سورہ ہود:
ہر حاجت کے لئے تیرہ بار پڑھ کر دعا کریں۔
سورہ مومنون:
اگر کوئی ایسی مشکل پیش آئے جس کے علاج سے عاجز ہو تو ۱۴۰ مرتبہ سورہ
مومنون پڑھے ۔
سورہ بنی اسرائیل:
ہر ھاجت و مشکل کے لئے سورہ بنی اسرائیل کی سات مرتبہ تلاوت کرے۔
سورہ طہ:
اگر اس سورہ کو طلوع صبح صادق ایک مرتبہ پڑھے تو اﷲ ایسی جگہ سے روزی دے گا
جہاں سے انسان کو امید بھی نہ ہو گی۔
سورہ یسین:
ہر حاجت و مشکل کے لئے با وضو رو بہ قبلہ سو مرتبہ اس سورے کی تلاوت کرے
انشاء اﷲ مشکل آسان ہو گی۔
سورہ حم:
ہر مہم و مقصد کے لئے سورہ حم کو سات بار پڑھے انشاء اﷲ جلد حاجت پوری ہو
گی ،اگر کوئی اس سورہ کو لکھ کر اپنے پاس رکھے تو جن وغیرہ سے محفوظ رہے گا
نظر خلائق میں با ہیبت ہو گا۔
سورہ احقاف:
اگر کسی مہلکہ میں گرفتار ہو تو تین مرتبہ سورہ احقاف کی تلاوت کرو جلد
مہلکہ سے جنات پاؤ گے۔
سورہ نجم:
رسول ؐ نے فرمایا :قضائے حاجات کے لئے سورہ نجم کو اکیس مرتبہ پڑھا جائے۔
سورہ الذاریات و طلاق والم نشرح:
وسعت رزق و ترقی مال و منال کے لئے ان سورتوں کی بطور مداومت ہر روز تلاوت
کرنا اثر عجیب رکھتا ہے کہ عقل اس اثر کے ظاہر ہونے پر عاجز ہو جاتی ہے ،یہ
عمل میرا کئی مرتبہ مجربہ ہے۔
سورہ قاف:
افزونی نعمت و وسعت رزق کے لئے با وضو سورہ قاف کی ہر روز تین مرتبہ تلاوت
کرے ۔
سورہ واقعہ:
وسعت رزق کے لیے اس سورہ کی تلاوت کرنا عجیب و غریب تاثیر رکھتا ہے یہ عمل
مجربات میں سے ہے ،شب شنبہ سے شروع کرے اور ہر شب تین مرتبہ اور شب جمعہ کو
آ ٹھ بار سورہ واقعہ کی تلاوت کرے، آٹھ ہفتے تک یہی عمل کرے۔
سورہ انا فتحنا:
یہ ختم بھی نہایت مجرب ہے اور اکثر اشخاص اس ختم کی بدولت اپنے مقاصد میں
کامیاب ہوئے ہیں ،بروز ہفتہ سے عمل شروع کرے ہر روز پانچ مرتبہ پڑھے جمعہ
کے روز گیارہ بار پڑھے اور ہر جمعہ کو سورہ ختم کرنے کے بعد ’’اذا جاء نصر
اﷲ والفتح‘‘کی بھی تلاوت کرے۔
سورہ حشر:
قضائے حاجات اور امور عظیمیہ کے سر انجام پانے کے لئے سورہ حشر کو ایک
مرتبہ چالیس دن تک پڑھے۔
سورہ حدید:
جمیع حاجات و مطالب کے لئے با وضو ہو کر روبہ قبلہ سات مرتبہ سورہ حدید کی
تلاوت کرے۔
سورہ مزمل:
اگر اس سورے کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں تو فتح و نصرت نصیب ہو گی ،اگر کوئی
چیز گم ہو جائے تو ۱۰ دن تک ہر روز اس سورے کی تلاوت کرے،اگر میاں بیوی میں
لڑائی ہے تو اس سورے کو تین مرتبہ پرح کر دونوں کو پلائیں انشاء اﷲ مسئلہ
حل ہو جائے گا،اگر کوئی بے اولاد ہو تو میاں بیوی روزہ رکھیں افطار کے وقت
غسل کر کے پانی پر اس سورہ کی تلاوت کریں اور دونوں پیئیں انشاء اﷲ ااپ کے
ہاں اولاد ہو گی،قرض ادا نہ ہو رہا ہو تو ہر نماز کے بعد اس سورے کی تلاوت
کریں قرض ادا ہو جائے گا۔
سورہ معارج:
اگر وقت شب اس سورہ کی تلاوت کریں تو قاری محتلم نہ ہو گا۔
سورہ طلاق:
یہ نیت ادائے قرض یا محبت ۲۱ بار تلاوت کرے
سورہ الغاشیہ:
قضائے حاجات اور کفایت مہمات کے لئے ایک نشست میں ایک سو آٹھ بار پڑھے۔ |