ہندوؤں کا شان ِرسالت ﷺ کا اعتراف

جیسا کہ رسالت مآب ﷺ تمام جہانوں کے لئے نبی اور رسول ہیں، ٓپﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں، دنیا کے کسی بھی خطہ ، ملک یا سلطنت کے کسی بھی قوم کے دانشورجس نے حسد اور بغض کی عینک کے بغیر سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ کیاہو وہ ہی یہ بات کہنے پر مجبور ہو جاتاہے کہ حضرت محمد ﷺ وہ واحد ہستی ہے کہ آپ جیسا نہ کوئی ہوا ہے اور نہ قیامت تک کبھی ہوگا ،آپ اﷲ کے آخری نبی اور رسول ﷺ ہے ۔آپ ﷺ وہ عظیم و اعلیٰ شخصیت ہے جن کے آنے کا زکر آسمانی و الہامی کتب میں مزکور ہے،جس کا تذکرہ اﷲ پاک نے اپنے مقدس کتابِ مبین میں کیا، اﷲ تعالیٰ کی ذات عالیہ کا ارشاد گرامی !
اے محبوبﷺ ہم نے آپ کا زکر بلند کر دیا،(القرآن )آپ نورِمجسم ﷺ کا زکر اﷲ تالیٰ کی ذاتِ بابرکت نے خود بلند کردیا،آپ ﷺ تو وہ ہستی ہے جن پر درود و سلام اﷲ پاک کی ذات خود پیش کرے اُن کی عظمت و رفعت کون بیان کر سکتا ہے،؟ یہ کسی انسان یا جن کے بس کی بات نہیں کہ وہ تاجدار مدینہﷺکی شان اقدس بیان کر سکے کیونکہ ہمارا ایمان ہے اگر دنیا بھر کے سمندر سیاہی بن جائے اور تمام درختوں کے پتے کاغذ بن جائے ساری مخلوق لکھنا بھی چاہے سب کچھ ختم ہو جائے مگر آپ ﷺ کی شان مکمل بیان نہیں ہو سکتی۔۔۔۔ کیونکہ آپ اﷲ تعالیٰ کی ذات کے محبوب ہیں،

انڈیا میں ایک کتاب بنام ـ: کالکی اوتارا ـ ـ: شائع ہوئی ہے کتاب کے مصنف پنڈت وید پرکاش جو کہ برہمن ہندؤ ہے ۔اس کتاب کا مصنف الہ آباد یونیورسٹی سے منسلک ہے اور سنسکرت کے معروف محقق اور اسکالر ہے
مصنف نے اپنی تحقیقی کتاب کالکی اوتارا کو مشہورو معروف پنڈتوں جو ماہر تحقیق کار جانے جاتے تھے سامنے پیش کیا ، یہ پنڈت اپنے شعبہ میں ماہر تھے،ان سب نے کالکی اوتارا میں دیئے گئے بغور مطالعے اور تحقیق کے بعد تمام حوالہ جات کو درست اور مستند قرار دیا۔
مصنف نے اپنی کتاب کا نام ہندی میں کالکی اوتارا رکھا جس کا مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تمام کائنات کے رہنما ۔۔۔۔
ہندؤوں کی اہم مذہبی کتب میں ایک عظیم رہنما کا ذکر ہے جسے : کالکی اوتارا : کا نام دیا گیا ہے۔اس سے مراد حضرت محمد ﷺ جو مکے میں پیدا ہوئے ہیں۔چناچہ تمام ہندؤ جہاں کئی بھی ہوں ان کو کالکی اوتارمزید انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ محض اسلام قبول کرنا ہے اور آخری رسول ﷺکے نقشِ قدم پر چلنا ہے۔جو بہت پہلے اپنے مشن کی تکمیل کے بعد اس دنیا سے تشریف لے گئے ہیں۔اپنے اس دعوےٰ کی دلیل میں پنڈت وید پرکاش نے ہندؤں کی مذہبی کتاب : وید : سے درج زیل حوالے دلیل کے ساتھ پیش کئے ہیں
۱۔ وید کتاب میں لکھا ہے کہ کالکی اوتارا بھگوان کا آخری اوتارا ہوگا،جو پوری دنیا کو راستہ دکھائے گا۔
