پاکستان میں تہلکہ !

روزانہ اخبارات خبروں سے لبریز ہوتے ہیں۔۔۔خبروں کی نوعیت کے مطابق طرح طرح کہ منہ بنا کر ان اخبارات کا مطالعہ کیا جاتا ہے ۔۔۔کچھ لوگوں کی تو شکلیں اخبارات و رسائل پڑھ پڑھ کر بگڑچکی ہیں۔۔۔یوں تو آجکل بہت اچھی اچھی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔۔۔ایک طرف ملک کو دہشت گردی سے پاک کئے جانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔۔جس کی بدولت اب دہشت گرد اور دہشت گردی آخری سانسیں لیتی نظر آرہی ہے اور اپنے انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۔۔ دوسری طرف ایک اور محاذ کھولا گیا ہے ۔۔۔جو اگر پہلے کھول دیا جاتا تو شائد دہشت گردی اس درجے پر نہ پہنچتی۔۔۔جی ہاں! کرپشن کے خلاف جو محاذ شروع ہوا ہے ۔۔۔اگر جنگی بنیادوں پر اس کرپشن کہ محاذ پر کام کیا جائے تو دہشت گردی کہ ساتھ ساتھ اور بہت سے ملکی مسائل خود بہ خود حل ہوجائینگے۔۔۔تاریخ کی ورق گردانی کریں تو شاذو نادر ہی ایسے واقعات ملتے ہیں۔۔۔جن میں ملک کہ کسی بڑے سیاست دان یا سیاست دان سے تعلق رکھنے والے شخص کو صحیح سلامت گرفتار کیا ہو اور اسے عدالت میں پیش کیا گیا ۔۔۔اگر ایسے واقعات اوراق کی زینت بنے بھی ہوں تو ان کی وقعت کہانیوں اور داستانوں سے زیادہ نہیں رہی۔۔۔کبھی تفتیشی افسر غائب ہوگیا تو کبھی ریکارڈ غائب ہوگیا ۔۔۔غلطی سے بات آگے بڑھی بھی تو اے کلا س جیل کی سہولیات نے اسے بر باد کردیا۔۔۔آج کل کرپشن کرنے والوں کا جو پنڈورا بکس کھولا گیا ہے ۔۔۔اول یہ کہ وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔۔۔دوئم یہ کہ ہر رات کی صبح ہوتی ہے اور ہر فرعون کیلئے موسی ؑہیں۔۔۔

سال ۲۰۱۵ میں ۱۴ آگست اور ۶ ستمبراتنی بھر پور طریقوں سے منائی گئیں کہ اگر کوئی پاکستان کے کیخیلاف کسی بھی قسم کی کوئی غلط فہمی لئے بیٹھا تھا تو وہ سرے سے دور ہوگئی ہوگی۔۔۔ہم پاکستانیوں نے دنیا کو باور کرادیا ہے کہ ہمارے داخلی حالات کیسے بھی ہوں ۔۔۔ہمارے سیاستدان کتنے ہی نااہل کیوں نہ ہوں۔۔۔کتنے ہی کرپٹ اور پیسے کہ پجاری کیوں نہ ہوں۔۔۔کتنے ہی خون کہ پیاسے کیوں نہ ہوں۔۔۔پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان اپنے وطن عزیز کی جانب اٹھنے والی آواز اور آنکھ دونوں کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔ہمارا ازلی دشمن جس سے ہمارے سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کی خاطر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے کتراتے ہیں ۔۔۔اس خوش فہمی میں مبتلا بیٹھا ہے کہ ہم داخلی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں۔۔۔مگر اسے ہمارے سپاہ سالار کا شائد اب علم ہوگیا ہوگا کہ داخلی معاملات کیسے بھی ہوں سرحدی معاملات جس کہ حوالے ہیں وہاں کوئی ابہام کی کیفیت نہیں ۔۔۔وہ صرف اور صرف اس ملک کی بقاء کیلئے پیداہوئے ہیں۔۔۔

ہم پاکستان کہ آرمی چیف جناب عزت ماآب جنرل راحیل شریف صاحب کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس قوم میں اپنے تاریخی فیصلوں اور کارناموں سے قوم میں ایک نہیں روح پھونک دی ہے ۔۔۔ہم اﷲ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اﷲ آپکے اختیارات اورحیات کو دوام دے۔۔۔آپ اسی جانفشانی سے پاکستان کی خدمت سرانجام دیتے رہیں۔۔۔اس ملک میں نام نہاد جمہوریت چل رہی ہے۔۔۔حقیقت میں یہ ملک جب کبھی جمہوریت کی ڈگر پر چلنا شروع ہوتی ہے تو۔۔۔اقتدار گدھوں کہ پاس چلا جاتا ہے ۔۔۔گدھ وہ جانور ہے جو مردار کھاتاہے۔۔۔ہر طرح سے ہم عوام کو مار کر روز و شب کی چکی میں پیس کر مار کر ہم پر حکومت کرتے ہیں۔۔۔

آج پاکستان میں تحلکہ مچا ہوا ہے۔۔۔نا نظر آنے والی بھاگ دوڑ لگی ہوئی ہے ۔۔۔کوئی کچھ چھپانے کی تگودو میں لگا ہوا ہے تو کوئی چھپنے کی کوشش میں سرگرداں ہے۔۔۔ملک کہ اداروں میں ایک نا نظر آنے والی بھاگ دوڑ لگی ہوئی ہے۔۔۔اس حمام میں سب ننگے ہیں ۔۔۔

یہ پاک سر زنہ تو دہشت گروں کو کوئی جگہ دے رہی اور اب نہ دے گی۔۔۔ان دہشت گردوں کی طرح اب ان کرپٹ ذدہ لوگوں کو بھی یہ پاک سرزمین چھپنے کی جگہ نہیں دے گی (انشاء اﷲ)۔۔۔پاکستان ، پاک ہونے جا رہا ہے ۔۔۔اﷲ ان تمام آلہ کار کی حفاظت کرے جو اپنے فرائض پاکستان کی بقاء کیلئے سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔ہم ایک پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور ان تمام خبروں اور باتوں کونظر انداز کردیں جو ان اداروں کہ خلاف ہوں جو پاکستان کو پاک کرنے کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔۔۔ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان بہت جلد لسانیت اور فرقہ واریت سے پاک ہوجائے گا(آمین)۔۔۔
Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 529 Articles with 455613 views Take good care of others who live near you specially... View More