ممتاز قادری کی شہادت ممتاز ہوگئی

 ممتاز قادری کی شہادت ممتا ز ہوگئی ۔ملک بھر کی طرح ہزارہ بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہزارہ بھر سے بے شمار فرزندان اسلام عاشقان رسولﷺ نے ممتاز قادری شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آبائی قبرستان ’’اٹھال‘‘ بارہ کہو اسلام آباد میں انہتائی عقیدت واحترام کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔۔ اس موقع پر رقت امیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔سیکورٹی ہائی الرٹ رہی کئی افراد نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکے بعض کو گرفتار کرلیا گیا۔ ممتاز قادری کی نماز جنازہ ریفرنڈم ثابت ہوئی۔ ۔ توہین رسالت قانون کی خلاف ورزی کا اب کوئی تصور نہ کرسکے مذہبی رہنماؤں کا نماز جنازہ کے موقع پر لبرل قوتوں کوپیغام۔ مغربی آقاؤں کو خوش کرنے اور آشیر باد کی غرض سے ممتاز قادری کو پھانسی دی غازی کے جنازہ میں انسانوں کے سمندر کو دیکھ کر حکمرانوں کی غلط فہمیاں دو رہوگئی ۔۔گستاخ رسولﷺ کے مرتکب دیگر ملزمان کو اب پھانسی دے دینا چاہیے۔ ملک بھر کے علماء اکرام کا حکومت کو کھلا پیغام ۔ اب حکومت فیصلہ کرے کہ ا س نے اگلہ قدم کس سمت اٹھانا ہے ۔قادری کی پھانسی پر وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات کا خراج تحسیں اور مشن کو جاری رکھنے کا پیغام بھی خوش آئندہ ہے ۔وزیر مملکت نے اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اصولی موقف سے ایک اینچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔جے یو آئی کے رہنماء مولانا فضل الرحمن نے بھی حکومت کو واضع پیغام دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ہم حکومت گرانہیں سکتے ۔مگر گرانے پر آجائیں تو بچا بھی نہیں سکتے ۔ عاشقان رسول ﷺ ممتاز قادری شہید کی پھانسی حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔ شہید کو پھانسی دیکر مسلم امہ کے جذبا ت کو مجروع کیا ہے یہ کہنا ہے مولانا فضل الرحمن کا۔۔ ممتاز قادری شہید کی پھانسی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اوباما کے حقیقی غلام ہیں۔ او ر ان کے مشن کی تکمیل میں پیش پیش ہیں۔ اب مقابلہ غلامان مصطفی او رغلامان اوباما کے مابین ہوگا ۔جماعت اسلامی کے امیر کی میڈیاء سے گفتگو۔ یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ حکومت نے مغربی سامراجوں کے دباؤمیں آکر یورپین آقاؤں کو خوش کرنے کی غرض سے پھانسی کے پروانے پر دستخط کئے ہیں ۔ممتاز قادری کی پھانسی کے بعدپاکستانی عوام میں پائی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں آئندہ کیا ؟موجودہ حکمران عوام سے ووٹ حاصل کرسکیں گے ؟کیا عوام لبرل حکمرانوں کو ووٹ دے سکیں گے ۔یہ وہ سوال ہے جو ہر مرد ،و زن کے دل و دماغ میں گردش کررہے ہیں ۔۔جسکا جواب آنے والا وقت ہی دے گا ۔۔ اکثرعوام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہم اپنا قیمتی ووٹ مغربی لبرل آقاؤں کے غلام موں کو نہیں دیں گے ۔۔عوام کی بے چینی سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن او ر اس کے سہولت کا روں کو سخت مذحمت کا سامنا ہے۔ ۔حکومت ممتازقادری شہید کی پھانسی کے ردحمل کاشکار ہے ۔ حکمران اپنی اپنی بلوں میں گھسے گئے ہیں اور منصوبہ بندیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔کہ کس طرح عوام کے جذبات کا سامنا کیا جائے ۔عوام اپنے حکمرانوں کا استقبال جوتوں سے کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔قادری کی پھانسی کو مسلم امہ کسی بھی صورت میں درست قرار نہیں دے رہی۔ اسی وجہ سے سیاسی جماعتیں بھی تذبذب کا شکار ہیں۔ نیاء پہنترا بدلنے کی سوچ کھائے جارہی ہے۔ اب ضرور ت اس بات کی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو نیاء لائحہ عمل طے کرنا ہوگا ۔۔ورنہ حالا ت تو خانہ جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں حکومت نے ہمیشہ لبرل پاکستان بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔ ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ممتاز قادری نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا۔ ملک میں آہین قانون موجود تھا ؟ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ممتاز قادر ی عاشق رسول ﷺ کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کس نے کیا ؟

