شیخ ابراہیم زکزکی اور نائیجیریا

نائیجیریا ایک افریقی ملک ہے جس کی کل آبادی ۱۷ کروڑ ہے۔ جس میں ۶۰ فیصد مسلمان اور ان میں سے ۷ فیصد شیعہ ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں تشیع میں روز بروز اضافے کی وجہ سے اسرائیل اور وہابیت نائجرین عوام کے جانی دشمن بن گئے ہیں۔دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی بھرپور سعی کررہا ہے۔

شیخ ابراہیم زکزکی

نائیجیریا ایک افریقی ملک ہے جس کی کل آبادی ۱۷ کروڑ ہے۔ جس میں ۶۰ فیصد مسلمان اور ان میں سے ۷ فیصد شیعہ ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں تشیع میں روز بروز اضافے کی وجہ سے اسرائیل اور وہابیت نائجرین عوام کے جانی دشمن بن گئے ہیں۔دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی بھرپور سعی کررہا ہے۔

یہاں تقریبا شیعہ یا تازہ مسلمان ہیں یا تازہ شیعہ۔شیعہ قوم کی لیڈر شپ شیخ زکزاکی کے پاس ہے۔جن کے اعلی اخلاق کی وجہ سے تمام مسلمان بشومل شیعہ و سنی حتی کہ عیسائی بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شیخ زکزاکی خود بھی امام خمینی کے افکار سے متاثر ہوکر شیعہ مذہب اختیار کیا اور اب تک لاکھوں لوگوں کو شیعہ کرچکے ہیں۔

خود انکے بقول میں ۱۹۷۸ میں یونیورسٹی میں انجمن اسلامی سورہ نائجیریا کا جنرل سیکرٹری تھا اور ہماری خواہش تھی کہ ملک میں اسلام کا بول بالا ہو اور اسلامی قوانین کا اجراء ہو کیونکہ ہماری حکومت کمونیسٹ تھی۔۱۹۸۰ میں پہلی مرتبہ اسلامی انقلاب کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایران آیا تو میری زندگی اور میری فکر میں واضح تبدیلی آئی۔۸۰ کی دہائی میں نے ایک نئی انجمن اسلامی کی بنیاد رکھی اور انجمن اسلامی سورہ سے الگ ہوگئے۔اور انہی سالوں سے مسلمانوں کے مابین اختلاف ڈالنے کی پالیسی پر عمل شروع ہوا اور ہم نے اسکی بڑی مزاحمت کی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے سرگرم ہوگئے۔

نائجریا کے مسلمان فقہ مالکی پر عمل کرتے ہیں۔شیخ زکزاکی نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم وہیں آبائی شہر میں حاصل کی جس کی وجہ سے انکے لیے شیعہ مذہب کا مطالعہ آسان ہوگیا۔اور وہ مطالعہ کے بعد شیعہ ہوگئے۔شیخ زکزاکی ایک عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دیں۔اسی وجہ سے اسرائیل اور وہابیت انکے جان کے درپے ہوگئے۔ اور شیعہ مخالف سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

ہر سال قدس کی ریلی کے موقعہ پر شیخ زکزاکی کی قیادت میں تمام مسلمان شیعہ و سنی ملک کر شرکت کرتے ہیں جو نائجرین فوج کو کسی طور بھی پسند نہیں تھا۔فوج نے قدس ریلی پر دھاوا بول دیا اور ۳۰ روزہ دارمسلمانوں کو شہید کردیا۔ جن میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شہید ہوئے۔

اور اتوار کے دن انکے گھر ،حسینہ پر فوج نے دوبارہ حملہ کرکے انکی زوجہ اور آخری بیٹے سمیت کئی شیعہ لیڈروں اور کارکنوں کو قتل کردیا۔انکے گھر کو نذرآتش کردیا گیا۔شیخ زکزاکی کو فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔خدا انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
Zahra Batool
About the Author: Zahra Batool Read More Articles by Zahra Batool: 2 Articles with 899 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.