ان کے دلوں میں بیماری ہے تو الله نے انکی بیماری اور بڑھائی

سورہ البقرہ -- ٢ - آیات # ٦ تا ١٦
بیشک وہ جن کی قسمت میں کفر ہے انہیں برابر ہے چاہے تم انھیں ڈراؤ یا نا ڈراؤ وہ ایمان لانے کے نہیں - الله نے ان کے دلوں پر اور کانوں پر مہر کر دی اور انکی آنکھوں پر گھٹا ٹوپ ہے اور انکے لئیے بڑا عذاب - اور کچھہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم الله اور پچھلے دن پر ایمان لائے اور وہ ایمان والے نہیں - فریب دیا چاہتے ہیں الله اور اور ایمان والوں کو اور حقیقت میں فریب نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو اور انھیں شعور نہیں - ان کے دلوں میں بیماری ہے تو الله نے انکی بیماری اور بڑھائی اور انکے لئیے دردناک عذاب ہے بدلہ انکے جھوٹ کا - اور جو ان سے کہا جائے زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو سنوارنے والے ہیں - سنتا ہے وہی فسادی ہیں مگر انھیں شعور نہیں - اور جب ان سے کہا جائے ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہیں کیا ہم احمقوں کی طرح ایمان لے آئیں سنتا ہے وہی احمق ہیں مگر جانتے نہیں - اور جب ایمان والوں سے ملیں تو کہیں ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوں تو کہیں ہم تمھارے ساتھہ ہیں ہم تو یونہی ہنسی کرتے ہیں - الله ان سے استہزاء فرماتا ہے ( جیسا اسکی شان کے لائق ہے ) اور انھیں ڈھیل دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی تو انکا سودا کچھہ نفع نہ لایا اور وہ سودے کی راہ جانتے ہی نہ تھے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 120479 views nothing special .. View More