاءرین کی بس میں گھس کر بے گناہ لوگوں کے قتل عام نے کی
سوالات کو جنم دیا۔کیوں کہ یہ واقع ایسے وقت میں رونماء ہو اجب کراچ میں
پاک فوج کے زیر نگرانی رینجر اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے اور اس
میں گرفتار ہون والو ں میں الثریت کا تعلق ایم کیو ایم سے بتایا جا رہا ہے
۔یوں تو اس حملہ کی زمہ داری داعش نے قبول کی ہے ۔اس بزدلانہ کاروای کے بعد
سے ملنے والے شواہد وملزمان سے تفتیش کے دوران میں اس دہشت گردی کے تانے
بانے بھارت کی بدنامہ زمانہ ایجنسی راہ سے ملتے ہیں ۔اس دہشت گردی کی واردت
میں شکوک وشبہات کی سب سے بڑی وجہ اسکی ٹاءمنگ ہے ۔یہ سانحہ ایک ایسے وقت
میں سامنے آیا جب پاک چین اقتصادی راہدری کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے
تحفضات دور کرنے کے لیے ایک اہم میٹنگ وزیراعظم ہاوس میں ہو رہی تھی اور اس
عظیم منصوبے کو د نیا پاکستان کی ترقی کے لیے سنگ میل قراد دے رہے ہین اور
اس کے ساتھ پاکستان کے کرکٹ کے میدان تقریبا چھ سال بعد اآباد ہو رہے ہیں
اور زمبابوبے کی کرکٹ ٹیم انٹر نشنل میچ کھیلنے پاکستان آرہی ہے ۔اس تمام
صورت حال کو مد نظر رکھتے ہو ے اس میں بھارت کا ملوث ہونا یقینی نظر اآرہا
ہے کیوں کہ اس سے پہلے بھی کءی مرتبہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ماضی کی
حکومت مبہم انداز میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کی باتیں کرتی رہی ہے
لیکن اس مرتبہ پہلی دفعی سیکرٹری خارجہ نے را کے ملوث ہونے کاواضع طور پر
اظہار کیا اوراسکے ثبوت بھی بھارتی حکومت کے حوالے کیے۔
چین کے صدر کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدات
اور خاص طور پر پاک چین اقتصادی راہدری سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہو
رہی ہے کیوں کے ان منصوبوں کی تکمیل کا مطلب پاکستان میں ترقی کے نئے دور
کا آغاز ہے۔اور اس سے بھارت کا خطے میں چوہدری بننے کا خواب ٹوٹ جاءے گا ۔اور
بھارت کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ پاکستان اس میں کامیاب ہو۔اپنے اس مقصد
کر حصول کے لیے اس نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے ان ایجنٹوں کو متحرک کردیا گیا
ہے جو کالا باغ ڈیم کے بنے میں رکاوٹ ہیں اور وہی بھارتی ایجنٹ آج اس
منصوبے میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ۔بھارت کی معیشت میں اسکی فلم
انڈسٹری اور اور کرکٹ کو اہم مقام حاصل ہے جسکے زریعے سے وہ اربوں ڈالر
کمارہا ہے؛اور پاکستان کے اندر یہی دو شعبے اسکے نشانے پر ہیں ۔بہت سے لوگ
مجھ سے متفق ہوں گے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ
بھارت ہے کیوں کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے اسکی اںڈین پریمیرکرکٹ لیگ
اس طرح سے دلچسپ نہ رہے گی کیوں کہ پاکستان میں لوگ انڈیا کی نسبت زیادہ
شوق سے آءیں گے لیکن اس کی رکاوٹ امن وامان کی صورت حال ہے جسے ہمارے پڑوسی
ملک ہمارے پڑوسی کے زریفے خراب کررہا تھا اور اب براہ راست اس پر حملہ ہو
رہا ہے ۔اسکی تازہ مثال سانحہ کراچی ہے کیوں اس واقعے کے چند دنبعد ہی
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو انٹر نشنل میچ کیھلنے اآنا تھا اوراسے اس سے باز
رکھنے کے لیے یہ بزدلانہ کارواءی کی گی۔اس سے پہلے لاہور میں سری لنکا کی
ٹیم پر حملہ اور اسکے بعد کروایا گیا تاکہ اکستان کو ورلڈکپ کی میزبانی سے
الگ کیا جاسکے ۔اور پھر بنگلہ دیش کی ٹیم کا دو مرتبہ وعہدہکرنے کے بعد مکر
جانا ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں۔لیکن اب پاکستان حکومت اور افواج پاکستان کو
اس بات ادراک ہو گیا ہے کہ پاکستان میں ترقی کا دشمن کون ہے اور اس کے
ایجنٹ پاکستان میں کس کس شکل میں موجود ہیں۔
میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار کیا گیا کیوںکہ
دنیا یہ جانتی ہے کہ یہ پاکستان کے مفادات کے حوالے سے بہت ہی جذباتی ہیں
اور ملک کے لیے مشکل سے مشکل فیصلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔میاں صاحب کو
اب کسی بھی مصلحت میں اآءے بغیر بڑے فیصلے کرنا ہوں گے اور ان تاریخی اور
برے منصوبوں پر فورا کام شروع کرنا ہوگا ان میں جتنی دیر ہو گی اس سے ایک
تو اخراجات مین اضافہ ہوگا تو دوسرا مزید غلب فہمیان پیدا ہوں گی اور اللہ
نہ کرے کے اس بڑے منصوبے کا ھال بھی کالا باغ ڈیم جیسا ہو کیوں کہ بیرونی
قوتوں کے آلہ کار پھرسرگرم ہوگے ہیں اور بھارت نے بھی اس منصوبے کی ناکامی
کے لیے اپنی تجوریوں کے منہ کھول دیے ہیں ۔ابھی اس منصبے کا باقاءدہ آغآز
بھی نہیں ہوا تو یہ صورتحال ہے اور اور یہ منصوبہ جون جوں اآکے بڑھے گا
ہمیں اس سے بڑی قربانیوں کے لیےپہلےسے تیار رہنا ہو گا؛کیوں کہ گھر کی خاطر
سو دکھ جھیلں گھر تو آخر اپنا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہونے والی
دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کا نام اآنا بھی ایک بڑا المیہ
ہے کیوں کے ملک کے دشمن ہمارے اندر رہتے ہوءے بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن
کر ملک پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ۔اس لیے حکومت وقت کو
افواج پاکستان اور قوم سے مل کر اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے بڑے اور مشکل
فصیلے کرنا ہوں گےاللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو- |
|