موسم گرما کے مشروبات
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین! اس سے پہلے میں نے آپ کو صحت سے
متعلق بہت سی مفید معلومات شیئر کی ہیں جن کو ٓپ نے بے حد سراہا ہے اب موسم
گرما کی مناسبت سے آپ کے چند مشروبات بنانے کی تراکیب لے کر آیا ہوں جن کو
بنا کر آپ خود بھی استعمال کریں اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی
پلائیں تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے۔اس سے پہلے کہ میں اپنا مضمون
شروع کروں ایک گذارش ان بہن بھائیوں سے کرنا چاہتا ہوں جو میرے مضامین کو
ہو بہو کاپی کر کے اپنے نام سے مختلف میگزین میں شائع کروا رہے ہیں۔ان سے
میری درخواست ہے کہ وہ ایسا نہ کریں اپنے قلم کا صحیح استعمال کریں اور بے
ضمیر لوگوں کی صف میں نہ آئیں۔میں تو قارئین کی آگاہی کے لئے لکھتا ہوں اگر
آپ اس میں حصہ ڈالنا چاہیں تو ضرور لکھیں کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم
اپنے علم کو دوسروں تک پہنچائیں۔
آلو بخارے کا شربت :
چار سے چھ آلو بخارے جو پکے ہوئے ہوں لے لیں ان سے ان کی گٹک نکال کر
بلینڈر میں دال دیں ۔۲ سے چار چمچ چینی کے ڈال لیں۔اس کے علاوہ سوڈا واٹر
کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔اور اس میں پودینہ کی چند پتیاں بھی ملا
لیں۔اور بلینڈ کر لیں ۔آپ کا شربت تیار ہے اس میں برف ڈال کر خود بھی پئیں
اور دوستوں کو بھی پلائیں۔
آم کا سکوائش:
آم سب کا پسندیدہ اور ذائقہ دار پھل ہے اور موسم گرما میں سب سے زیادہ پسند
کیا جاتا ہے۔ آپ سکوائش بنانے کے لئے ا کلو آم کا گودا نکال لیں اس کو
چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں آدھا کلو چینی ملا لیں ۔ہلکی آنچ پر اس کو
پکانا ہے جب گاڑھا ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس جو کم از کم چار سے چھ
لیموں کا ہو ملا دیں ۔اب تھوڑی دیر پکا کر اتار لیں اور اس کو ٹھنڈا کر کے
بوتلوں میں محفوظ کر لیں۔
فالسے کا شربت:
اچھے فالس ایک کلو لیکر ان کو پیس لیں اور کسی باریک کپڑے سے چھان لیں ۔اب
آدھا کلو چینی لیکر اس کو چولہے پر چڑھا دیں۔اس میں ایک بوتل عرق گلاب جو
تقریباً آدھا کلو ہو ڈال دیں۔جب جوش آنے لگے تو فالسے کا نکالا ہوا پانی
بھی ڈال دیں اور پکنے تک پکائیں۔میل اتارتے جائیں جب میل آنا ختم ہو جائے
تو سمجھ لیں کہ فالسہ کا شربت تیار ہے اگع اس مین جامنی رنگ ملا لیں تو
رنگت بہتر ہو جائے گی ۔ٹھنڈا کر کے شیشے کی بوتلوں میں محفوظ کر لیں۔
لسی:
گھر میں دودھ کو جھاگ لگائیں اور دہی بننے پر صبح اس کو گرینڈر میں ڈال کر
گرینڈ کر لیں اس میں حسب ضرورت نمک یا چینی ڈالی جاسکتی ہے،گرمیوں میں اس
کا استعمال صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ یہ جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے اور
ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے۔گھر میں نہ بنا سکیں تو مارکیٹ سے دہی خرید لیں
لیکن اس میں دودھ شامل کر لیں پھر ہی گھانی لسی تیار ہو جائے گی۔
ستو:
ستو کا استعمال بھی گرمیوں میں کیا جاتا ہے آپ مارکیٹ سے ستو اور شکر خرید
لیں ایک گلاس میں ایک چمچ ستو اور ایک چمچ شکر اور برف ملا کر پئیں یہ بھی
گرمی کا توڑ ہے اس سے آپ کے جسم کو ٹھنڈک پہنچے گی۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.