مسلم ہو یا غیر مسلم دنیا میں
کوئی بھی ایسا نہیں ملے گا جو خانہ کعبہ کے بارے میں نہ جانتا ہو ،خانہ
کعبہ ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن کا نام ہے ہر مسلمان جب اﷲ سے اپنی اطاعت و
محبت کا اظھار کرتا ہے تو سب سے بڑی عبادت نماز پڑھتا ہے اور نماز کے لئے
شرط ہے کہ نماز پڑھنے والے کا رخ خانہ کعبہ کی طرف ہو۔اس بات کا ذکر پہلے
بھی ہو چکا ہے کہ دین اسلام معجزہ ہے جس کو انسان کی عقل و شعور بھی تسلیم
کرتے ہیں آج سائنس اس بات کو مانتی ہے کہ کائنات کو بغیرریاضی( (Maths
سمجھنا ممکن نہیں ہے ،اور ریاضی کا سب سے Superiour No 1,618 ہے ۔اﷲ تعالی
نے کائنات میں وقوع پذیر ہونے والی بے شمار چیزوں کو اسی Digit پر بنایا
ہے،حرکت قلب کا Ratio اور کائنات کی خاص تخلیق DNA ،ستاروں اور کہکشاؤں کی
تخلیق میں انہی نمبروں کا استعمال کیا گیا ہے جسے 1,618 Golden Nکہا جاتا
ہے اس Golden No کےRatio ' پر احرام مصر کی تعمیر کی گئی،سائنس دان اس نمبر
کو قیمتی خزانہ قرار دیتے ہیں ،نامور سائنس دانوں اور ڈاکٹروں نے انتہائی
وثوق سے کہا ہے کہ ا نسان کے جسم کی تمام ساخت اسی نمبر کے تناسب میں ملتی
ہے ،انسان کا جسم ہو یا چہرہ تمام چیزیں اسی Ratio پر اﷲ نے بنائی ہیں ،اگر
آپ کو زمین کا Golden Ratio Point نکالنا ہو تو مکہ مکرمہ ہے کرہ جنوب اور
کرہ شمال کا فاصلہ 1,618 ہے اور اگر کرہ جنوب اور شمال کے فاصلے کو آپس میں
تقسیم کریں تو یہی نمبر 1,618 ہے اور یہی وہ زمین کا Golden Ratio Point
ہے،صرف اتنا ہی نہیں آج کے انسانوں نے جو دنیا کا نقشہ بنایا ہے اس نقشہ
میں بھی مکہ مکرمہ کا مقام ٹھیک Center میں ہے یعنی Golden Ratio Point مکہ
کے مغرب سے مشرق اور شمال سے جنوب خط استوی کی لمبائی بھی 1,618 ہے ہم سب
کے لئے تحقیق کے دروازے کھلے ہیں ،Google میں Google Map کے زریعے بھی اس
بات کی تحقیق کی جا سکتی ہے ،آج کے اس جدید دور میں کئی Softwares ہیں جن
کے زریعے آپ کسی بھی چیز کی لمبائی اور چوڑائی کا صحیح اندازہ لگا سکتے ہیں
،یہ بھی اﷲ کا ایک معجزہ ہے لیکن اُن کے لئے جو اﷲ کو سمجھنا اور جاننا
چاہتے ہیں اور جن کے ذہنوں میں یہ ہے کہ یہ دنیا مادے سے بنی ہے اﷲ کا وجود
نہیں ہے ایسے افراد اور قوم کا اﷲ ہی حافظ ہے۔قرآن اس بارے میں کیا کہتا ہے
ملاحظہ فرمائیں:
’’بے شک سب سے پہلا مکان جو لوگوں کے لئے بنایا گیا وہ مکہ ہے مبارک ہے اور
عالمین کے لئے مجسم ہدایت ہے‘‘(آل عمران ۹۶)
اس میں شک نہیں دنیا کا پہلا مکان اﷲ کا گھر ہے اور یہ بھی ایک معجزہ ہو کہ
دنیا کے جس کونے سے دیکھیں کعبہ آپ کو دنیا کے Center میں ہی ملے گا اسی
لئے اﷲ نے اس گھر کو مجسم ہدایت کہا ہے صرف انسان کعبہ پر تحقیق کرے تو
کافربھی ہو گا تو دو باتوں میں سے ایک کام تو ضرور کرے گا یا تو مسلمان ہو
جائے گا یا دین اسلام کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو جائے گا۔مزید معلومات
اور تحقیق کے لئے آپ اس لنک کو بھی دیکھ سکتے ہیں :
https://www.dailymotion.com/video/x1089o3_the-miracle-of-kaaba_news |