روٹی پہ ﷲ کا نام ابھر آیا،

روٹی پہ ﷲ کا نام ابھر آیا،
بکری کے پیٹ پر ﷲ کا نام ابھر آیا،
درختوں کے پتوں پہ ﷲ محمد لکھا نظر آیا، چاند پر محمد لکھا نظر آیا۔
گائے کے سر پہ ﷲ لکھا نظر آیا۔
ﷲ کے بندو، ایسی پوسٹس شئیر کرنا بند کردو، ﷲ کی واحدانیت کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے،
یہ نقش جو ابھرتے ہیں،
ان کو اس طرح شئیر کرنے سے غیر مسلم لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں،
کہتے ہیں، کہ اگر اس بات سے حق ثابت ہوتا ہے تو ہم کئ ایسی چیزیں دیکھا سکتے ہیں، جن پر صلیب کا نشان ابھر آیا۔
کیا صلیب کا نشان دیکھ کر آپ لوگ اپنا ایمان بدل لو گے، ایمان کے لیے ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔
غیر مسلم لوگ جعلی فیک ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ، یوٹیوب اور گوگل پہ اپ لوڈ کرتے ہیں، مسلمان سبحان، ﷲ، ماشاء ﷲ۔ اور وہ قہقہے لگا کر ہنستے ہیں، کہ دیکھو مسلمان کتنے جاہل ہیں۔
ﷲ رب العزت کے قرآن سے بڑھ کر کوئ معجزہ نہیں ہوسکتا جو اس دنیا میں آیا۔ اس بات پر غور کریں کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔ ایک تصویر نمونے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
زیر نظر تصویر :گائے کے ماتھے پہ صلیب کا نشان
Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 272011 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.