ایک سچا محب الوطن پاکستانی جنرل راحیل شریف

قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا۔۔۔۔۔انشاء اﷲ پاکستان کا نام دنیا کے نقشے پر ہمیشہ موجود رہے گا۔جب مقصد حق کے پرچم کی سر بلندی ہو تو اپنے رب سے جان کے بدلے جنت خرید لینا کوئی مہنگا سودانہیں۔پاک فوج کا یہی جذبہ اس کی خاصیت ہے۔آج آرمی چیف راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج متفق ہے اور دوشمنوں کے خلاف مضبوط دیوار کی مانند پختہ ثابت ہو رہی ہے ۔پاک فوج اور رینجر کو ملک میں امن پیدا کرنے اور دشمنوں کا قلعہ قمہ کرنے پر پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ۔آج سے تقریبا ایک سال پہلے پاکستان کو دہشت گردی نے گھیرا ہوا تھا۔دشمنوں نے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لئے بہت سی معصوم جانوں کو ضائع کیا۔ بہت سی ماؤں کی گودوں کو اجاڑہ،بہت سے معصوم بیٹوں اور بیٹیوں کو شہید کیا۔بہت سی ماؤں اور بہنوں کو بیوہ کر دیا گیا۔ دشمنوں سے پاکستان کا امن اور ترقی دیکھی نہیں جاتی ۔مگر اب آرمی چیف راحیل شریف کی دلیرانہ کاوشوں اور محب وطنی سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو رہا ہے ۔

آج سے کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں امن امان کی جو صورتحال تھی اب اس سے بہت بہتر ہے ۔اس کا کریڈت آرمی چیف اور پاک فوج کو جاتاہے ۔ خاص طور پر آپریشن ضرب عضب ،کراچی آپریشن ،اور خیبر آپریشن سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جو کاروائیاں عمل میں لائی گئیں وہ لائق تحسین ہیں ۔ ان آپریشنز سے بیشمار اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہو رہی ہے۔ہمارے ملک میں چند ایسے بھی عناصر موجود ہیں جن کو پاکستان اور پاکستانی عوام سے پیار نہیں اس لئے وہ حضرات اپنی ہی جانوں کا غیروں سے سودا کر لیتے ہیں اور ان کے سہولت کار بن کر اپنے ہی ملک کے دشمنوں کے بازوں بن جاتے ہیں صرف چند پیسوں کی خا طر اپنا ایمان بیچ دینا کہاں کی مردانگی اور محب وطنی ہے ۔ کیا ایسے لوگوں کو مسلمان کہنا جائز ہ جو اپنے ملک کے بچوں کو پیسوں کی خاطرمارنا پسند کرتے ہیں ۔ مگر اب وہ اپنا ملک کسی دوسرے ملک کو بنا لیں کیونکہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب وہ پاک آرمی کی گولی کھالیں گے ۔ ایسے افراد جو ملک کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں شاید کہ وہ بھول کئے ہیں کہ پاکستان کو مٹانا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف کیا کچھ نہیں کیا ۔کیا ہم اس سے واقف نہیں مگر آپ سب جانتے ہیں کہ بھارت کی فوج کو بھی لاہور میں ناشتہ کرنا نصیب نہیں ہوا۔ بہت سی غیر ملکی طاقتیں پاکستان پر قبضہ کرنے کے لئے سر پیر ماررہی ہیں مگر ان کو بھی دیکھائی دیتا ہے پاکستان پر قبضہ کرنا آسان کام نہیں ۔میں پاکستانی قوم کوایک ایڈوانس خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ 2020ء تک بھارتی پنجاب پاکستان کا حصہ ہوگا۔ اور کشمیر بھی پاکستان بن جائے گا۔

گزشہ روز بین الاقوامی سطح پر جرمنی میں منعقدہ ایشائی سکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف نے واضح طور پر کہا کہ افغانستان کی سلامتی اور بقا ء کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں تاکہ امن پیدا ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مفاہمتی عمل ناگزیر ہے ۔پڑوسی ملک سے اتحاد فوج کے انخلاء سے طالبان پھر زور پکڑ رہے ہیں ۔پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے ۔اس لئے پاکستان بار بار افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے زور دیتا رہاہے ۔لیکن افسوس کہ جب امن کی راہ ہموار ہوتی ہے تو دہشت گردی میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔افغانستان میں پائیدار امن قائم کرنے کے لئے پاک فوج دن رات کوشش میں مصروف ہے مگربھارت اور کچھایسے عناصر خطے کا امن تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ وہ نہیں چاہتے کہ خطے میں خوشحالی اور امن پیدا ہو ۔ پاکستان اور افغانستان اچھے دوست بن سکیں ۔اور ان کے تعلقات میں اضافہ ہو سکے ۔ اور دونوں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں ۔

آج آرمی چیف راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہم پلہ ہیں اور ان کے بازو بن کر ان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ میں پاکستانی عوام کی طرف سے ان بہادر نوجوان پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی جان پر کھیل کر پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے لئے دن رات کوشش میں ہیں ۔ اور ان تمام والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جن کے بہادر بیٹوں نے پاکستان میں امن پیدا کرنے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے جام شہادت حاصل کیا۔ آج پاکستان کے ہر نوجوان کو پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو ان بہادر نوجوانوں کی ضرورت ہے جو پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی سلامی اور امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستانی عوام آج آرمی چیف راحیل شریف کے دلیرانہ فیصلوں اور دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کی حمایت کرتی ہے ۔پاکستانی عوام کی پاک فوج کے ہر جوان کیلئے بہت سی دعائیں ۔ کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔اس دعا کے ساتھ کہ انشاء اﷲ پاکستان ہمیشہ دنیا کے نقشے پر قائم ودائم رہے گا ۔
Muhammad Riaz Prince
About the Author: Muhammad Riaz Prince Read More Articles by Muhammad Riaz Prince: 107 Articles with 93011 views God Bless You. Stay blessed. .. View More