جشن ولادت النبی

تاریخ اگر ڈھونڈے گی کہیں ثانی محمدؐ
ثانی تو بڑی چیز ھے سایہ بھی نہ ملے گا.
ربیع اول کا مہینہ شروع ھوتے ہی ہر طرف جشن کا سما ھوتا ہیں خوشیوں کا جہاں آباد ھو جاتا ہیں ہر گھر ہر محلے بازار پرنور ھوجاتے ہیں ہر طرف روشنیوں کا بسیرا ھوتا ھے کیونکہ اس ماہ ھمارے پیارے رسول پاک حضرت محمدؐ جو صرف اس جہان اسلام کے ہی نہیں دو جہانوں کے لئے رحمت اور نور بن کر اس دنیا میں تشریف لائیے ھمارے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم جب اس دنیا میں تشریف لائے تو عرش سے فرش تک ہر چیز نے جشن منا یا خوشیاں منائی تو پھر ھم کیوں نہیں خوشیاں منائے ھم کیوں نہ گھر کو سجائے
خوشیاں سب ہی مناتے ہیں میرے سرکارﷺ آتے ھے
دیوانے جھوم جاتے ہیں میرے سرکارﷺ آتے ھے

حضرت محمدﷺ کی پیدائیش پر کئی معجزات ھوئے ایک حدیث میں آپﷺنے فرمایا :کہ میں اس وقت بھی نبی تھا جب حضرت آدمؑ مٹی اور پانی کے درمیان تھے آپﷺ کی تاریخ پیدائیش کے بارے میں مختلف روایات ہیں اہل سنت کے نزدیک زیادہ روایات 12ربیع اول کی ھے اگرچہ کچھ علماء 9 ربیع اول کو درست کہتے ہیں اہل تشع 7ربیع اول کو درست سمجھتے ہیں ھم جیسے عام لوگوں کے لیے تو پورا مہینہ ہی رحمتوں اور برکتوں والا ہے کیونکہ اس مہنے اﷲ نے ھم پر اتنا بڑا احسان کیا

جیسا کہ اﷲ تعالی فرماتا ھے:
درحقیقت اہل ایمان پر تو اﷲ نے ہی بہت بڑا احسان کیا ھے کہ ان کے درمیان خود ان ہی میں سے ایک پیغمبر اٹھایا جو اس کی آیات انہیں سناتا ھے ان کی زندگی وں کو سنوارتا ھے اور کتاب اور دانائی کی تعلیم دیتا ھے حالانکہ اس سے پہلے لوگ صریح گمراہی میں پڑے ھوئے تھے( سورۃ آل عمران)

سیرت نبویﷺکی صرف یہی خصوصیات نہیں کہ وہ نہایت مستند ذرائع سے ھم تک پہنچی ھے بلکہ اس کی یہ خصوصیات ھے کہ اس میں آپﷺکی زندگی کے ہر پہلومیں اتنی تفصیلات ملتی ھے جو تاریخ کے کسی دوسرے شخص کی زندگی میں نہیں ملتیں آپﷺ کی سیرت عملی سیرت ھے تمام دنیا میں یہ فخروامتیاز صرف آپﷺکو حاصل ھے کہ آپﷺنے تعلیم اور اصولوں کے ساتھ اپنے عمل اور اپنی مثال پیش کی
میں فقط خاک ھوں مگر محمدﷺسے ھے نسبت میری
یہ ایک رشتہ جو میری اوقات بدل دیتا ھے

