امید تو نہ تھی لیکن کہ اس سال اعزازی
سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گا اس ادنٰی لکھاری کا نام
لیکن برعکس گمان کے ہو گیا یہ کام۔۔۔شکریہ کا اظہار کیسے کروں پر کرنا تو
ہے یہی سوچ کر آج کالم نگاری کے پیج پر آنا ہی پڑا ---
ہماری ویب سے میری وابستگی گزشتہ آٹھ سال سے ہے جو اتفاقیہ طور پر ہوئی بہت
حسین تھا یہ اتفاق ہوا یوں کہ میری ایک کزن نے اپنا اور اپنے بیٹے کے نام
کا مفہوم بذریعہ نیٹ دریافت کرنے کیلئے کہا سو اس طرح ہماری ویب مسلم ناموں
کی ڈکشنری کا صفحہ ملاحظہ کیا مطلوبہ ناموں کے مفہوم دیکھنے کے بعد مزید
وزٹ کیا ویب سائٹ دلچسپ لگی بلاگ پر ایک سوال تھا کتاب کی اہمیت پر اسی روز
یوںہی تجرباتی طور پر فراز تنویر کے نام سے ای میل آئی ڈی تخلیق کی اور
فرضی نام سے جواب لکھ بھیجا پھر اسی موضوع کو عنوان بنا کر ایک کالم لکھ
ڈالا جو کچھ کتاب سے متعلق ذہن میں تھا ۔۔۔شاعرانہ خیالات جو غالباً ١٩٩٢
سے ذہن میں اچھل کود مچایا کرتے تھے کاغذ کے ٹکروں کاپیوں اور ڈائریوں پر
میں بکھرے پھے تھے سو ان میں سے اس وقت جو کلام ذہن میں آیا اپنے نام کی ای
میل آئی ڈی سے بھیج دیا-
اگلے روز میری خوشی کی انتہا نہ رہی یہ سمجھیں میری پہلی کامیابی تھی اس
میدان میں اس سے پہلے کبھی شاعری پوسٹ کرنے کا خیال نہیں آیا بس یونہی ڈرتے
ڈرتے بھیج دی تھی آیا کہ قابلِ اشاعت ہو کہ نہ ہو پر حیرت اور خوشی ہوئی جب
ہوم پیج کے آغاز میں اپنا نام دیکھا پھر ہماری ویب کی طرف سے اشاعت کا
اعزاز پایا اور قارئین کی طرف سے پسندیدگی بس پھر کیا تھا ہر روز باقاعدگی
کیساتھ پیغامات، کالم اور شاعری لکھنے کا آغاز کچھ جمع شدہ اور کچھ کمپیوٹر
کے سامنے بیٹھے بیٹھے لکھ لکھ کر پوسٹ کرنا میرا روز کا معمول بن گیا
قارئین کی محبت اور خلوص نے مزید سے مزید لکھنے کا رجحان بڑھایا جس کے لئے
تمام پڑھنے والوں کی دل سے قدردانی اور شکریہ کرتی ہوں ۔۔ تھوڑی بہت تنقید
کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن ہمت نہ ہاری حوصلہ شکن کلمات بھی سنے لیکن
مستقل مزاجی نہ چھوڑی جس کے صلے میں رب تعالٰی کا بیحد شکر ادا کرتی ہوں
کبھی مایوسی کو قریب نہیں آنے دیا اور لکھتی رہی جو لکھنے پر دل دماغ نے
آمادہ کیا ۔ بہت محبت بہت پذیرائی ملی ہماری ویب کے توسط سے جسے کبھی
فراموش نہیں کیا جا سکتا-
آغاز میں یہاں لکھنے والوں کی تعداد زیادہ نہ تھی لیکن رفتہ رفتہ ہماری ویب
کے صارفین و قارئین کی تعداد بڑھتی گئی ناصرف پاکستان بھر کے پاکستان سے
باہر بھی ہماری ویب کے صارفین کی کثیر تعداد ہے-
اب جب کہ ہماری ویب پر بہت اعلٰی پائے کی تخلیقات پوسٹ کرنے والے موجود ہیں
مجھے امید نہ تھی کہ اس سال میرا نام کسی کیٹیگری میں اعزاز پا سکے گا جب
کہ کالم نگاری کی طرف تو کچھ توجہ نہیں اور شاعری بھی کم کم تخیلق ہو پاتی
ہے جمع شدہ مواد تو کب کا جگہ بنا چکا ہے ہماری ویب پر سو اب کبھی کبھار ہی
فرصت کے لمحات ملتے ہیں الفاظ و خیالات کو یکجا کرنے کے سو کر لیتے ہیں-
ہماری ویب کی طرف سے پہلے پسندیدہ کالم نگار اور پھر موسٹ فیورٹ پوئٹ کی
اعزازی سند پہلے بھی وصول کیں اور اس سال ایک بار پھر عنایت کی گئی بہترین
پرفارمر کی اعزازی سند ہماری ویب کی جانب سے جس کے لئے جس قدر پھر شکریہ
ادا کروں کم ہے سمجھ نہیں آرہا کہ شکریہ کن الفاظ میں ادا کروں پر کرنا تو
ہے
آپ سب کی محبتوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ
اللہ پاک ہماری ویب کی مقبولیت میں مزید سے مزید اضافہ فرمائے اور دن دوگنی
رات چوگنی ترقی کرتی جائے ہماری ہم سب کی بہت پیاری “ہماری ویب“
“شکریہ ہماری ویب“ |