پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کا قیام اور مقاصد

 تحریر۔۔عبداﷲ کیانی

پاکستان کے معروف ہارٹ سپیشلسٹ میجر جنرل ریٹائر ڈاکٹر مسعود الر حمن کیانی پو ٹھو ہار کے جنگجو قبیلہ گکھڑ کے چشم و چراغ ہیں۔ ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے ۔ کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔یکم ستمبر 1965؁ء کو ہاؤس جاب شروع کی اس دوران پاک بھارت جنگ شروع ہوگئی ۔بطور سویلین رضا کا رانہ طور پر سیالکوٹ کے ایک ہسپتال میں خدمات انجام دیں فارغ ہونے کے بعد سی ایم ایچ چلے گئے۔ہاؤس جاب مکمل کرنے کے بعد سول میں بھی تقریباآٹھ ماہ جاب کی۔پھر فوج میں بھرتی ہوگئے۔1971؁ء کی جنگ میں گرفتار ہوئے دو سال بھارت میں قید رہے 1974؁ء میں رہائی ملی۔فوج میں کمانڈنٹ اینڈ ایگز یکٹو ڈائر یکٹر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی اینڈ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز راولپنڈی۔ایڈوائزر آف کارڈ یک سرجری پاک آرمڈ فورسز آنر یری سرجن پر یذیڈنٹ آف پاکستان ۔پریز یڈنٹ پاکستان کارڈ یک سو سائٹی ۔پریزیڈنٹ پاکستان سوسائٹی آف کارڈیو و سیکو لر اینڈ تھور سیک سر جنز۔وائس پریذیڈنٹ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کی حثیت سے گراں قدر خدمات انجام دیں۔مندرجہ بالا جراتمند انہ اور دیانتدا رانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران ہلال امتیاز ملٹری ، تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت سے بھی انھیں نو ازا گیا۔ میجر جنرل ایٹائر ڈاکٹر مسعود الر حمن نے پاکستان سے ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس ، ایف سی پی ایس اور بیرون ممالک سے ایف آر سی ایس اور ایف آر سی پی جیسی ڈگریاں حاصل کیں۔2001 ؁ء میں ریٹائر ہوئے آج کل پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن کے مر کزی صدر ہیں۔پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے پر یہاں زیا بیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسی امراض کی وجہ شرح اموات بہت کم تھیں دیسی غذائیں استعمال ہوتیں اور لوگ پیدل پیدل چلتے تھے محنت کرتے مگر حسد ، بغض اور کینہ نہ ہونے کے برابر تھا۔اب سادہ اور دیسی غذاؤں کی جگہ مرغن غذاؤں نے لے لی ہے دیسی مشروب کی جگہ پیپسی ،کوک اور دیگر مشروبات نے لے لی ہے اب لوگ پیدل چلنے کی بجائے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔کھیل کود کے میدانوں اور سرسبز جنگلات کی جگہ نئے نئے ٹاؤنز بن گئے ہیں نوجوان کھیل کود کی بجائے انٹر نیٹ میں مگن ہو چکے ہیں ۔ جس وجہ سے یہ بیماریاں ایک وباء کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں ان کی تشخیص اور علاج انتہائی مہنگا ہے اس خطرناک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 1984 ؁ئمیں نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کا قیام عمل میں آیا۔یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے چند سینئر ڈاکٹرز اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شار افراد نے ملکر اس کی بنیاد رکھی۔فوجی اورسویلین سب اس میں شامل ہیں۔اس کا آفس آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں ہے اس کے پہلے صدر میجر جنرل راؤ فرمان علی خان تھے اور سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق اس کے سر پرست مقرر ہوئے میجر جنرل ریٹائر ڈاکٹر زوا لفقار علی خان اس کے پہلے نائب صدر اور دوسرے نائب صدر جناب میاں نواز شریف جو اُن دنوں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب تھے۔ آج کل پناہ کے سرپرست اعلیٰ صدر پاکستان جناب ممنون حسین ہیں ۔ کرنل اعجاز رفیع سینئر نائب صدر اور ثنااﷲ گھمن سیکر ٹری جنرل ہیں۔کرنل ریٹائرڈ اعجاز رفیع کیانی درد مند دل رکھنے والے ، غریب پرور اور درویشانہ سوچ کے حامل کرنل اعجاز افیع جو خود بھی ہارٹ پیشنٹ ہیں انسانیت کی فلاح اور ملک و قوم کی بھلائی کے لیے ہر وقت بھاگ دوڑ میں مصروف نظر آتے ہیں وہ عالمگیر ین ایسوسی ایشن کے بھی سیکر ٹری جنرل ہیں ان کے خاندان کی ملک و قوم کے لیے بے شمار خدمات ہیں اور ہر میدان میں آگے نظر آتے ہیں۔پناہ کے عہد ید اران اور ممبران رضا کارانہ طور پر خدمات انجام دیتے ہیں اور اپنی جیب سے مالی معاونت بھی کرتے ہیں ۔پناہ عوام کی آگاہی کے لیے مختلف شہروں میں واک کا اہتمام کرتی ہے سکو لز ، کا لجز اور دیگر اداروں میں سیمینار اور لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے مفت پمفلٹ اور کتابچے سقسیم کیے جاتے ہیں بینر لگائے جاتے ہیں پرنٹ اور الیکٹرا نک میڈیا کا بھی موثر استعمال کیا جاتا ہے ایک ڈاکو مینٹری ڈرامہ اور ہارٹ اٹیک کے بعد حرکت قلب بند ہو جانے کے ابتدائی علاج بارے ایک ٹرینی فلم بنائی گئی ہے جو مختلف مواقع پر عوام کو دکھائی جاتی ہیاور سی دیز کی صورت میں تقسیم کی جاتی ہے اس سلسلے میں ٹریننگ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں اس ادارہ کو مذید فعال اور کار کر دگی زیادہ بہتر بنانے کے لیے پناہ سینٹر بنایا جائے گا۔جس میں پناہ سیکر ٹریٹ کے علاوہ کا نفرنس روم، سیمینار روم،ٹریننگ سینٹر، والنٹیئر ٹریننگ سینٹر میڈیا آئی ٹی سینٹر ، پریس اینڈ پبلیکیشنز ، ریڈیو اور ٹی وی چینلز میں پرو فیشنلز پروگرام کے زریعے شعور اور آگاہی مہم، تحقیقاتی سینٹر ، دل کی بیماریوں کی تشخیص کا مرکز ، دل کے مریضوں کا سو سا ئٹی میں دوبا رہ بحالی کا منصوبہ اور آخری فیز میں دل کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال کا قیام شامل ہے۔اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن میں 9 کنال زمین تحفہ میں مل چکی ہے ۔اس ہسپتال کا افتتاح جنرل ریٹائرڈ مسعود الر حمن کیانی مورخہ 03-06-2015 کو بحریہ ٹاؤن میں کر چکے ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ’’ پناہ‘‘ کے سینئر نائب صدر کرنل اعجاز رفیع پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور وہ پچھلے ایک ماہ سے سخت علیل ہیں ایسے ، با علم،با عمل، با کردار اور اعلیٰ ظرف کے حامل لوگ قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔اُن سے ہم جیسے کم علم لوگ راہنمائی حاصل کرتے ہیں اپنی کردار سازی کرتے ہیں بہت کچھ سیکھتے ہیں اِس شیر دل مجاہد کرنل اعجاز رفیع کی صحت یابی کے لیے قارئین سے دعا کی اپیل ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Hanif Lodhi
About the Author: Hanif Lodhi Read More Articles by Hanif Lodhi: 51 Articles with 57729 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.