اللہ نہایت مہربان ہے ۔۔۔۔!پہچان کر تو دیکھو

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے۔ قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کا سینہ دودھ سے بھرا ہوا تھا اور وہ دوڑ رہی تھی ۔اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا۔ اس نے جھٹ اپنے پیٹ سے لگا لیا اور اسکو دودھ پلانے لگی۔ ہم سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم خیال کرسکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟ ہم نے عرض کیا نہیں، جب تک اس کو قدرت ہوگی یہ اپنے بچے کو آگ میں نہیں پھینک سکتی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچے پر مہربان ہوسکتی ہے۔
(صحیح بخاری)1751

میرے دوستوں یہ حدیث صحیح بخاری کی ہے اور یہ ایک اتنی پیاری حدیث ہے جو امید کی ایک کرن اور جنت میں جاننے کی راہ ہموار کرتی ہے اور آج کل کے دور میں اور ہم جیسے گناہ گاروں کے کیلئے تو ایک نایاب تحفے سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر ہم اتنے مہربان اور رحمدل اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے مانگتے ہیں ایک اور حدیث میں ہے کہ رحمت کے 100حصے ہیں اور اللہ نے 99حصے اپنے پاس رکھے ہیں اور صرف ایک حصہ دنیا میں رکھا ہے سسبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! وہ ایک حصے میں ہی ماں بیٹے سے پیار کرتی ہے اور گھوڑا اپنے بچوں کو پیار کرتا ہے تو میرے دوستوں ہم کیوں اللہ سے نہیں مانگتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟میرا اللہ تو وہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ اگر میرا بندہ گناہ کرے اور توبہ کرے تو میں اسکو معاف کر دیتا ہوں ایک اور حدیث میں ہے کہ ایک یہ قوم مجھ سے توبہ نہ کرے تو میں اس قوم کو تباہ کر دوں گا اور دوسری قوم کو پیدا کرو گا جو گناہ کر کے مجھ سے توبہ کرے گی سبحان اللہ اتنا شفیق اور مہربان کو ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟جو اپنے بندوں سے کہتا ہے کہ اے میرے بندے!تو ایک قدم تو میری طرف اٹھا میں دوڑ کر آؤں گا ایک اور جگہ ہے کہ میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے میرے دوستوں یہ سب مستند احادیث میں سے لی گئی حدیثیں ہیں مگر اللہ نے کہا میرے بندوں شرک سے بچو باقی میں سب گناہ معاف کردوں گا میرے دوستوں موجودہ حالات میں صرف اور صرف ایک ہی حل ہے کہ ہم کثرت سے استغفار کریں اور ایک اور بات کہ اللہ تو غفور و رحیم ہے وہ حقوق اللہ تو معاف کرسکتا ہے مگر حقوق العباد جو بندوں کے حقوق ہیں وہ جب تک معاف نہیں ہوں گیں جب تک وہ بندہ خود معاف نہ کریں تو میرے بھائیوں غیبت، برائی، حسد اور کسی کی عیب جوئی سے بچو اللہ مجھے اور ہر مسلمان کو گناہ سے بچنے اور دین کے کاموں کو فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائیں (آمین)
M Adnan Alam
NEWSONE CHANNEL
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 55555 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More