جنرل راحیل شریف،،سیاستدان اور ،عوامی توقعات

شہیدوں اور نما زیوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے محب وطن عوام دوست چیف آٖ ٓارمی سٹاف جنرل را حیل شریف نے جہا ں ریٹا ئر ڈمنٹ میں تو سیع نہ لینے کا اعلان کر کے سیاسی حلقوں میں ہل چل مچا دی ہے وہا ں آنے والے نو ماہ کو بھی خا صی اہمیت حا صل ہو گئی ہے جنر ل راحیل شریف نے دہشت گر دی کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کے لیئے جس طرح عزم کر رکھا ہے اس کی مشا ل نہیں ملتی بلوچستان ہو یا فا ٹا وزیر ستان ہو یا کراچی ان کی ہدایات ہمت حو صلے اور شا با ش لیکر پا ک فوج کے جوان ملک دشمن دہشت گردوں کا صفا یا کر نے میں مصروف ہیں اور اپنے خون سے پر امن ملک پا کستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جسکا کریڈٹ صرف اور صرف پا کستا ن کی غیو ر دلیر فوج اور جنر ل راحیل شریف کو جا تا ہے تو قع کی جا رہی ہے کہ آنے والے نو ماہ میں مرد مجا ہد جہا ں آخری دہشت گرد کی گردن دبوچ لے گا وہاں ملک پا کستان کو لو ٹنے ،پا کستا ن کے خلاف سا زشیں کر نے والوں سہولت کا روں اور سیا ست کے نام پر عوام کے خون سے ہو لی کھیل کر اپنا سکہ جمانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کر نے والے ہیں کراچی میں چو نکہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کسی بھی صورت ااپریشن کو جا ری نہیں رکھنا چا ہتی کیو نکہ پا ک فو ج کو اب تک ملنے والے ثبو توں میں سیا ست کے کئی بڑے بڑے ،،چکڑ چو ہدریوں،، کے نام سا منے آچکے ہیں اور سہو لت کاروں کی ایک لمبی فہرست ہے جن پر جیسے ہی کریک ڈاون ہوا عوام حیران ہو جائے گی اور اس کا عزم جنر ل راحیل شریف لگتا ہے کہ کر چکے ہیں تا کہ جا تے جاتے پا کستان سے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ملک و عوام دشمنوں کا بھی صفا یا کر تے جائیں اور اس آپریشن کی مخا لفت میں پیپلز پا رتی واضع طور پر سامنے آچکی ہے رینجر کو کراچی میں رکھنے کا معا ملہ ہو یا ڈاکٹر عا صم سمیت دیگر سیا سی سہولت کا روں کی گرفتاریوں پر پیپلز پا رٹی نواز شریف کو مفاہمت پالیسی یاد دلانے میں لگی ہے کیو نکہ اب ڈاکٹر عا صم اور عزیر بلوچ کے انکشا فا ت کے بعد ایک لمبی فہرست تیا ر ہو چکی ہے ۔اور مرد مجا ہد جنر ل راحیل شریف نے دو ٹوک الفا ظ میں سختی سے کہہ دیا ہے کہ کسی کو معا فی نہیں دی جا ئے گی اور اپنے دور میں حلف کا قرض چکاکر جاؤں گا اور جس طرح ذرائع بتا رہے ہیں اگر ایسا ہوا تو کرا چی کے امن کو تبا ہ کر نے والوں سیا ست دانوں اور عوامی خدمت کے دعویداروں کے گریبا نوں پر ہا تھ پڑنے والا ہے اور اس میں کو ئی دوراہے نہیں ہے کہ اگر ایسے لو گوں پر ہا تھ ڈالا گیا اور ملک کے دشمن ،امن کے دشمن ،قوم کے دشمنوں کو بے نقاب کر کے گر فتا ریاں کی گئیں تو کرچی کی مین سیاسی پارٹیاں بے نقاب ہو جا ئیں گی اور ایسا صرف جنر ل را حیل شریف ہی کر سکتے ہیں جن سے عوام کو توقعا ت ہیں بھی ہیں نوز شریف پیپلز پا رٹی سے مفا ہمت اور اقتدار چلاو کی پا لیسی کے با وجود بھی کچھ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی پا ک فوج کی مخا لفت میں بو لنے کی کو شش کر یں گے کیو نکہ ضرب غضب، نیشنل ایکشن پلان سے جہا ں جنر ل راحیل شریف کو دنیا بھر میں پذیر ائی ملی ہے وہاں نواز شریف کو بھی لاکھ خا میوں کے با وجود عوام قبو ل کرنے کو تیا ر ہے ۔وفا ق اور صو بہ سندھ میں کیالڑائی چل رہی ہے اور کیا ہو نے والا ہے اس کا قوم کو بخوبی علم ہو چکا ہے۔سندھ حکومت جاتی ہے یا وفاق ہاتھ کڑے کرتا ہے تھر ڈ آپشن گو رنر راج لگتا ہے ؟عوام کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے کیو نکہ آج میڈیا کا دور ہے اور پا کستا ن کی عوام اب سیاستدانوں کے ہر کر توت پر نطر رکھے ہو ئے جنر ل راحیل شریف کے قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہے اور عوام چا ہتی ہے کہ جنر ل را حیل شریف کی نگرا نی میں پا کستا ن سے ملک دشمن عنا صر کا خا تمہ ہو اور ملک و قوم کا ہر دشمن تختہ دار پر سر عام لٹکا یا جائے ۔اور وہ دن دور نہیں جب ہر ایک کو اپنے جرم کی سزا بھگتنا پڑے گی ۔
کیا وہ دن آئے گا جب چھوٹے سے چھوٹا جرم کرنے والا بھی جیل میں ہو گا ؟؟
کیا ملک میں خون ریزی،قتل و غارت،بھتہ،کی سیاست کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگیں گی؟
کیا ملکی خزانہ کے چوروں کے گلے میں پھندا پڑے گا ؟؟
کیا سیاست سے آزاد سرکاری اداروں کی رٹ قائم ہو سکے گی؟؟
زرداری ہو یا نواز شریف سب کو ایک ہی ترازو میں تولا جائے گا؟؟

یہ وہ سوالات ہیں جو آج ہر پاکستانی کی زباں پر ہیں اور انکے پاس جواب کی صورت میں صرف ،جنرل راحیل شریف کا عزم ہے جس سے ہر پاکستانی حوصلے میں ہے کہ گزرے ہر دن کے ساتھ ان سوالوں کے جواب ملیں گے ۔ہر سرکاری ادارے کو سیاستدانوں کی طرح اپنا اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا ۔کیونکہ بہت ہو گیا اب
،،ہر ایک کو اپنے جرم کی سزا بھگتنا پڑے گی ،،
Rana Zafar Iqbal
About the Author: Rana Zafar Iqbal Read More Articles by Rana Zafar Iqbal: 43 Articles with 35918 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.