پاک چین معاشی راہداری اور مسلم لیگ ن

پاک چین معاشی راہداری کو پوری ایمانداری اور دیانت داری سے اگر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے اور تمام صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جاتا ہے تو ملک و قوم کے مفادات پر پورا اترا جا سکتا ہے

نقشہ پاک چین معاشی راہداری

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے کام کا آغاز کرنا اور پھر رات دن اس پر انتھک محنت کرنا اور دنیا کی مختلف ممالک کی طرف سے مخالفت اور دباؤ کے باوجود اس کو جاری رکھنا کوئی معمولی کارنامے نہیں ہیں بلکہ بہت زیادہ اہم اور بنیادی ہیں لیکن آخر کار ایٹمی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو دنیا کی ساتویں اور اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم جناب نواز شریف کو جاتا ہے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکجاء کرنا اور دہشت گردوں کے خلاف متفقہ اور قومی پلان کی تشکیل کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم جناب نواز شریف کو جاتا ہے اگر غور کیا جائے تو ایٹمی طاقت کے بننے میں بنیادی کردار اس کے شروع کرنے والے اور اس کو جاری رکھنے والوں کا ہے کیونکہ اگر اس کو کسی بھی وقت روک دیا جاتا تو مسلم لیگ ن کی حکومت کو پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کا اعزاز نہ ملتا اسی طرح دہشت گردی کے خلاف ملک و قوم کو ایک کرنے میں بنیادی کردار فوج کا ہے لیکن دنیا میں اور معاشرے میں حقیقت اور ظاہر میں فرق ہوتا ہے اب دنیا میں ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اسی طرح پوری دنیا میں یہ کہا اور لکھا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک و قوم کو یکجاء کرنے کا کارنامہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو سر جاتا ہے اس بات کاذکر یا اہمیت نہیں دی جاتی کہ اس کے پیچھے کس قوت کا ہاتھ ہے ۔ قرآن پاک میں ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت ‘‘

مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم جناب نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور پھر دہشت گردی کے خلاف ملک و قوم کو اکٹھا کرنے کا اعزاز بخشا ہے لیکن ان کے پیچھے اور پس منظر میں کردار اور قوتوں کا ذکرنہیں ہوتا۔ اس بار اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر ملک و قوم میں جناب میاں نواز شریف کو مقبول ہونے کا موقع دیا ہے اور عزت حاصل کرنے کا موقع دیا ہے کہ وہ صوبائی، علاقائی اور ذاتی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے پاک چین معاشی راہداری کے معاملے میں اجتماعی اور قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر خود فیصلہ کریں اور تمام صوبوں کے تحفظات دور کرکے ایسا فیصلہ کریں جس پر سب راضی ہوں یوں نہ صرف پاک چین معاشی راہداری کا اعزاز وزیر اعظم جناب میاں نواز شریف اور ان کی حکومت کو حاصل ہوگا بلکہ ایک بار پھر ان کی حکومت اور ان کے حصے میں تمام صوبوں کو یک جاء کرنے اور اپنے آپ کو پورے ملک و قوم کا وزیراعظم ثابت کرنے کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔ ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے اور ملک میں پھر انتشار پیدا ہوجائے اور صوبوں میں پھر اختلا فات پیدا ہو جا ئیں یا فوج مداخلت کرکے اس اعزاز میں بھی اپنا حصہ ڈال لے۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 169102 views I live in Piplan District Miawnali... View More