ہر انسان کی خوا ہش ہو تی ہے کہ جس چیز کو
وہ جذ بہ دل سے طلب کر ئے وہ فورا ْحا ضر ہو جا ئے منزل کے لئے دو گا م چلے
سا منے منز ل آجا ئے انٹر نیٹ کی دنیا اسی خوا ہش کو پو را کر تی نظر آتی
ہے مو جودہ دور میں سا ئنس کی بے شمار ایجا دات کے ساتھ انٹرنیٹ وکمپیو ٹر
نے ہما ری زندگیوں میں سہو لتیں فراہم کی ہیں پوری دنیا اس کی احسان وممنو
ن ہے یہ درست ہے کہ انسان پہلے خواب دیکھتا ہے اسے تصور میں لاتا ہے پھر
کسی نہ کسی دور میں یہ حقیقت کا روپ دھا ر لیتی ہے ہمارے آبا ء کے لئے یہ
خواب ہی تو ہو گا کہ ایک ہی جگہ بیٹھ کر اپنی ذوق وطبیعت کے مطابق سب مواد
مہیا ہو جا ئے سونے پر سہاگہ یہ کہ و ہ آپ کی دسترس میں بھی ہو گوگل ہم سب
کے لئے وہ جا دو کا چراغ ہے جسے صرف کلک کر نے کی دیر ہو تی ہے وہ آقا کی
پسند کے مطابق حا ضر کر دیتا ہے گویاآج کاا نسان ہر خبر ومعلومات کو اپنے
ہا تھوں میں لئے پھرتا ہےجب چا ہا کلک کیا گردن جھکا ئی دیکھ لیا۔
ہماری ویب سا ئٹ نامی ویب سا ئٹ نے انٹر نیٹ کی دنیا میں بڑے زورو شور سے
یہ ایک نئی روا یت کو جنم دیا ہے اب آپ کو کہیں جا نے کی ضرورت نہیں سکولوں
وکا لجوں کے طا لب علموں سے لے کرعام آدمی تک سب ہی ہماری ویب کی معلومات
سے استفادہ کرسکتے ہیں اب محض ایک کلک پر پور ی دنیا سے جڑ سکتے ہیں ا ب
یہی دیکھئے کہ صبح سویرے سے رات گئے تک تمام خبریں و بریکنگ نیوز اس ویب
سائٹ پر مل جا تی ہے دنیا کی وہ معلومات جن کے بارے میں دوسروں سے محض
تذکرہ ہی سنتے تھے حسرت رہتی تھی ہم بھی اسے پڑھ سکیں اب ہماری دستر س میں
ہیں آپ دنیا جہاں کی معلو ما ت ،کہا نیاں، کھیل ، شا عری غرض تمام مو ضوعا
ت پر علم حاصل کر سکتے ہیں ہماری ویب نے انٹر نیٹ پر گراں قدر خدمات انجام
دی ہیں اور وسیع پیما نے پر ایسی کو ششیں ہو رہی ہیں جس کی تعریف نہ کرنا
بخل ہو گا دنیا کے اس طرف سے اس طرف تک کی اہم خبریں ،موسم کا حال، کرنسی
ریٹس ،امتحانوں کے رزلٹ سب ہی ہمیں اسی ویب پر معلوم ہو جا تے ہیں ہماری
ویب سا ئٹس پرڈاکو مینٹری ، رسائل و کتا بیں ، خود نوشت، لغا ت، کلاسک
ناول، افسانے، فکشن ، نقاد ،صحافت ،انشا ئیہ، مشہور شعراء کی شاعری اورانٹر
ویوز د ستیاب ہیں یہ وہ قیمتی اثا ثہ ہیں جسے ہماری ویب سا ئٹس کی خصو صی
تو جہ و دلچسی کی وجہ سے عام قاریو ں تک رسا ئی ممکن ہو چکی ہے جس میں ہم
سب بھی شریک ہو کر سیکھتے ہیں پرانے و نئے اسا لیب مل رہے ہیں ایسا محسوس
ہو تا ہے کسی نئی تحریک کا آغاز ہوا ہو یقیناً اس قسم کی شعوری کو ششیں
ہوتی رہیں گی پرانے پن کے ساتھ اس نئے پن کی مو جو دہ اہمیت و حیثیت ہم سب
کے لئے خوشی کا با عث ہے اسی طرح یہ ویب سا ئٹ نئے تخلیقی کام کر نے والوں
کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اگر میں اپنی بات کروں تو میں نے جب
لکھنا شروع کیا تو ہماری ویب نے میری کا فی حو صلہ افزائی کی آج کے اس افرا
تفری کے دور میں اردواہل قلم سے اتنی محبت و احترام یقیناً قابل ستا ئش ہے
ویسے تو در جنوں ویب سا ئٹ لکھنے وا لوں کیلئے مو جو د ہیں لیکن لکھاریوں
کے لئے اتنی حو صلہ افزائی ان کی تمام تحریروں کو یکجا کرنا ایسا کم ہی
دیکھنے میں آتا ہے پھر ان کو اسناد و سر ٹیفکٹس اور ایوارڈ سے نوازانا ،قا
بل ستا ئش عمل ہے قلم کاروں کو اتنی عزت وتوقیر دینا اب تو ایک مثال سے کم
نہیں رہا جس میں ہماری ویب کا کردار باعث فخر ہے-
ہماری ویب کے روح رواں ابرار صاحب ، صمدانی صا حب ، عطا تبسم ،مصدق صا حب
وا دراہ جن کے د م قدم سے اردو کے چمن میں بہار ہے یقیناً ان کی کاوش قا بل
رشک ہے اردو کواتنی تعظیم وتکریم عطا کی لکھنے والوں کو ایک بہترین پلیٹ
فار م دیا جہاں اب روزانہ ہزاروں قاری اس ویب سا ئٹس کو وزٹ کرتے ہیں
ماہانہ دو کروڑ ویزیٹررز استفادہ کرتے ہیں جن کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی
ہے ایک اچھی بات یہ بھی ہوئی ہے کہ اس ویب سائٹ کے خادم اعلیٰ کی کو ششوں
سے وقتا فوقتاً مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں لکھنے والوں
کو بھی مدعو کیا جا تا ہے اس طرح تما م لکھاری بھی ایک دوسرے سے مل کر
تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اب یہ محض ایک ادارہ نہیں رہا بلکہ اب خا ندان کی
حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے جس میں سب ایک دوسرے کو جاننے لگے ہیں اس طرح
یہ نئی روایت کاآغاز ہے مجھے امید ہے اس خوبصورت دستور کو بھر پورپذیرائی
حا صل ہو گی سب کی کو شش ہو گی کہ ہماری ویب کو اردو کی ایک مثالی ویب سائٹ
کی صورت میں پوری دنیا سے متعارف کروایا جا ئے آخرہماری ویب ہم سب کی پہچان
ہے ۔ |