آج کل ہر ایک پریشانی اور ڈپریشن کا شکار
نظر آتاہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے میں عام استعمال ہونے والا کڑی
پتہ آپ کو پرسکون رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے؟ جی ہاں ،تیز پات پودے
سے حاصل کیا جانے والا کڑی پتہ کھانوں میں عام استعمال ہوتاہے ۔ bay-leaf-1
ایک معروف روسی سائنسدان گینڈے ملاخو ن ے پہلی بار کڑی پتہ کے حیران کن طبی
فوائد دریافت کیے ۔ اچھا ذائقہ اور خوشبو دینے والا یہ پتہ عام طورپر
کھانوں میں استعمال کیاجاتاہے اور ماہرین کا کہناہے کہ یہ پریشانی
اورڈپریشن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ ماہرین صحت کا خیال ہے
کہ اس پتے کو جلانے سے آپ حیرت انگیز طورپر پرسکون محسوس کرتے ہیں ۔ شائد
کچھ لوگوں کے نزدیک یہ ایک مضحکہ خیز بات ہو لیکن اس کو ضرور آزمائیں اور
اس کا کمال دیکھیں۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ اس پتے کو اپنے کمرے میں جلا
کر 10منٹ کیلئے کمرے سے باہر آجائیں ، آپ جب دوبارہ کمرے میں جائیں گے تو
ایک پرسکون سا احساس پائیں گے ۔اس کے دھوئیں میں سانس لینا آپ کو حیرت
انگیزذہنی آرام دے گا ۔ اس پتے کے جلنےسے ایسے کیمیائی مادے خارج ہوتے ہیں
جو انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس پتے کو اروما
تھراپی میں بھی استعمال کیاجاتاہے۔ |