میرا آج کا کالم ایک ایسے بزرگ کی کہانی پر
ہے جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جو ستر سال سے زائد عمر کے ہیں اوراب
اپنی ریٹائر منٹ کی زندگی میں اپنے وراثتی و شرعی حق کے لئے دربدر ہورہے
ہیں۔محمد اسلممحکمہ TIPسے گریڈ20 کا ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اُن کے
والدہجرت کے بعدپاکستان ریلوے میں ڈپٹی چیف اکاؤنٹس آفیسرتھے جن کا انتقال
1976 میں ہواتھااور وارثان میں محمد اسلم علاوہ 4سگی بہنیں اوراُن کے والد
کی دوسری بیوی کے علاوہ ان کے2 بیٹے اور تین بیٹیاں جن میں سے ایک بیٹی
حمیرا نذر جوکہ پیدائشی فاترالعقل تھی اور کنواری ہی فوت ہوگئی تھی شامل
ہیں۔محمد اسلم کے سوتیلے بھائی امتیاز احمد MCB بنک کا سابقہ Dispatch
Clerkاوراعجاز احمدواپڈاکاسابقہ لا ئن سپرٹینڈنٹ کچھ عرصہ کے لئے رہا ہے۔
محمد اسلم کو1962 میںTIPمیں سرکاری ملازمت مل گئی تھی جس وجہ سے اُن کو
اپنے گھر سے ہری پور منتقل ہونا پڑاپھر وہ واپس اپنے گھر نہ آسکے جس کا
بھرپور فائدہ امتیاز احمدا ور اعجاز احمدسمیت ان کی والدہ خاتون بیگم نے
خوب اٹھایاکیونکہ تمام تر غیر منقولہ جائیدادوں کے کاغذات اورمنقولہ
جائیدادان کے قبضہ میں آگئیں تھیں۔
محمد اسلم نے اپنے وراثتی حصہّ کے حصّول کے لئے بر خلاف امتیاز احمدا ور
اعجاز احمدمورخہ22 فروری 2008 سے مختلف معزز عدالتوں میں مقدمہ بازی شروع
کی جن میں مندرجہ ذیل چار عدد غیر منقولہ جائیدادیں جو اُن کی معلومات کے
مطابق اُن کے مرحوم والد کے نام پر تھیں ۔محمد اسلم نے کبھی انتقال جائیداد
کے بارے میں پیروی نہ کی تھی کیونکہ ایک وراثتی جائیداد کے علاوہ باقی تمام
جائیدادیں اپنی اصل حالت میں نظر آرہی تھیں۔ مگر جب بھی انہوں نے مذکورہ
وراثتی جائیدادوں میں سے ا پنے حصّہ کی بابت امتیاز احمدسے رابطہ کیاتو
ہمیشہ امتیاز احمدنے لیت ولعل سے کام لیاجس پر محمد اسلم کو شک گزرا اور
متعلقہ محکمہ جات سے رابطہ کرنے اور مورخہ 28-6-2013کواُن کے دعویٰ برائے
انتظام وانصرام میں محمد اسلم ہی کی ایک درخواست کے جواب کے ساتھ ایک عدد
فوٹوکاپی جعلی مختار نامہ عام لف کیا جس کو ملاحظہ کرنے پرپتاچلاکہ مذکورہ
بالادوجائیدادوں کوجعلی مختار نامہ عام مورخہ 29جولائی1986، بحق اعجاز احمد،
اندراج کردہ سب رجسٹرار لاہور کینٹ کی بنیاد پرمنتقل کروایاگیاجن میں
جائیداد نمبر(1) کی بابت پہلے رجسٹری کی بنیاد پرمورخہ 4اپریل 1994، بحق
امتیاز احمد، اندراج کردہ سب رجسٹرار لاہوراورپھرہبہ نامہ جسکی شناخت کنندہ
امتیاز احمدکی بیوی ہے،مورخہ 3دسمبر2001، بحق اعجاز احمد (نصف حصہّ) اندراج
کردہ سب رجسٹرارماڈل ٹاؤن لاہورتیار کیاگیااورجائیداد نمبر(3)کی بابتPTD
بحق حکیم عبدالرشید تیار کیاگیا۔
محمد اسلم کے مطابق انہوں نے آج تک کوئی مختار نامہ عام یادستبرداری نامہ
اعجاز احمدسمیت کسی دیگر شخص کو نہ دیا بذریعہ سرسری رپورٹ منجانب سب
رجسٹرارعزیز بھٹی ٹاؤن لاہور مزید پتا چلا کہ اس جعلسازی سے مستفید ہونے کے
بعد محکمہ ہذا سے مذکورہ جعلی مختار نامہ عام کا ریکارڈ بھی غائب کروادیا
گیا ہے جس پر بحکم معزز عدالتِ عالیہ اب حتمی رپورٹ بھی آچکی ہے ۔
مذکورہ جعلی مختار نامہ عام کو ملاحظہ کرنے پر مزیدپتا چلاکہ اس پر