ملک میں عدل کا نظام اگر درست ہوتا تو شاہد نوبت یہاں تک نہ آتی ۔کتنے لوگ ایسے ہیں جو گستاخ رسول ﷺکے جرم میں پھانسی کے منتظر ہیں پھر بھی ان کو پھانسی آہین و قانون کے مطابق نہیں دی جاتی۔ ۔ گورنر پنجاب سیلمان تاثر جس آہین کے تحت حلف اٹھاتا ہے شان رسولﷺ میں گستاخی کرتا ہے عاشق رسولﷺ کے جزبات سے کھیلتا ہے اس کے خلاف قانون حرکت میں کیوں نہیں آتا ۔کیوں کہ وہ گورنر پنجاب ہے ۔۔ کیا قانون سب کے لئے ایک ہے تو پھر امیر غریب کا فرق کیوں ؟ کیا سلیمان تاثرنے قانون کا مزاق نہیں اڑایاتھا۔ NROکے ذریعہ کتنےء مجرموں کو صفائی کے ساتھ راہ فرار کا موقع دیا گیا اس وقت ملک کا آہین کہاں کھو گیا تھا ۔۔قانون آہین اسوقت حرکت میں کیوں نہیں آیا ۔اگر ملک کے اندر انصاف کے تقاضے دیانتداری کے ساتھ پورے ہوں ختم ہوجائیں جرائم کی شرح کے پس منظر میں انصاف کی فراہمی کا فقدان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

پاکستا ن کا آہین لبرل کے پیچھے لبرل لوگوں کی سوچ شامل ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے مکمل اسلامی آہین قوم کا دیا تھا ۔قران کو سمجھنے کیلئے عربی کا سمجھنا لازمی ہوتا ہے مگر ہمارا ایجوکیشن نصاب میں عربی کو لازمی کیوں نیں قرار دیا جاتا نصاب سے قرانی آیات کا انخلا ء پھر کیوں یہ وہ سوال ہیں جو ہر پاکستان مرد و زن کے دل و دماغ میں گردش کررہے ہیں ۔۔ پاکستانی قوم نے دیکھا لاہور میں دن دہیاڑے بے گنا ہ شہری قتل ہوئے اور ریمنڈڈیوز کو باعزت بری مگر راہ فرار کی منصوبہ بند ی عملی جامع کس نے پہنایا آہن و قانون اسوقت کہا تھا۔ اسی لئے عاشقان رسول ﷺ کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی شہادت مسلمہ امہ کیلئے پیغام ہے۔ کہ ہم آقاء کے قدموں کی خاک ہیں ناموس رسالت ﷺ کی گستاخی کرنے والوں کو آخری انجام تک پہنچا نے کے لئے جان مال کیا پورا خاندان قربان کرنے کو تیا ر ہیں اس کے لئے چاہیے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑھے ۔ہم عاشق رسول ﷺ ہیں لیکن عوام یہ پوچھتے ہیں کہاں ہیں وہ ناموس رسالتﷺ کا بل اسمبلی میں پیش کرنے والے وزارت چھوڑ کر عوام میں کیوں نہیں آجاتے اب چپ کیوں ہیں ممتاز قادری کی شہادت پر وزارت مذہبی امور خاموش کیوں اگر سچاعاشق ہے توبقول کسی شاعر کے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے ۔محبوب کی گلیوں میں ذرا گھوم کے نکلے ممتاز قادری کو کسی ایک مسلک کے ساتھ منسوب نہ کیا جائے بلکہ تمام مکاتب فکر کی ترجمانی کرتا ہے۔
 
Mirafzal Gulzar
About the Author: Mirafzal Gulzar Read More Articles by Mirafzal Gulzar: 3 Articles with 1785 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.