| بے گھر افراد صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو اپنا گھر خریدنے 
		کی قوت نہیں رکھتے بلکہ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ انتہائی 
		غریب ہوتے ہیں اور کرائے پر بھی پناہ گاہ حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے- 
		لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا میں کئی ایسی مشہور اور امیر ترین 
		شخصیات بھی موجود ہیں جو کبھی بےگھر ہوا کرتی تھیں؟ جی ہاں دنیا میں کئی 
		ایسی شخصیات موجود ہیں جنہوں اپنے کیریر کے ابتدائی سال سڑکوں پر سو کر 
		گزارے ہیں لیکن اپنی مسلسل محنت اور جدوجہد کی بدولت اپنی منزل حاصل کرنے 
		میں کامیاب ہوئے ہیں اور آج ان کا شمار دنیا کی امیر ترین اور مقبول شخصیات 
		میں ہوتا ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسی ہی شخصیات پر مشتمل ہے-
 | 
	
		| Charlie Chaplinچارلی چپلن کے نام سے کون واقف نہیں٬ یہ وہ شخص تھا جس نے دنیا بھر کو 
		ہنسایا لیکن چارلی چپلن کا اپنا بجپن انتہائی افسوسناک ہے- چارلی چپلن نے 
		والد کو بچپن میں ہی کھو دیا تھا جبکہ والدہ نفسیاتی اسپتال میں داخل تھیں- 
		چارلی چپلن نے ایک طویل عرصہ بغیر گھر کے گزارا ہے٬ یہاں تک کہ کام کے 
		دوران بھی اس شخص نے کئی راتیں سڑک پر گزاری ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Amitabh Bachchan
 امیتابھ بچپن بالی ووڈ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے اور انڈین فلموں کے 
		اس سپر اسٹار نے بھی اپنی کئی راتیں میرین ڈرائیو کی بینج پر سو کر گزاری 
		ہیں- امیتابھ کا یہ دور وہ تھا جب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے 
		کی کوشش کر رہے تھے اور اس وقت صرف ایک struggling actor کے طور پر جانے 
		جاتے تھے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Daniel Graig
 جیمز بونڈ کا مشہور کردار نبھانے والے ڈینیل کریگ بھی کبھی بےگھر افراد میں 
		شمار کیے جاتے تھے- ہالی ووڈ کے اس معروف ترین فنکار کو بھی بیشتر راتیں اس 
		وقت پارک کی بینچ پر سو کر گزارنی پڑیں جب وہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کی 
		تلاش میں تھے- اور انہوں نے اپنی یہ جگہ کئی عجیب و غریب کام سرانجام دے کر 
		حاصل کی ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Shah Rukh Khan
 شاہ رخ خان آج جنہیں دنیا بالی ووڈ کا بادشاہ قرار دیتی ہے کبھی یہ انسان 
		گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کرسکتا تھا- دو بار ایسا موقع آیا جب شاہ رخ خان 
		کو ان کے مالک مکان نے کرایہ نہ ادا کرنے کی صورت میں گھر سے نکال دیا اور 
		انہیں رات سڑک پر گزارنا پڑی- یہ وہ دور تھا جب وہ بالی ووڈ میں خود کو 
		متعارف کروانا چاہتے تھے اور اس وقت ان کی پہچان صرف ایک struggling actor 
		کی تھی-
 | 
	
		|  | 
	
		| Steve Jobs
 ٹیکنالوجی کی دنیا معروف کمپنی ایپل کے بانی سٹیو جابز پر بھی ایک وقت ایسا 
		آیا تھا جب انہیں گھر سے باہر راتیں گزارنا پڑی تھیں- تاہم یہ سڑکوں پر 
		کبھی نہیں سوئے بلکہ اس وقت انہیں رہائش کے لیے اپنے مختلف دوستوں کے گھروں 
		کی چھتیں میسر آ گئی تھیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Danny Denzongpa
 ڈینی بھارتی سنیما کی فلموں کے مقبول ترین ولن میں سے ایک ہیں- ڈینی ہندی 
		زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے سمندر کے سامنے کھڑے ہو کر سمندر سے بات کیا 
		کرتے تھے تاکہ وہ فلموں اپنا کردار بخوبی نبھا سکیں- انہوں نے بھی اپنی کئی 
		راتیں جوہو نامی ساحل یا شیوا جی پارک میں گزاری ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Colonel Saunders
 کولونل مشہور فاسٹ فوڈ جسے دنیا کے کے ایف سی کے نام سے جانتی ہے٬ کے بانی 
		تھے- کولونل کو اپنے سوتیلے والد غلط رویے کے باعث اپنا گھر چھوڑنا پڑا- یہ 
		ایک طویل مدت تک بےگھر رہے اور انہوں نے اپنا گھر 40 سال کی عمر میں خریدا 
		تھا-
 | 
	
		|  |