ایک مسلمان کی حیثیت سے انفرادی اور اجتماعی زندگی بسر کرنے کیلیے ہمیں ہر شعبہ زندگی میں سرکار دوعالم کی رہنمائی کی ضرورت ھے حضور ختم المرسل نے حیات انسانی کے ہر شعبے ، ہر گوشے میں مکمل ہدایات اور مثالی اعمال کے ذریعے ہمیں سیدھا ،سچااور بہترین راستہ بتایا ھے پھر انسانوں کے ہر طبقے اور گروہ کیلئے اس سیرت پاک میں نصیحت پزیری اور عمل کی رہنمائی موجود ھیجو لوگ بچپن میں ناسازگار ماحول میں گھرجاتیہیں ان کیلئیآمنہ کیلال اور دریتیم محمدﷺ کے بچپن میں تسلی واطمینان کا سامان ھے نوجوانوں کیلئے آنحضورﷺ کی حیاداری میں نمونہ عمل ھے جو کنواری لڑکیوں سے بھی زیادہ حیادار تھے تاجروں کیلئے مکہ معظمہ کے اس تاجر کی زندگی میں بہترین نمونہ ھے جس کے تجارتی لین دین کی سچائی اور معاملے کی صفائی کا شہرہ ملک شام تک ھیاس طرح اگر تم حکمران ھو تو سلطان عرب کا حال پڑھو اگر رعایا ھو تو قریش کیمجاہد کو ایک نظر دیکھو اگر تم استاد اور معلم ھو تو صفہ کی درسگاہ کے معلم کو دیکھو اگر تم بیویوں کے شوہر ھو تو حضرت خدیجہ الکبری اور حضرت عائشہ صدیقہ کے مقدس شوہر کی حیات پاک کا مطالعہ کرو اگر اولاد والے ھو تو فاطمہ کے باپ اور حسن وحسین کے نانا محمدﷺ کا حال پڑھو مزدور ومحنت کش طبقہ کے افراد مسجد نبوی کے معمار اول کو دیکھیں جنہوں نے محنت میں عظمت کا پیغام دیاغرض تم جو کوئی بھی ھو اور کسی حال میں بھی ھو تو تمھاری زندگی کیلئے نمونہ ، تمھاری سیرت کی درستی اور اصلاح کیلئے سامان ، تمھارے ظلمت خانہ کیلئے ہدایت کا چراغ اور رہنمائی کا نور محمدﷺ کی حیات کامل و سیرت پاک میں ہر وقت مل سکتا ھیاس لئے طبقہ انسانی کے ہر ہر طالب اور حق کے متلاشی کیلئے حضرت محمدﷺکی سوانخ ہدایت کا نمونہ اور نجات کاذریعہ ھے جیسا کہ آپﷺ کا ارشاد باری ھے
یعنی میں اخلاق عالیہ کی تکمیل کیلئے آیا ھوں؛
بقول اقبال ؛
یہ اعجاز ھے ایک صحرا نشیں کا
بشیری ھے آئینہ دار نزیری

قیامت کے روز کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ہمارے لیے نبیﷺ کا عمل واحوال نہیں تھا بلکہ حضرت محمدﷺ نے ہر دروازہ کھول دیا ہر ایک کے لیے ...
گمراہی کے راستے کم ھے جنت کے دروازوں سے تو بہت کم .
نقش قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اﷲ سے ملاتیہیں سنت کے راستے
صرف ایک رسی کو مضبوطی سے تھام کر ھم ہر تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
ارشاد ھوا
کہ اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھا م لو
اﷲ کی رسی مطلب قرآن پاک اور قرآن پاک کی چلتی پھر تی مثال حضرت محمدﷺ ھے اگر ھم حدیث و سنت پر عمل کرتے ہیں تو ھم قرآن پاک پر عمل کر رھے ہیں اور اگر قران پر عمل کر رھیہیں تو ھم نے اﷲ کی رسی مضبوطی سے تھا م رکھی ہیں
سید سلمان ندوی لکھتے ہیں:
"ایک ایسی شخصی زندگی جو ہرحالت انسان کیمختلف مظاہر کے صحیح جذبات اور کامل اخلاق کا مجموعہ ھے وہ صرف محمدﷺ کی سیرت ھے"۰
ارشاد باری تعالی ھے
آپﷺکی سیرت ایک کامل ترین انسان کی سیرت ھے جسے کبھی بھی انسانیت سے علیحدہ کرکے الو ہیت کا مقام نہیں دیا گیا الغرض آپ اپنی ذات میں انجمن تھے "
زندگیاں بیت گئی اور قلم ٹوٹ گئے
تیرے اوصاف کا اک باب بھی پورا نہ ھوا
Kehkshan Sabir
About the Author: Kehkshan Sabir Read More Articles by Kehkshan Sabir: 32 Articles with 26104 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.