موجودمحمد اسلم اوراُن کی ایک سوتیلی پیدائشی فاتر العقل بہن
حمیرانذر(مرحومہ) کے جعلی دستخط اور نشانِ انگوٹھا جات موجود ہیں کیونکہ
حمیرانذر(مرحومہ) کبھی بھی سکول نہ گئی تھی مزید یہ کہ امتیاز احمد نے قبل
از ایں تیاری مذکورہ جعلی مختار نامہ عام اپنے وراثتی حصّہ سے بحق اعجاز
احمد دستبراری دی اور بعد ازاں دونوں نے جائیداد نمبر(1) کی بابت آپس میں
رجسٹری اور ہبہ نامہ تیار کرکے برابری کی بنیاد پر تقسیم کرلی اورجائیداد
نمبر(3)اپنے مّحلے دارکوفروخت
کردی لہٰذا امتیاز احمدا ور اعجاز احمد نے ملی بھگت سے جعلی اور بوگس مختار
نامہ عام تیار کیا اور اسے استعمال کرتے ہوئے متذکرہ بالاجائیداد نمبر (3)
فروخت کی اور جائیداد نمبر(1)پر تاحال خود ہی قابض ہیں جس میں LDAکا کردار
بھی بہت اہم ہے اس کے علاوہ جائیداد نمبر(4)کو بھی جعلسازی کے ساتھ فروخت
کیا گیاان تمام جعلسازیوں پر محمد اسلم کی طرف سے بر خلاف امتیاز احمدا ور
اعجاز احمددو عدد دعویٰ برائے منسوخی ِدستاویزمعزز عدالتوں میں زیرِ سماعت
ہیں ۔جائیداد نمبر(4) جس میں محمد اسلم اپنے والد نے اپنی طرف سے
Nomineeمقرر تھے اور اُس وقت کے By-Lawsکے مطابق مالک کی وفات کے بعد
ٹرانسفر صرف اورصرف Nomineeکے نام ہی ہوسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ
امتیاز احمدا ور اعجاز احمد نے سوسائٹی کے ایگزیکٹو ممبر محمد یوسف بھٹی
جوکہمحمد اسلم کا سگا بہنوئی ہے کے ساتھ ملی بھگت سے جعلی دستبرداری نامہ
بناکر اپنی والدہ خاتون بیگم کے نام ٹرانسفر کرواکر فروخت کیا جس کامحمد
اسلم کو مورخہ 18-12-2012کواپنے دعویٰ میں امتیاز احمدا ور اعجاز احمد کے
جواب دعویٰ کے ساتھ لف ہونے پر پتا چلاتھا۔
محمد اسلم کی درخواست پرجعلی مختار نامہ عام بنانے اور استعمال کرنے پر
پولیس تھانہ شمالی چھاؤنی نے بحکم معزز عدالتِ عالیہ مورخہ 15-4-2014کو
برخلاف امتیاز احمدا ور اعجاز احمدایک FIR نمبری 374/2014، بجرم
420,468,471 ت پ درج کی جس کی تفتیش مقدمہ عارف خان SIکے سپرد ہوئی محمد
اسلم نے ہر طریقے سے اپنے گواہان تفتیشی افسر کے سامنے پیش کیے چونکہ
تفتیشی افسردباؤ کا شکار تھا کیونکہ اس مقدمہ کی تفتیش میں اس وقت کے ایس
پی (آپریشن) عمر ریاض چیمہ، ایس پی (انویسٹی گیشن)اسد سرفراز خان اورڈی ایس
پی (انویسٹی گیشن)فرحت عباس کی بے جا مداخلت شامل تھی جس کی اہم وجہ موجودہ
حکومت میں شامل ڈی جی پاکستان ڈاکومنٹیشن سنٹرخان قمر الزمان،
Comptrollerپنجاب ہاؤس اسلام آبادعبدالرشیداورخرم منشاء (سب انسپکٹر۔جعلی
PSO to DIG)ہیں جوکہ ہر غلط کام میں امتیاز احمدا ور اعجاز احمد کے ساتھی
ہیں۔اس وجہ سے گناہگار ملزمان کو بے گناہ قرار دیاگیامگر مقدمہ خارج نہ کیا
گیا۔
خان قمر الزمان اورعبدالرشیدکا نام پولیس والوں اور سرکاری وکیلوں نے محمد
اسلم کے صاحبزادے شہزادعمران رانا کو بتایا جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہے
مگر خرم منشاء ملزمان کے ساتھ آیا کرتا تھاجس کی تصاویرشہزادعمران رانا
ایڈووکیٹ کے پاس ہیں۔شہزادعمران رانا ایڈووکیٹ نے پولیس والوں کے خلاف
پولیس میں اور حکومتی لوگوں کے خلاف وزیراعظم پاکستان کے نام اپنے والد کی
