بھارتی عزائم پر نظر
(Raja Tahir Mehmood, Rawat)
اقتصادی رہداری وہ عظیم پاک چائینہ منصوبہ
ہے جس کا زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا اور اس منصوبے پر اگر اس کی روح کے
مطابق عمل ہو گیا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ناصرف ایشیاء بلکہ دنیا کی
بڑی معیشت بن جائیگا مگر ضرورت آج یہ ہے کہ اس منصوبے کو ناکام بنانے میں
جو دشمن موقع کی تاک میں ہے اسے موقع نہ دیا جائے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم
اپنے مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے صرف پاکستان کے مفادات کی بات کریں وہ
سیاست دان یا حکمران جو اپنی اپنی اناؤں میں مست ہیں اور اقتدار کی رسہ کشی
میں مصورف ہیں انھیں اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ ان ے لئے سب سے پہلے
پاکستان اور اس کے عوام ہوں نہ کہ اقتدار۔ اقتصادی رہداری منصوبے سے
پاکستان میں ترقی وکامرانی کی نئی راہیں کھلیں گی جنھیں بلا شبہ بھارتی
سازشوں کا خطرہ لاحق ہے اس کے لئے اشارے تو پہلے سے ہی موجود تھے مگر اب
دشمنوں کے جاسوس اور نیٹ ورک پکڑئے جانے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آگئی
ہے کہ ہندو پاکستان کو ناکام بنانے کے درپے ہے مگر ہماری قوم بھی پیچھے
ہٹنے والی نہیں اور ہمیں فخر ہے اپنی مسلح افواج پر جنھوں نے اس اقتصادی
رہداری منصوبے کو مکمل کرنے کی ٹھان لی ہے اور بھارت سرکار اچھی طرح جانتی
ہے کہ جو یہ پاکستانی قوم ٹھان لے وہ پورا کر کہ ہی رہتی ہے ایٹم بم بھی
اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے ہمیں اپنی مسلح افواج اور انکے لیڈران پر پورا
اعتماد ہے پاکستانی قوم کا یہ بھروسہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پورا کر
دیا ان کے اعلانات کے نتیجے میں قوم کے حوصلے یقینا بلند ہوئے ہیں انہوں نے
دوٹوک انداز میں کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے
دیں گے ملک کے کسی بھی حصے میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گے محاذ آرائی ختم
کرکے تعاون پر توجہ دی جائے عالمی برادری دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت
کاروں کی بیرونی مدد روکنے کیلئے آگے بڑھے آپریشن ضرب عضب صرف ایک آپریشن
ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی' انتہا
پسندی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری کی
سیکورٹی ہماری قومی ذمہ داری ہے یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے اس منصوبے
سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا اپوری پاکستانی قوم
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشوں سے باخبر ہیں بھارت سی پیک
منصوبے کو چیلنج کر رہا ہے ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں خصوصاً ''را''
پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث ہیں اگر دیکھا جائے تو سی پیک
واقعی امن اور خوشحالی کے لئے ایک کوریڈور ہے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اس
منصوبے کو پائیدار بنانے کے لئے شفافیت اور اچھی مینجمنٹ لازمی ہے۔ عالمی
برادری سے کہا کہ وہ نہ صرف دہشت گردی کے خلاف پاکستانیوں کی کامیابیوں اور
قربانیوں کو تسلیم کرے بلکہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کی
بیرونی مدد کو بھی روکنے کے لئے آگے بڑھے انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان
میں اب ترقیاتی کاموں کے لئے ماحول سازگار ہے پاکستان کے غریب علاقوں اور
بلوچستان کے عوام کسی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے پاک چین اقتصادی
راہداری ایک نادر موقع ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج راہداری منصوبوں
کی سیکورٹی کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے اور بھارتی عزائم کو
ناکام بنانے کے لئے بھی مستعد اور متحرک ہے لیکن اہم سوال یہ ہے کہ سیاسی و
سفارتی سطح پر حکومتی کوششوں کی صورتحال کیا ہے تاہم اس امر کو بھی پیش نظر
رکھا جانا چاہیے کہ راہداری منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کے عزائم محض پاکستان
کو ہی چیلنج نہیں ہے یہ چین کے لئے بھی چیلنج ہے یہ منصوبے دونوں کا اہم
اثاثہ ہیں اور دونوں ہی ان سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر مستفید ہوں گے
''را'' کے عزائم جس حد تک پاکستان کے لئے نقصان دہ ہیں اتنے ہی یہ چین کے
لئے بھی نقصان دہ ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا کہ چین کے
سیاسی و تجارتی مقاصد کے لئے ''را'' کے عزائم زیادہ نقصان کا باعث ہوسکتے
ہیں پاکستان کے عوام کے لئے یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ اس صورتحال میں
چین کی حکمت عملی اور اس کا رویہ کیا ہے؟
چین بھی بھارت کے ان عزائم کو اچھی طرح سمجھ گیا ہے کہ وہ چین کو نیچا دکھا
کر خطے کا چمپئین بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور چین ملکر ایک ایسا لائحہ عمل تیار
کریں جس سے اقتصادی رہداری منصوبے کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناصرف ناکام
بنایا جا سکے بلکہ مستقبل میں بھی اگر کوئی ایسی ویسی گھنونی حرکت کی جاتی
ہے تو اس کا سد بابب بھی ممکن ہو سکے اقتصادی رہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جو
پا کستان اور چین کی دوستی میں ایک نئی جہت لائے گا مگر اس ے ساتھ ساتھ
ہمیں ان خطرات پر بھی نظر رکھنی ہو گی جو اس منصوبے کو ناکام بنانے کے درپے
ہیں کیونکہ اگر پاکستان اور چین کے مفادات اس منصوبے سے وابستہ ہیں تو کچھ
قوتیں ایسی بھی ہیں جن کے مفادات پر کاری ضرب لگنے جا رہی ہیں اور وہ
شیطانی قوتیں کھبی بھی ایسا نہیں چاہیں گی کہ ان کے مفادات کو ٹھیس پہنچے
کیونکہ یہ منصوبہ خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے جس کی اہمیت
پاکستانی عوام پاکستانی حکمران اور ہمارے آرمی چیف بھی اچھی طرح جانتے ہیں
اسی لئے آرمی چیف نے خاموش اشاروں میں اپنے دشمنوں کو متنبہ کر دیا ہے اس
اعلان پر پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے- |
|