دعویدار

ہم دعویدار ہیں آپ صلیٰ الله علیہ وسلم کی محبت کے لیکن ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اپنے عمل سے اسکا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ مثلاً ڈنمارک کے باسی اور حکومت ملسل ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلیٰ اﷲ علیہ وسلم اور ہمارے دین کا استہزاء اڑا رہے ہیں اور ہم ہیں کہ ان کو اربوں روپے روز کا فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ ایک موبائل فون سروس کو ہی لیجیے۔ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے ٹیلی نور کے موبائل فون کو خیرباد کیا۔ کیا ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلیٰ اﷲ علیہ وسلم کی حرمت کی خاطر اتنا بھی نہیں کرسکتے کہ ٹیلی نور کو ترک کر کے اسکی جگہ کوئی دوسری فون سروس مثلاً اپنے برادراسلامی ملک کی فون سروس یعنی وارد یا پاکستان کی یوفون استعمال کریں اور ٹیلی نور کو ہمیشہ کیلیے ختم کر دیں۔ تمام مسلمان بھائیوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اس پر غور کریں اور اپنے اس چھوٹے سے عمل سے نیکیاں حاصل کریں۔ الله عمل کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
Sheikh Muhammad Sabir
About the Author: Sheikh Muhammad Sabir Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.