بھولنے والوں کیلیئے سیاسیات کا پہلا سبق

اشرافیہ کی شہنشاہیت اور سیاسی دہشتگردی کے ماحول میں تبدیلی کا نعرہ دراصل انقلاب کا آغاز ہے ۔ ریاستی جبر اور معاشرتی نا انصافی کے متاثرین میں عمران خان کی مقبولیت کے تناظر میں تبدیلی محسوس کی جانے لگی۔ تنظیمی کمزوری دور کرنا وقت کی ضرورت بنا۔ مگراقتدار سے محروم ماضی کے داغدار چہروں کی سرمایہ کاری نےوقت کو مٹھی میں جکڑ لیا ۔ ۤاج پارٹی منشور کے عبارت پر سیلفیاں چسپاں ہیں اور خود ساختہ رہنماؤں کی سیلفیوں پر مبنی فلیکس عمران خان کے چاہنے والوں کا مزاق اڑا رہی ہیں ۔سیاسی ۤآلودگی کے ماحول میں پارٹی کی رکنیت سازی اور تنظیم سازی کا فیصلہ اصول سیاست کی ضد ہے ۔ جو پارٹی کے لیئے زہر قاتل ثابت ہو گا۔ منفی نتائج مستقبل کی ہر اصلاحی تحریک میں رکاوٹ ہوں گے۔ لہٰذا رکنیت سازی اور تنظیمی انتخاب سے پہلے پارٹی کی بنیاد مظبوط کی جائے۔۔

یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے تحریک انصاف کےپالیسی ساز قائدین نے علم سیاسیات کا ابتدائی سبق بھلا دیا ہے۔ انہیں یاد دلانے کے لیئے عرض ہے کہ معاشرتی ناانصافی کے نتیجہ میں مسیحائی کردار انقلاب کی ضرورت بنتا ہے ۔ مسیحا پر لازم ہے کہ وہ مضروب کے زخم پر ہاتھ رکھ کرشفاء کی امید کویقین میں بدلے۔ یقین کو قائم رکھنے کے مراحل درج ذیل ہیں۔

(ا) ۔زبان اور تحریر سے مطالبہ کو پھیلانا۔ (2)۔ مطالبہ کرنے والوں کی فہرست مرتب کرنا۔ (3)۔تحصیل کی سطح پر طالبین میں سے صاحب الرائے اراکین کا تعین کرنا۔ (4)۔ضلع کی سطح پر انتخابی امیدوار نہ بننے والے نظریاتی ساتھیوں پر مشتمل مشاورتی کونسل قائم کرنا۔ (5)۔ضلعی مشاورتی کونسل کے ذریعہ معاشرتی طبقات کی نمائندگی کرنے والے متحرک شہریوں کی فہرست مرتب کرنا۔ متحرک شہریوں سے مرکزی قیادت کی تعارفی ملاقات کا اہتمام۔ ملاقات میں نمائندہ شہریوں کے بیان کو قیادت کی پزیرائی ملنا۔
Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 21186 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More