شکریہ۔۔
(Zulqarnain Hundal, Gujranwala)
شکر۔ بندہ اپنے رب کا تو شکر ادا ہی نہیں
کر سکتا کیوں کے ہم اس کی کون کون سی نعمت کا شکر ادا کریں گے اﷲ تعالی نے
ہمیں بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔اور ہمیں ہر کامیابی پر اپنے رب کا شکر ادا
کرنا چاہیے اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے۔قارئین میں یہ مضمون کسی
سیاستدان یا ہیرو کے نام نہیں بلکہ آپ سب لوگوں کے نام لکھ رہا ہوں اور یہ
شکریہ کا مضمون ہے اور یہ مضمون ان سب کے نام ہے جو مجھے ہر فورم پر سراہتے
رہے اور جن کی وجہ سے میں آج مختلف فورمز پر لکھتا ہوں اور اپنے والدین و
استادوں کے نام جنہوں نے مجھے قابل بنایا۔قارئین گزشتہ سوموار کے دن مجھے
ہماری ویب جو کہ دنیا میں اردو کی بہت زیادہ دیکھی و پڑھی جانے والی ویب ہے
کی طرف سے’’بیسٹ پرفارمر آف دی ائیر۵۱۰۲ ان موسٹ لائیکڈ آرٹیکلز‘‘ ایوارڈ
موصول ہوا۔پہلے تو میں کچھ لمحہ حیران رہا کہ واقعی یہ سچ ہے جب اپنا نام
غور سے دیکھا تو یقین ہوا کہ واقعی سچ ہے اور یہ ایوارڈ مجھے ہی ملا ہے
خوشی کی کیا انتہا تھی میں بیاں نہیں کر سکتا قارئین ابھی مجھے لکھتے ہوئے
چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ ناقابل یقین تھا اور یہ سب
میرے والدین کی دعاؤں اور آپ لوگوں کی محبت اور شفقت کی وجہ سے ہے آپ لوگوں
نے میرے آرٹیکلزپڑھے لائک کئے اور ان پر اچھے اچھے تاثرات بھی پیش کیے ہم
لکھاری آپ جیسے اچھے لوگوں کی وجہ سے بنتے ہیں آپ لوگ ہمارے مضامین پڑھتے
ہیں اور اپنی رائے پیش کرتے ہیں اور سراہتے ہیں جسکی وجہ سے ہماری حوصلہ
افزائی ہوتی ہے۔دیکھا جائے اگر کوئی پڑھنے والا ہی نہ ہو تو لکھنے کا
فائدہ؟خیر فائدہ تو ہر چیز کا ہوتا ہے۔مگر کوئی لکھاری کی لکھی ہوئی تحریر
ہی نہ پڑھے تو لکھاری کمزور ہو جاتا ہے اسکا حوصلہ پست ہو جاتا ہے۔قارئین
میں سب سے پہلے آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر
میری تحریریں پڑھتے ہیں اور اپنی رائے پیش کرتے ہیں مجھے جو ایوارڈ ملا ہے
یہ آپ سب کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ۔اور میں امید کرتا ہوں کے آئیندہ بھی آپ
لوگ میری تحریریں پڑھ کر اپنے خیالات پیش کرتے رہیں گے۔بقول شاعر
کچھ لوگ سیتے ہیں میرے قلم سے اپنے زخم۔۔
کچھ لوگوں کو میں چبھتا ہوں قلم کے نوک کی طرح
کچھ لوگ اپنے کمنٹس میں بہت سراہتے ہیں اور دعائیں دیتے ہیں اور کچھ لوگ نا
پسندیدہ کہہ کر فوری غائب ہو جاتے ہیں خیر ان لوگوں کا بھی شکریہ اپنی رائے
پیش کرنے کا مگر ایک مہربانی کر دیا کریں کہ وجہ ناپسندیدگی بھی بیان کر
دیا کریں تاکہ ہمارے لکھنے میں کوئی خامی ہے تو ہم اس ٹھیک کر سکیں میں
وعدہ کرتا ہوں کہ آپ سب کی رائے کے مطابق ہی لکھتا رہوں گا اور حق و سچ ہی
لکھوں گا۔بس آپ وقت نکال کر پڑھا کریں۔دوسرا میں اپنے محترم عتیق انور راجہ
صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہو ں راجہ صاحب روزنامہ نوائے وقت پر کافی عرصہ سے
کالم نگاری کر رہے ہیں راجہ صاحب اور میں گوجرانوالہ میں ایک ہی سوسائٹی
میں رہتے ہیں راجہ صاحب نے مجھے ہر فورم پر سراہا اور داد دی جسکی وجہ س
میں لکھتا رہا۔ میں ہماری ویب والوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ
ایوارڈ دے کر اور بھی مضبوط کر دیا اب مجھ لکھتے ہوئے مایوسی نہیں فخر
محسوس ہو گا کیونکہ بہت سے لوگ مجھے سراہتے ہیں اور میں لکھتا رہوں گا
ہماری ویب آن لائن لکھنے والوں کے لیے ایک بہت ہی اچھا فورم ہے میں نے اپنی
رائیٹنگ کا آغاز بھی ہماری ویب س ہی کیا اور ’’کسان امتحان میں ‘‘اپنا پہلا
سیاسی کالم ہماری ویب پر لکھااور پوسٹ کیا ہماری ویب پر مجھے لوگوں نے
سراہا اور میں نے کام جاری رکھا آج مختلف اخبارات اور آن لائن ویب سائٹس پر
لکھ رہا ہوں۔شکریہ ہماری ویب۔
سر میداں قلم کو توڑ کر خنجر بناتا ہوں۔۔
میں کاغذ کے سپاہی کاٹ کر لشکر بناتا ہوں |
|