طرف سے خط اور درخواستیں دیں مگر کسی نے اِن کی داد رسی نہ کی۔
مذکورہFIR درج ہونے کے بعد مذکورہ جعلی مختار نامہ عام کے لوکل کمیشن نسیم
احمد ایڈووکیٹ نے بھی اس مختار نامہ عام کو جعلی قرار دیا اور اس بابت محمد
اسلم کو تحریری بیانِ حلفی دیااورخودمعزز عدالت عالیہ سے علاقہ پولیس کو
تحریری بیان قلم بند کروانے کے لئے حکم بھی حاصل کیامگر متعلقہ پولیس نے
مقدمہ ہذا کے چالان میں محمد اسلم کے کسی گواہ کا ذکر نہ کیا ہے اور بلاوجہ
محمد اسلم کی تبدیلیِ تفتیش کی درخواست بھی خارج کردی گئی ۔
مذکورہFIR درج ہونے سے قبل مذکورہ جعلی مختار نامہ عام کے گواہ نمبر 2 محمد
یوسف بھٹی نے اس سے لاتعلقی کا اظہارکیا اور اس نے شہزادعمران رانا
ایڈووکیٹ کوامتیاز احمدا ور اعجاز احمدکی جعلسازیوں کی بابت دوعدد تحریری
بیانات ِحلفی دیئے مگرFIR درج ہونے کے بعد محمد یوسف بھٹی نے امتیاز احمدا
ور اعجاز احمد سے گٹھ جوڑ کرلیا۔اس گٹھ جوڑکی خاص بات محمد اسلم کی ملازمت
کے دوران لاہور میں غیر موجودگی تھی جس دوران محمد اسلم کے تمام سوتیلے اور
سگے بہن بھائیوں نے آپس میں رشتہ داریاں کرلیں اس وجہ سے کوئی بھی اب اِن
کے ساتھ نہ ہے مگر محمد اسلم کو اس سے کوئی فرق نہ پڑتا کیونکہ انہوں نے
صرف اپنے جعلی دستخطوں کا چیلنج کیا ہے اور وہ پرُامید ہیں کہ ایک دن تمام
ترجعلسازیاں بے نقاب ہونگیں۔
امتیاز احمد نے محمد اسلم کے دوسرے بیٹے سلمان شاہد کواپنے والد کے خلاف
اُکسایا اور اُسے اپنے والد کے خلاف جھوٹی شہادت کے لئے کہا مگرسلمان شاہد
نے ایسا نہ کیا اور معزز عدالت میں جاکر امتیاز احمد کے خلاف ہی بیانِ حلفی
جمع کروادیا۔
مقدمہ بازی کی پاداش میں امتیاز احمدا ور اعجاز احمدنیمحمد اسلم کے خلاف
پولیس میں اور شہزادعمران رانا ایڈووکیٹ کے خلاف لاہور بار اور پنجاب بار
میں جھوٹی درخواستیں دیں کیونکہ شہزادعمران رانا ایڈووکیٹ اِن کی طرف سے
اِن کامختارِ خاص برائے مقدمہ بازی بھی ہے مگر امتیاز احمدا ور اعجاز
احمداپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔
اس وقت بھی امتیاز احمدا ور اعجاز احمدمحمد اسلم کی وراثتی جائیداد پر اپنا
کیٹر نگ سروس کا کاروبار’’ نذر سنز ‘‘کے نام سے کررہے ہیں جو کافی مشہور
کمپنی ہے اور پنجاب حکومت کے Functionsبھی کر تی ہے جس کی وجہ سے ان
جعلسازوں کا کا فی اثرورسوخ ہے دراصل امتیاز احمد ا ور اعجاز احمد چاہتے
ہیں کہ محمد اسلم اپناوراثتی حق چھوڑ دیں یا پھر اونے پونے میں ان کے ساتھ
سودا بازی کرلیں جووہ اُن کو دو تین بار آفر بھی کر چکے ہیں۔
محمد اسلم کاماضی بے داغ ہے انہوں نے اپنے 36سالہ دورِ ملازمت میں پاکستان
کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے مگراُن کو یہ نہیں پتہ
تھاکہ وقت آنے پر اُن کو اپنے شرعی و وراثتی حصّہ کے حصّول کے لئے در بدر
ہونا پڑے گا۔اس صورتحال کے بعد اب محمد اسلم کو صرف اور صرف معزز عدالت
عالیہ کے حکم مورخہ 27-11-2015کی وجہ سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے کہ اُن
کیFIRکی دوبارہ تفتیش کوئی ایماندار پولیس آفیسر کرے گا جس سے امتیاز احمدا
ور اعجاز احمدکی تمام تر جعلساریاں بے نقاب ہونگی اور انصاف کے تقاضے پورے
ہو سکیں گے۔ |