موبائل کا استعمال بھی بن سکتا ہے باعث خیر!!

آج کے جدید دور میں جدید چیزیں ہمار ے استعمال میں ہیں ۔ان چیزوں کے استعمال میں بھی اچھی اچھی نیتیں کرنے کی گنجائش موجود ہے کہ ان کا استعمال بھی باعث خیر و برکت بن سکتاہے ۔جیسا کہ الیکٹرونک دور کی نئی ایجاد موبائل فون ہے ۔اس کے استعمال کیا جاتا ہے ۔آئیے!! اس کے استعمال کے متعلق کیا کیا نیتیں کی جاسکتی ہیں ۔سیکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔

فون کرنے یا وُصول کرنے کی نیّتیں
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر فون کروں گا اور وُصُول کروں گا۔ مسلمان کو اَلسّلامُ عَلَیکُمْ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکٰتُہکہہ کر سلام میں پہل کروں گا خاگر مجبوری نہ ہوئی توفوراً فون وُصول کرکے مسلمان کی تشویش دُور کروں گا (کیونکہ فون وُصول نہ ہونے کی صورت میں اکثر بے قراری ہوتی ہے)کم از کم ایک بارصَلُّوا عَلَی الْحَبیب!کہوں گا۔ دوسروں کی موجودگی میں مخاطَب کی اجازت کے بغِیر فون کا اسپیکر آن نہیں کروں گابغیر اجازت کسی کا فون ریکارڈ نہیں کروں گا گناہوں بھری گفتگو (مثلاً غیبت، چغلی وغیرہ) سے بچوں اور بچاوں گا اِختتام پر بھی سلام کروں گا۔

محترم قارئین :جن جن کے پاس موبائل ہیں ۔وہ خصوصی توجہ دیں۔وہ غور سے سنیں ۔آئیے اس حوالے سے اہم معلومات آپ تک پہنچاتے ہیں ۔

اپنے پاس فون رکھنے کی نیَّتیں ۔
میوزیکل ٹونز سے خود بھی بچوں گا اوردوسروں کو بھی بچاوں گا ثواب کے کاموں میں استعمال کروں گا(مَثَلاًعُلماء سے مسائل دریافت کرنا، صلہ رِحمی ، مبارکباد،عیادت، تعزیت ،نیکی کی دعوت ، رزقِ حلال کی جستجووغیرہ)بِلا سخت ضرورت سوئے ہوئے کو فون کرکے اُس کی نیند خراب نہیں کروں گا ۔ مسجِد ،اِجتماع،محافل اور مزار شریف پر حاضری وغیرہ مواقِع پر فون بند رکھوں گا کسی کا فون آنے پر خوشی ہوئی تو مسلمان کو راضی کرنے کا ثواب کمانے کی نیَّت سے خوشی کا اِظہار کروں گا۔ ( ناگواری کا اِظہار دل آزار ثابت ہوسکتا ہے)۔

محترم قارئین !!آج تو بجلی کے بغیر زندگی ہی ادھوری جانی جاتی ہے ۔ہماری زندگی سے وابستہ کئی چیزوں کا استعمال بجلی ہی کے مرہون منّت ہے ۔چنانچہ اس حوالے سے ثواب بڑھانے کی کیا کیا نیتیں کی جاسکتی ہے ۔سیکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔

بجلی استعمال کرنے کی نیّتیں !!
کمپیوٹر،فریج ، واشِنگ مشین ،گیزر A.C.، پنکھا، بتّی وغیرہ چلا تے وَقْت بہ نیّتِ ثواب بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھوں گا جہاں ایک بلب سے کام چل سکتا ہو گابِلا ضَرورت زائد بلب روشن نہیں کروں گا خ ضَرورت پوری ہو چکنے پر اِسراف سے بچنے کی نیّت سے بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر فوراً بند (OFF) کر دوں گا ۔

پنکھا یا A.Cیا واشنگ مشین چلانے کی نیّتیں !!
نَماز پڑھتے وَقْت چلا رہے ہوں تو یہ نیّت کر یں : خُشوع(یعنی دل جمعی) پر مدد حاصِل کرنے کی نیّت سے پنکھا یا A.C.چلاوں گا سونے کیلئے چلاتے وقت:نیند پر مدد حاصِل کرنے اور نیند کے ذَرِیْعے عبادت پر قُوَّت پانے کیلئے پنکھا ( یاA.C.)چلارہا ہوں ضَرورت پوری ہو جانے کے بعد نیّت کیجئے: اِسراف سے بچنے کیلئے بندکررہا ہوں۔ دوسروں کی موجودگی میں نیّت:گھر کے دوسرے افرادیا مہمانوں کو فرحت پہنچانے اور ان کی دل جوئی کے لئے پنکھا یاA.C. چلارہا ہوں صَفائی کی سنّت پر مدد حاصِل کرنے کیلئے واشِنگ مشین آن(on)کر رہا ہوں ۔محترم قارئین :اﷲ عزوجل ہمیں عمل صالح کی تکلیف عطافرمائے ۔آمین
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 381 Articles with 593722 views i am scholar.serve the humainbeing... View More