سانپ کے کاٹنے کا علاج اب اسپرے سے ممکن

سائنس علم کا ہی ایک شعبہ ہے۔اﷲ تعالی نے انسان کوبہترین دماغی صلاحتیں عطاء کی ہیں۔وہ ان صلاحیتوں سے کام لے کر مسلسل ارتقاو ترقی کی منازل طے کررتا رہتا ہے۔انسان نے سائنس کی بادولت اتنی ترقی کرلی ہے کہ اس کے کارناموں پر حیرت ہوتی ہے ۔

سانپ کے زہر کا اثر زائل کرنے والی سپرے بھی بلاشعبہ ایک حیران کن ایجاد ہے ۔

نیویارک۔03اگست(فکروخبر/ایجنسی )سانپ کے کاٹنے کے فوری علاج کیلئے اسپرے ایجاد کر لیا گیا کیلی فورنیا میں کئے جانے والے ایک تجربے اور بھارت میں ایک اصلی واقعے میں ایک نئے اسپرے کے استعمال سے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں جس شخص کو سانپ نے کاٹا تھا اس کا جسم سانپ کے کاٹنے کے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ٹھیک ہو گیا

دنیا بھر میں ہر سال ایک لاکھ 25ہزارسے زائد افراد خطرناک سانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ترقی پذیر ممالک میں یہ مسئلہ سب سے زیادہ پایا جاتا ہے کیونکہ وہاں پر سانپ کے کاٹنے کا فوری علاج ممکن نہیں ہو پاتا اگر سانپ کی شناخت ہو جائے اور اس کا علاج بھی موجود ہو، تب بھی ان ممالک میں مہنگی دوا کے ساتھ ساتھ سانپ کے کاٹنے کے ماہر کی موجودگی بھی ضروری ہے کیلی فورنیا اکیڈمی آف سائنسز سے منسلک ڈاکٹر میٹ لیون اور ان کی ٹیم نے عام ادویات سے سانپ کے کاٹنے کے بعد جسم کے مفلوج ہو جانے کے اثر کو ختم کرنے کیلئے کام کیااور اس مقصد کیلئے یہ اسپرے ایجاد کیا ہے۔

Amna Naseem
About the Author: Amna Naseem Read More Articles by Amna Naseem: 15 Articles with 17581 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.