تلاش مومن

اقبال نے کہا تھاکہ
“مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی”
مذکورہ مصرعہ میں جس مومن کی بات ہو رہی ہےاس کی ایمانی قوت کو پاکستان میں مولوی کہ کر یا ملا کہ کر طمانچہ مار دیا جاتا ہے اگر نظریہ پاکستان ،نظریہ اسلام نہیں تو پھر پاکستان کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا کیونکہ اسلام خود ایک جدت پسند دین ہے ۔مگر افسوس اس بات کا ہے کہ قائد کی 11اگست کی تقریر کو لے کر ایک خاص طبقۂ فکر کے لوگ سیکولر ازم کی "نیاز " بانٹتے پھرتے ہیں جس کا "مصالحہ" ہمسایہ ملک سے درآمد کیاجا رہا ہے۔پھر تو اس ملک کواسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے عوامی جمہوریہ پاکستان کہنا چاہیے تاہم سب سے اہم بات جناب صدر پاکستان ممنون حسین صاحب کا مطالبہ ہے جس میں انہوں نےعلمائے کرام سے سود کے لیے گنجائش نکالنے کے لیے کہا .کیا ہم یہ ہی سمجھ لیں کہ اب اس ملک میں "نظریہ ضرورت "کو سود کےلیے استعمال کر سکتے ہیں اور اقبال کے مومن کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ۔یا پھر اگر کوئی ہے تو اس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کر کےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔بعد ازاں ملک کے ادارے ان کوالقاعدہ یا طالبان کا ٹیگ لگا کر امپورٹ کرتے ہیں اور کثیر زرِمبادلہ کماتے ہیں ۔۔۔بہرحال موضوع تو اقبال کا مومن ہے جو تلاش گم شدہ ہے ۔جو اپنی ماں، بہن ،بیٹی کی عصمت کو قربان کر کے اس پاک سرزمین پہنچا اور نظریہ پاکستان کی قیمت چُکائی تھی جس کو آج متنازعہ بنا دیا گیا ۔۔۔11 اگست کی تقریر کے خلفاء سے گزارش ہے کہ تحریکِ پاکستان میں اور بھی رہنما اپنا نکتہ نظر رکھتے تھے کبھی ان کی بات کر دیا کریں۔۔۔ جب لڑکپن کی عمر تھی اس وقت سمجھتے تھے کہ ہم آزاد ہیں اور محمد بن قاسم کو ہیروبتایا گیا کہ وہ مسلمان قوم کی ایک بےسہارہ بیٹی کی آواز بنا ،، آج اسی ملک کی ایک بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے آج کے راجہ داہر کےقید میں دے دیا گیا اور بدلے میں اس قوم کے لیے نام نہاد رعایتیں حاصل کی گئیں اور پھر جب اقبال کےدوشاہینوں کو ایک امریکی سپوت نےہلاک کیاتو دیت کی رقم بھی اس قوم کے ٹیکس سے د ی گئی اورسابقہ سپائی چیف اس کارخیرمیں خشوع وخضوع سےحصّہ لیتے رہے۔امرتا پریتم کی روح سے معذرت کے ساتھ
اج آکھاں میں اقبال نوں ،کتھوں قبراںوچوں بول
ایس قوم نمانی نوں، سبق دے چھڈکوئی ہور

M.jaber waqas
About the Author: M.jaber waqas Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.