دل کی بند شریانیں کھولنے کا ان شاء اللہ ایک شافی اور مجرب نسخہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم قارئین:

اگر ڈاکٹری ٹیسٹ سے یہ ثابت ہو جاۓ کہ ایک شخص کے دل کی شریانیں بند ہیں اور انکے لیے اکسپرٹ ڈاکٹرز نے بائ پاس ہارٹ آپریشن تجویز کیا ہو تو آپریشن سے قبل اللہ پر توکل کرتے ہوۓ یہ نسخہ ضرور آزمائیں:

.1 ایک پیالی لیموں کا رس
2. ایک پیالی ادرک کا رس (کوشش کریں دیسی ادرک بغیر تیزاب کے دھلے ہو، جیسے کہ آج کل تیزاب سے دھلی ادرک ہی مارکیٹ میں ہوتی ہے، اس لیے اس سلسلہ میں دھوڑ دھوپ مریض کے لیے سود مند ہوگی)
3 ایک پیالی لہسن کا رس.
.4 ایک پیالی سیب کا سرکہ

ان چاروں محلول کو چولہے پر دھیمی آنچ پر نصف گھنٹہ پکائیں. جب محلول تقریبا ایک پیالی کم ہوکر تین پیالی رہ جاۓ تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں. اور اسمیں تین پیالی چھوٹی شہد کی مکھی کا شہد ملائیں. کوشش کریں کہ چینی والا شہد تو بالکل نہ ہو. لیکن اگر خالص شہد نہ ملے تو پھر بڑی مکھی کا شہد استعمال کر لیں. اگر آپ یو کے میں رہایش رکھتے ہیں تو شہد کی وہ بوتل استعمال کریں جس پر"greek" لکھا ہوگا اور پاکستان میں اسلامک شہد والوں سے رابطہ کر کے خالص شہد منگواہ سکتے ہیں، یا اگر آپ کے کوئ جاننے والے خالص شہد مہیہ کر سکیں تو الحمد للہ.
اس سارے آمیزے کو شہد کے ساتھ مکس کر لیں اور آپ کی دوا تیار ہوگئ

ترکیب استعمال: ہر روز صبح نہار منہ خالی پیٹ اس دوا کے تین چمچ بھر کر کھا لیں اور اس کو دو سے تین مہینہ استعمال کریں، آپ اسکا فائدہ دیکھیں گے. تسلی کے لیے آپ دوا کے استعمال سے قبل اور بعد میں ہارٹ کے ٹیسٹ کر کے ضرور دیکھیں، ان شاء اللہ اللہ سے قوی امید ہے کہ کسی قسم کے بائ پاس کی ضرورت نہیں پڑے گی، یاد رہے کہ شفا دینے والا اللہ ہے.

صبح سیر کرنا یا چلنے کی عادت انسان کے جسم کو فٹ رکھنے میں معاون ہوتی ہے. اور یہ کہنے میں کوئ عار نہیں کہ زیادہ تر پاکستانی چلنے میں شرم و بے عزتی محسوس کرتے ہیں اور اسی وجہ سے جسم میں دل وبلڈ پریشر کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں. اگر آپ کے کسی رشتہ دار کو یا آپ کو خود یہ عارضہ ہو تو اس نسخہ کو ضرور ایک دفعہ استعمال کریں اگر آپ مکمل صحت مند ہیں تب بھی اسکے فوائد ہیں. مہینہ میں ایک دفعہ یا چھ مہینہ میں ایک دفعہ یا سال میں ایک دفعہ استعمال کریں آپ کے جسم کی بند نالیاں اس سے کھل جائیں گی.

دل کی شریانیں کھولنے کا نسخہ (ہارٹ اٹیک) بائ ارشد:
https://www.youtube.com/watch?v=xYCADsQAi3A
ارشد صاحب کا ای میل ایڈرس:
[email protected]
انکی ویب سائٹ:
https://www.arshadskitchen.com

محترم قارئین،

یہاں یاد رکھنے کی بات ہے کہ کسی بھی علاج کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ کا عقیدہ درست ہو. مدد اور امید کی لو صرف اللہ سے لگائ جاۓ مشکل کشاء اور حاجت روا صرف اللہ کو سمجھا جاۓ. توحید اور توحید کی اقسام اور شرک کی پہچان ہو اور شرک سے برآءت ہر درجہ پر کی جاۓ. سنت سے محبت ہو. برے اعمال اور گناہ اور معصیت سے بچا جاۓ. اسی طرح ایمان کے ارکان اور ایک رکن یعنی اچھی اور بری تقدیر پر ایمان ضروری ہے. پانچ وقت نماز اور مستقل دعا پر استقامت کی جاۓ. اس کے ساتھ ساتھ علاج بھی کیا جاۓ جیسا کہ عارضہ قلب کے علاج کو اوپر بیان کیا گیا.

آخر میں یہ بھی عرض ہے کہ جب اس نسخہ کو میں نے ایک جاننے والے یعنی حکیم شوکت حیات صاحب کو بتایا تو انہوں نے کہا، مفہوم: انکی معلومات کے مطابق یہ کام کرتا ہے اور بہت مفید ہے.اگر آپ اپنے یا اپنے کسی جاننے والے کے عارضہ قلب یا کسی اور بیماری کے تعلق سے حکیم شوکت حیات سے رابطہ کرنا چاہیں تو انکا کنٹیکٹ نمبر یہ ہے:03028879405

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 411835 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.