یہ حوالہ دینے کے بعد مصنف لکھتا ہے کہ یہ صرف محمد ﷺ کے معاملے میں درست ہو سکتا ہے
۲ ہندوستان کی پیش گوئی کے مطابق کالکی اوتارا ایک جزیرے میں پیدا ہوں گے اور یہ عرب علاقہ ہے جیسے جزیرۃ العرب کہا جاتا ہے۔
۳ مقدس کتاب میں لکھا ہے کہ کالکی اوتارا کے والد کا نام وشنو بھگت اور والدہ کا نام سومانب ہوگا۔ سنسکرت زبان میں وشنو اﷲ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور بھگت کے معنی غلام اور بندے کے ہیں۔ چناچہ عربی زبان میں وشنو بھگت کا مطلب اﷲ کا بندہ یعنی عبداﷲ ہے۔
سنسکرت میں سومانب کا مطلب امن ہے ۔جو کہ عربی زبان میں آمنہ ہوگا۔اور آخری رسول ﷺ کے والد کا نام عبداﷲ اور والدہ کا نام آمنہ ہے
۴ ۔وید میں لکھا ہے کہ کالکی اوتارا زیتون اور کھجور استعمال کرے گا۔ یہ دونوں پھل حضور اکرم ﷺ کو مرغوب تھے۔وہ اپنے قول میں سچا اور دیانت دار ہوگا ۔۔۔ مکہ میں حضور اکرم ﷺ کے لئے امین اورصادق کے لقب استعمال کئے جاتے تھے۔
۵ ۔وید کے مطابق کالکی اوتار اپنی سرزمین کے معزز خاندان میں سے ہوگا ۔اور یہ بھی نبی کریم ﷺ کے بارے میں سچ ثابت ہوتا ہے ۔ ؤپ قریش کے معزز قبیلے میں سے تھے ، جس کی مکہ میں بے حد عزت تھی۔
۶۔ ہماری کتاب کہتی ہے بھگوان کالکی اوتار کو اپنے خصوصی قاصد کے زریئے ایک غار میں پڑھائے گا۔اس معاملے میں بھی یہ بات درست ہے حضرت محمد ﷺ مکے کی وہ واحدشخصیت تھے جنہیں اﷲ تعالیٰ نے غارِحرا میں اپنے خاص فرشتے حضرت جبرائیل کے زریئے تعلیم دی۔
۷۔ ہمارے بنیادی عقیدے کے مطابق بھگوان کالکی اوتار کو ایک تیز ترین گھوڑا عطا فرمائے گا جس پر سوار ہو کر وہ زمین اور سات آسمانوں کی سیر کر آئے گا۔
حضرت محمد ﷺ کا براق پر معراج کا سفر ۔۔۔ کیا یہ ثابت نہیں کرتا ہے؟
۸۔ہمیں یقین ہیں کہ بھگوان کالکی اوتار کی بہت مدد کرے گا، اور اسے بہت قوت عطا فرمائے گا۔ ہم جانتے ہیں جنگ ِ بدر میں اﷲ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کی فرشتوں سے مدد فرمائی
۹۔ ہماری ساری مذہبی کتابوں کے مطابق کالکی اوتار گھڑ سواری ، تیر اندازی اور تلوار زنی میں ماہر ہوگا،
پنڈت وید پرکاش نے اس پر جو تبصرہ کیا ہے ۔۔۔ وہ اہم اور قابلِ غور ہے۔
وہ لکھتے ہیں کہ گھوڑوں، تلواروں اور نیزوں کا زمانہ بہت پہلے گزر چکا ہے ۔ اب ٹینک، توپ اور مزائل جیسے ہتھیار استعمال میں ہیں۔لہذا یہ عقل مندی نہیں ہے کہ ہم تلواروں، تیروں، اور برچھیوں سے مسلع کالکی اوتار کا انتظار کرتے رہیں۔حقیقت یہ ہے کہ مقدس کتابوں میں کالکی اوتار کے واضع اشارے حضرت محمد ﷺ کے بارے میں ہیں جو ان تمام حربی فون میں کمال مہارت رکھتے تھے۔
Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 301 Articles with 347047 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.