جوہری فضلہ کی صفائی مہم۔۔۔۔۔۔۔۔ایک دھچکا!

محترم قارئین! ایٹم بم کی تیاری ہو یا ایٹمی بجلی گھر سے توانائی کا حصول دونوں عوامل انسانی صحت کیلئے انتہائی خطر نا ک جوہری فضلہ پیدا کرتے ہیں۔جس کو خاص حفاظتی انتظامات کے ساتھ گہرائی میں دفن کردیا جاتا ہے۔لیکن وقت گزر نے کے ساتھ قدرتی آفات سمیت کئی دیگر عوامل ان حفاظتی اقدامات کو کمزور کر دیتے ہیں یوں انتہائی خطر ناک تابکار مواد رسنا شروع ہو جاتا ہے۔

دنیا کو اس خطرے سے محفوظ بنانے کیلئے بہت سے ممالک اپنے جوہری فضلہ کے ذخائر کو صاف(Reprocessing) کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن ان کوششوں کو اس وقت ایک دھچکا لگا جب برطانیہ سے یہ خبر آئی کہ وہاں موجود دنیا کے دو سب سے خطر ناک تابکار فضلہ کے ذخائر کی فوری صفائی(Urgent Clean-Up)مہم کم از کم پانچ سال کی تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔

تاخیر کا شکا ر ہو نے والی ا س مہم کا تعلق برطانیہ کی Sellafield Nuclear Reprocessing Site"سے ہے ۔برطانیہ کے شمال مغرب میں"Cumbria"کے ساحلی علاقے پر واقع یہ وہ مقام ہے۔ جہاں جوہری سرگرمیوں کا آغاز 1940ء کے عشرے میں ہی ہو گیا تھا۔جن کا مقصد برطانیہ کے پہلے جوہری بم کیلئے پلوٹونیم کا حصول تھا ۔یہی وہ مقام ہے ،جہاں پر جوہری دور کے آغاز سے لے کر اب تک تابکار فضلہ جمع ہو رہا ہے۔
Muhammad Younas
About the Author: Muhammad Younas Read More Articles by Muhammad Younas: 3 Articles with 2801 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.