اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرو

سورہ البقرہ -- -------------- آیت # ١٤٥
اور اگر تم ان کتابیوں کے پاس ہر نشانی لے کر آؤ وہ تمھارے قبلہ کی پیروی نہ کرینگے اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرو اور وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے قبلہ کے تابع نہیں اور اے سننے والے اگر تو انکی خواہش پر چلا بعد اسکے کہ تجھے علم مل چکا تو اس وقت تو ضرور ستمگار ہوگا


الله تعالیٰ نے جو قبلہ مقرر کیا اس کی پیروی کا حکم تو موجود ہے لیکن دوسرے قبلوں کے لئیے پیروی منع فرمائی گئی اور منع بھی اس طرح کیا گیا کہ ( انکے قبلہ کی پیروی نہ کرنا ) اب سوچیں کہ کن کے قبلہ کی بات کی جا رہی ہے کیا الله تعالیٰ کے سوا کسی اور نے بھی کوئی قبلہ بنا رکھا تھا اور اگر بنا رکھا تھا تو کیا وہ کوئی جھوٹا قبلہ تھا جو کتابیوں کا خود ساختہ تھا اور الله تعالیٰ کی طرف سے مقرر نہیں کیا گیا تھا اور یہودیوں کی طرف سے سازش کی گئی تھی جس کا اکثر لوگ آج تک شکار بنے ہوئے ہیں

سورہ حمہ السجدہ - ٤١ - ------------------ آیات # ٥٢ تا ٥٤
تم فرماؤ بھلا بتاؤ اگر یہ قرآن الله کے پاس سے ہے پھر تم اس کے منکر ہوئے تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو دور کی ضد میں ہے - ابھی ہم انھیں دکھائیں گے اپنی آیتیں دنیا بھر میں اور خود انکے آپے میں یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ بیشک وہ حق ہے کیا تمھارے رب کا ہر چیز پر گواہ ہونا کافی نہیں - سنو انھیں ضرور اپنے رب سے ملنے میں شک ہے سنو وہ ہر چیز کو محیط ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115188 views nothing special .. View More