یہ پیار کرنے والیاں

ہر طرف ہنگامہ ..........
اک عجیب سی بےچینی............
جیسے دلوں سے قرار چھین لیا گیا ہو
سوچیں بھٹک بھٹک کر بھی تھک چکی ہوں
جس وجود سے تصویر کائنات میں رنگ ہوتا ہے نا!!

جی وہی ........

اس کی ایسی حالت نہیں کہ بیان کی جا سکے
عزت کا لفظ یوں لگتا ہے اس کے لئے ہے ہی نہیں

اسے کوئی تسلیم کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا
اس کے تو ہونے کی خبر بھی منہ چھپا کر دی جاتی ہے
اس کی پیدائش کا سن کر اسے جنم دینے والی ماں خودکشی ہی کر لیتی ہے
اور کیوں نہ کرے.....
اگر باپ کو پتہ چل گیا تو اس نے بھی تو آکر ظلم ہی ڈھانے ہیں۔......

اف ف ف۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کاش یہ حالات بدل جائیں!!!
اسے اس کا مقام مل جائے!!!!
ارے
ارے یہ صدا تو سنو کیا ہے!!

مبارک ہو کہ دور راحت و آرام آ پہنچا
نجات دائمی کی شکل میں اسلام آ پہنچا

اب اسے بھی سلامتی ملے گی.....

اک ہادئی کل آیا ہے.......

اسکاپیغام ہےکہ:
"بیٹیوں کو برا مت سمجھو
بیشک وہ تو محبت کرنے والیاں ہیں"
(مسند امام احمد)

"جس کے یہاں بیٹی پیدا ہو اور وہ اسے ایذاء نہ دے،نہ ہی برا جانے اور نہ ہی بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو پیارا اللّٰہ اسے جنت میں داخل کرے گا"
(المستدرک)

جو اس کے چاہنے والے ہیں وہ اپنی بیٹیوں کو بہت مان دیتے ہیں
اور بیٹیاں بھی ان کی عزت کا پاس رکھتی ہیں۔
Khalid Ameer Madani
About the Author: Khalid Ameer Madani Read More Articles by Khalid Ameer Madani: 3 Articles with 3085 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.