وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف
کے ویژن کے تحت پنجاب میں تعلیم سب کے لیے اور چائلڈلیبر کے خاتمے کیلیے
غریب بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا
ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کے پہلے مرحلہ میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں
کی سکولوں میں ضلع ننکانہ میں داخلہ مہم کے بعد اب صوبائی دارالحکومت لاہور
میں بھی داخلہ مہم کا آغازکردیا گیا ہے اور اس وقت لاہور میں 28بچوں کی
انرولمنٹ کے بعد پنجاب کے تمام بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے
اوربھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والی عمرکے بچوں کی بھٹوں کی 2کلومیٹرحدود
میں قائم سکولوں میں انرولمنٹ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازکر دیا گیا ہے جس
کے تحت ضلع لاہورکے 151بھٹوں پر کام کرنے والے3190بچوں کو تعلیم کے زیورسے
آراستہ کیا جائے گا،مفت تعلیم ، کتابیں اور سکول بیگ بھی فراہم کئے جائیں
گے اور سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بلاتعطل جاری
رکھنے کیلئے حکومت کی طرف سے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ بچے چونکہ سب کے
سانجھے ہوتے ہیں اور مزدور کے بچے کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کئے بغیر ملک
معاشی و معاشرتی طور پر ترقی نہیں کرسکتا اس لیے ہمیں ہرقسم کے ذاتی، گروہی
، مذہبی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنے ملک،اپنے بچوں اوراپنے مستقبل
کی خاطر اپناکردار ادا کرنا ہوگا اس لیے ہم سب کو آگے بڑھ کر اس مہم کے لیے
کام کرنا ہوگا تاکہ بھٹہ مزدوروں کا کوئی بھی بچہ سکول جانے سے محروم نہ
رہے۔تعلیم بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا بھی حق ہے اور ان کے ہاتھ میں بھی اینٹ
نہیں قلم دوات ہونی چاہیے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں
کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں جس کے دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں
اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر
کیا گیا ہے اور حکومت شہری و دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر
گامزن ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ جنوبی
پنجاب کے اضلاع کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں جبکہ
محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا
جا رہا ہے پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثبت اشتراک کار
جاری ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ورلڈ بینک پنجاب کے تعلیم،
صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور توانائی کے منصوبوں میں بھر پور تعاون کر رہاہے۔پنجاب
حکومت ورلڈ بینک کے ساتھ تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ،
توانائی او ر دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ پنجاب
میں ورلڈ بینک کے تعاون سے لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے پر
کام کیا گیا ہے۔ مفاد عامہ کا یہ انقلابی منصوبہ صوبے میں شفافیت اور کرپشن
فری کلچر کی جانب اہم اقدام ہے پاکستان کی آبادی کا60فیصد حصہ نوجوانوں پر
مشتمل ہے۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انقلابی
اقدامات اٹھائے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ
میں مثالی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہر سال
پچاس ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مندبنایا جارہاہے
نارتھ پنجاب میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈ بینک کا تعاون
بھی لائق تحسین ہے۔ نارتھ پنجاب میں ورلڈ بینک چھوٹے ڈیم بنانے کے حوالے
تعاون کو مزید فروغ دے سکتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں ترقیاتی
سکیموں اور عوامی فلاحی کاموں کے علاوہ مرکز میں بھی انقلابی اقدامات اٹھا
رہی ہے جس میں سب سے اہم وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کاشتکاروں کی
فلاح و بہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج دیا ہے اور
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 341ارب روپے کا تاریخ ساز ریلیف پیکیج دے
کر کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کا حق دیا ہے زراعت پاکستان کی معیشت میں
ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک کی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے
وابستہ ہے۔ حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تیز
رفتاری سے عمل کرے گی کیونکہ ہماری بقا کی ذمہ داری زراعت پر ہے اس پر کسی
قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی کیونکہ ملکی ترقی کے حوالہ سے شہباز شریف
کا وژن بھی یہی ہے ۔ |