کل کراچی کا ایک نیا چہرہ نظر آیا جو عموماً
بہت کم دیکھنے کو آتا ہے پہلے صرف سندھ کے دیگر شہروں میں قوم پرست نظر آتے
تھے لیکن ابھی جنونی جنون پرست کراچی میں نظر آنے لگ گئے ہیں اگر اس طرح یہ
سلسلہ چلتا رہا تو پھر اللہ ہی حآفظ ہے۔
ہم پڑھ لکھ کر دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لیکن ووٹ شخصیتوں کو ہی
دیں گے کبھی کسی پارٹی کو نہیں دیں گے کسی پارٹی کا منشور جاننے کی بھی
زحمت نہیں کرتے بس ووٹ دیتے ہیں بڑی ذمہ داری کے ساتھ اور پھر روتے ہیں بڑی
خوش اصلوبی کے ساتھ۔ فنکاریاں تو کوئی پاکستانی قوم سے سیکھے کسی دوست سے
میں نے پوچھا بھائی آپ تو سارا دن جس پارٹی کو گاکی دیتے تھے پھر ووٹ اس
پارٹی کو کیوں دیا تو سامنے سے اس نے بڑے مہذب اور شائستہ لہجے میں جواب
دیا کہ بھائی مجھے یہ پارٹی اچھی نہیں لگتی بس ابو کو خوش کرنے کے لیے ووٹ
دیا ہے کیوں کہ امید وار میرے ابو دوست تھا اس لیے ووٹ تو اسی کو ہی دینا
تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |