ادبی خبر

بزمِ تقدیسِ قلم کے زیرِ اہتمام 24 مئی بروز اتوار ممتاز شاعر مشتاق خلیل صاحب کی کتاب کی ''نمودِ حرف '' کی تقریب پزیرائی ٹی ایم اے ہال کھاریاں میں منعقد ہوئی۔تقریب کے آرگنائزر آرب ہاشمی تھے۔جبکہ پروفیسر انجینیئر عمیر ذکاء نے اپنے فنی جوہر دکھاتے ہوئے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ جس کی سعادت آرب ہاشمی نے حاصل کی۔اور اس کے بعد وطن نیوز کے رپورٹر اظہر حسین نے نعت پاک کا اعزاز حاصل کیا۔

پروگرام کی سعادت جناب فیض الحسن ناصر صاحب نے کی۔حافظ آباد سے تشریف لائے ہوئے مہمان محمود بسمل صاحب اور میر پور کے ممتازشاعر حکیم سوز مہمان خصوصی اور چوہدری بشارت ایڈووکیٹ اور قمر صدیقی صااحب مہمان اعزاز کی کرسی پر تشریف فرما تھے۔

آغا سید ابن مظہر،میجر اعظم کمال،جاوید شاہد یونس فہیم اور نیئر صدیقی نے مشتاق خلیل کی شخصیت اور کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس کے بعد پروگرام کے دوسرے حصے میں تمام شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا۔

جن میں
اکرام خاور،سلمان ساحل،ثمینہ سحر،علی احمد،اسد عباس راز،لطیف خیال،امین فاروقی،آرب ہاشمی،نیئر صدیقی،یونس فہیم،ابن مظہر،محمود بسمل،فیض الحسن ناصر، یونس فہیم،حکیم سوز،صوبیدار ملک محمد اعظم،طارق امام کوکب،قمر صدیقی،میجر اعظم کمال،جمیل ناز اور مشتاق خلیل سر فہرست ہیں۔

پروگرام کے آخری حصے میں کاروانِ ادب کے چیئر مین نیئر صدیقی کی طرف سے چوہدری بشارت ایڈووکیٹ، نصرالللہ ، ملک شبیر میجر اعظم کمال طارق امامم کوکب،ابن مظہر،آرب ہاشمی، نیئر صدیقی، گل بخشالوی اور فیض الحسن ناصر کو ان کی ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مشتاق خلیل ایوارڈ دیا گیا۔
Arib Hashmi
About the Author: Arib Hashmi Read More Articles by Arib Hashmi: 3 Articles with 4767 views کہتے ہیں لوگ مجھ کو حسیں ہوں میں
یہ تو غمِ حسین کا مجھ پر جمال ہے
.. View More