پاکستان نور ہے

پاکستان نظریہ اسلامی کے تحت معرض وجود میں آیا۔۔ اس کے پیچھے اک قوت اک طاقت کار فرما تھی جو کہ رب غفار کی زات ہے۔ قیام پاکستان کے پیچھے بہت سی حکمتیں کار فرما ہیں اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو جاتا ہے کہ دین اسلام کے لیے اک تجربہ گاہ کا مقام ملا جہاں ہم اسلام کے مفید اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔۔ پاکستان کا خواب حکیم الامت نے یوں ہی نہ دیکھ لیا تھا قائد نے یوں ہی نہ اپنی زندگی لگا دی اس ملک کو بنانے میں۔ مادر ملت فاطمہ جناح نے اپنی زندگی یوں نہ وقف کر دی۔۔ لوگوں نے قربانیاں دی ماؤں نے بلاوجہ اپنے بچوں کی قربانی نہ دی ۔۔تاریح گواہ ہے کہ یہ بہت بڑی ہجرت تھی۔۔ہجرت بے سبب نہ تھی۔۔ سب قربانیاں بے سبب نہ تھیں ان سب کو یہ بخوبی معلوم تھا۔
پاکستان کا مطلب کیا ؟؟
لا اِلٰہ اِلا اللہ

پاکستان کی کشتی ازل سے ہی ڈگمگاتی رہی ہے اس کشتی کو اللہ نے سہارا دیا ہوا ہے 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا ابھی مشکلات کا ہی زمانہ تھا کہ قائد اس قوم کو چھوڑ کر جہان فانی سے چلے گئے۔۔ پاکستان کا آغاز کا سفر تھا کچھ نہ تھا نہ صنعت تھی نہ تعلیم ہندؤ جتنی زیادتی کر سکتے تھے تقسیم میں کی۔۔۔ دو حصوں مین پاکستان کو تقسیم کیا۔۔۔ 1965 کی جنگ ہوئی پاکستان جو کہ بھارت کے مقابلے ایک بچے کی مانند تھا بھرپور مقابلا کیا حتی کے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کر دیا۔۔۔ 1971 کی جنگ ہوئی پاکستان دو حصوں میں بٹ گیا بنگلہ دیش اور پاکستان۔۔۔

پاکستان میں 1947 سے اب تک استحکام نہ آ سکا۔۔۔ کبھی مارشل لاء کبھی قتل و غارت کا بازار گرم کبھی ظلم و ناانصافی کے واقعات یوں کہے کے پاکستان میں ظلم و جبر آج بھی رائج ہے

آج یوم تکبیر ہے اور اللہ نے ہر طرح سے اس ملک کو محفوظ قلعہ بنا دیا ہے اسلام کا۔۔۔ اب پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اسکی حفاظت کا ذمہ میرے مطابق اللہ نے اپنے سر لیا ہے۔۔۔ اللہ نے اس پاکستان کو ہر طرح سے محفوظ بنایا ہے۔۔۔

ہم لوگ لسانیت، صوبائیت زاتیات کے نظام میں جکڑے ہوۓ ہیں مگر اللہ نے اس ملک ملکِ پاکستان کی حفاظت کے لئے ایسے نوجوانوں کا انتخاب کیا جو کہ بیان کردہ تمام نظاموں سے بالاتر ہو کے سوچتے ہیں انکی سوچ ہی یہی کہ پاکستان کو بچانا چاہے جان کیوں نہ دینی پڑھ جاۓ
انکا نعرہ ہی یہی ۔۔۔۔ نعرہ تکبیر اللہ اکبر

اللہ نے پاکستان کی حفاظت کا انتطام اس طرح بھی کر دیا۔ بے شک وہ سب سے بہتر جاننے والا ہے۔۔ وہ سب سے بہتر انتظام کرنے والا ہے۔۔ وہ سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔۔

پاکستان دوسرے اسلامی ممالک کے مقبلے میں بہت پیچھے تھا۔ عربوں کے پاس تیل کی دولت ہے پیسے کی فراوانی ہے ۔۔۔ یورپ کی طرف دیکھیں تو وہ کاروبار میں ٹیکنالوجی میں تعلیم میں پاکستان سے بہت آگے ہیں
پاکستان میں نہ تعلیم ہے نہ روزگار بلکہ یہاں تو ظلم و ستم کا بازار ہی گرم رہا۔ کوئی کسی کی حق تلفی کر رہا ہے تو کوئی کسی کی جان کا سودا پیسوں میں کر رہا ہے۔ کوئی جھوٹی افواہوں کو پھیلانے میں مصروف عمل نظر آتا ہے جس کا جہاں زور چلتا ہے اپنی طاقت آزماتا ہے۔۔ اخلاقی اقدار کو پس پشت ڈالنا بھی اک معمول سا ہے معاشرتی ناانصافی کا عروج بھی یہاں ہے ہر کوئی کسی دوسرے کا استحصال کرتا نظر آتا ہے
پھر بھی پاکستان آج محفوظ ترین اسلامی ملک نظر آتا ہے کیوں کہ پاکستان ایک اٹامک پاور ہے دنیا ڈرتی ہے اس ملک کی طرف آنکھ اٹھا کہ دیکھنے سے۔۔۔ داکٹر عبدالقدیر خان ہی وہ شحصیت ہیں جنکے زریعے اس پاکستان کو محفوظ بنا دیا گیا۔۔۔ 28 مئی 1998 کہ دن عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان نے اپنی طاقت کا اظہار کیا۔۔۔ اس میں ذوالفقار علی سے لے کر میاں نواز شریف تک سب نے اپنے مظبوط عزائم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا۔۔

اللہ کا بڑا شکر ہے کہ ہم ایک محفوظ ملک میں رہتے ہیں کبھی عالم اسلام پہ نظر تو دوڑائیے آپکو وہ تمام ممالک پسے ہوئے ہی نظر آئیں گے۔۔ عراق آپکے سامنے ہے۔۔۔

تو اللہ نے اس ملک کو بے پناہ وسائل کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی کر دیا۔۔۔ معاشرتی ناانصافی کے باوجود پاکستان قائم دائم ہے اور انشااللہ رے گا۔۔۔
دنیا کی خام خیالی ہے کہ پاکستان ٹوٹے گا۔۔۔ جوابا

حضرت واصف علی واصف کے الفاط کا مہفوم یوں ہے کہ۔۔۔ پاکستان مسلمانان عالم کا مستقبل ہے شہدا کا خون ہے اسکی بنیادوں میں اسلام کی عظمت کا نشان ہے اسلام اسکی حفاظت کرے گا اللہ اسکی حفاظت کرے گا اللہ کے حبیب اسکے محافظ ہیں االلہ اس ملک کو استحکام دے۔۔۔۔۔ (آمین)
تحریر کا آغاز کیا تھا پاکستان نور ہے

جملہ کچھ یوں ہے ۔۔۔۔ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں آتا۔۔۔۔
نظردوڑا لیں پاکستان کو ہر طرح سے محفوظ کر دیا گیا۔۔۔

shahbaz haider
About the Author: shahbaz haider Read More Articles by shahbaz haider: 4 Articles with 4471 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.