دینہ میں PHMA کے زہر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

آج کے اس افراتفری بے حسی اور مادہ پرستی کے دور میں کسی کی مدد کرنا ’’ بل خصوص ’دکھی انسانیت‘‘ کی خدمت کرنا بہت بڑا کام ہیں ، جب سے دنیا قائم ہوئی ہے تب سے اچھائی اور برائی ساتھ ساتھ چل رہی ہیں،ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں گزشتہ روز ایک فری میڈیکل کیمپ لگا گیا جسمیں 279 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا، یہ کیمپ PAKISTAN HOMOEOPATHIC MEDICAL ASSOCIATION کے تحت لگایا گیا-

اﷲ پاک کی اتنی زیادہ مخلوقات پیدا کرنے میں کیا حکمت ہے ؟ ہم جیسے کم عقل والوں کی سمجھ سے بالا تر ہیں،لیکن یہ بات چمکتے سورج کی عیاں ہیں کہ اﷲ پاک نے تمام مخلوقات سے افضل انسان کو بنایا ہے، اور اس بات کے قریب وہ ہی انسان ہیں جن میں انسانیت ہیں، اگر انسان میں انسانیت نہ ہو تو یہ وحشی درندوں سے بھی گیا گزرا ثابت ہوتا ہے۔جس کی مثال کے لئے ہمیں کسی تاریخ کی کتب کی ورق گردانی نہیں کرنی پڑے گئی، گلی محلے میں نظر دوڑانے سے کچھ لوگ ایسے مل جاتے ہیں جو انسانیت کے اعلیٰ درجہ سے گر کر بس انسانوں والی شکل و صورت میں تو نظر آتے ہیں درحقیقت ان کا انسانیت سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہوتا میری مراد ایسے لوگ جو انسانون کے لبادے میں جانور ہیں یہی لوگ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، ایسے ہی لوگ چند سکوں کے لالچ میں آکر اچھے بھلے انسان کی حق تلفی کرتے ہیں، ایسے ہی لوگ اپنے مفادات کی خاطر دوسروں کی خوشیوں کا خون کرنے سے بھی دریخ نہیں کرتے بلکہ سادہ الفاظ میں ڈاکو، چور، شرابی،ذانی،جھوٹ ، مکر، فریب کے دلدادہ لوگ انسانیت کے اعلیٰ درجہ سے گرے ہوتے ہیں، اور جن میں انسانیت نام کی چیز نہ رہے پھر وہ چنگیز خان، ہلاکوخان، قاتل، دہشت گرد وغیرہ بن کر اپنی اور دوسرے انسانوں کی زندگی میں زہر گھولتے ہیں، بلکہ دھنگا، فساد اور قتل و غارت اپنی زنگی کا محوو مرکز بنا لیتے ہیں۔

انسان کو اشرف المخلوقات بنانے کا یہ مقصد تھا کہ انسان دنیامیں اﷲ پاک کا نائب ہے۔جب سے یہ مادی اور فانی دنیا معرض وجود میں لائی گئی ہے تب سے لیکر روزِ قیامت تک ایک چیز پر زور دیا گیا ۔ اﷲ تعالیٰ کی توحید اور انسانیت کی خدمت ۔لاکھوں درودو سلام جناب ِ حضرت محمد ﷺپرجنہوں نے اﷲ پاک کا پسندیدہ ’’ دین اسلام ‘‘لا کر ’’ محسنِ انسانیت ‘‘نے دنیا کو بتایا اور سمجھایا کہ زندگی کا مقصد ’’ دوسروں کے کام آنا ہے
 ‘‘
پی ایچ ایم اے دینہ ونگ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد _ کیمپ کے دوران 279 مریضوں کا مفت طبئی معائنہ کیا گیا اور فری ادویات بھی مہیا کی گئیں ۔ صدر پی ایچ ایم اے دینہ ونگ ڈاکٹر عمران رضا ، ڈاکٹر عمران جاوید خان اور پوری ٹیم PHMA دینہ ونگ کو مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر زوالفقار علی چوہدری ۔ تٖصیلات کے مطابق پی ایچ ایم اے دینہ ونگ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد _

مورخہ 29 مئی بروز اتوار 2016 تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ نکودر اڈہ میں عمران ہومیوپیتھک ڈینٹل کئیر میں پی ایچ ایم اے رینہ ونگ کی طرف سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس کیمپ کے انعقاد پر دینہ ونگ کی تمام ایگزیکٹیو باڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں_ کیمپ کے انتظامات انتہائی شاندار طریقے سے کئیے گئے تھے _ کیمپ کے دوران 279 مریضوں کا مفت طبئی معائنہ کیا گیا اور فری ادویات بھی مہیا کی گئیں _ اس بہترین کاوش اور کارکردگی پر صدر پی ایچ ایم اے دینہ ونگ ڈاکٹر عمران رضا اور بالخصوص ڈاکٹر عمران جاوید خان سیکرٹری جنرل دینہ ونگ اور ان کی ٹیم کو بہت بہت مبارکبار _ ڈاکٹر عمران جاوید خان انتہائی باصلاحیت نوجوان ہے اس کی اس کیمپ میں انفرادی کوشش بہت ہی اعلیٰ ہے _ میں اس کی اِ س کاوش کو سلام پیش کرتا ہوں _ ہمارا اولین مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے اس سلسلہ میں کیمپ میں سپیشل تشریف لانے پر صدر پی ایچ ایم اے جہلم ڈاکٹر صفدر برلاس صاحب،ڈاکٹرمحمد شبیر صاحب صدر تحصیل جہلم، ڈاکٹر صنور صاحب فنانس سیکرٹری تحصیل جہلم، ڈاکٹر عثمان صاحب صدر تحصیل سرائے عالمگیر، لیڈی ڈاکٹر خدیجتہ الکبریٰ صدر تحصیل خواتین ونگ دینہ، لیڈی ڈاکٹر فوزیہ نورین نائب صدر خواتین ونگ دینہ، ڈاکٹر محمد سمیع دینہ، ڈاکٹر شاہد محمود دینہ، ڈاکٹر ثناء اﷲ ستی نائب صدر دینہ ونگ، ڈاکٹر محمد اسحاق جوائنٹ سیکرٹری تحصیل دینہ، ڈاکٹر دوریز مغل دینہ، ڈاکٹر خالد صاحب سرائے عالمگیر، ڈاکٹر ظفر اقبال پریس سیکرٹری دینہ ونگ، ڈاکٹر فیصل جوائنٹ پریس سیکرٹری دینہ ونگ، ان سب کا میں بہت شکر گزار ہوں_ ڈاکٹر زوالفقار احمد اعوان ڈپٹی چیف آرگنائزر پی ایچ ایم اے پاکستان نے تمام ایگزیکٹو باڈی دینہ سپیشل صدر اور جنرل سیکرٹری تحصیل دینہ ونگ کو اس کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ نوجوان انشاء اﷲ آئندہ بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے _ ایک دفعہ پھر بہترین انتظامات اور کیمپ کے کامیاب انعقاد کرنے پر تمام ٹیم کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں _ ڈاکٹر زوالفقار علی چوہدری نائب صدر پی ایچ ایم اے راولپنڈی ڈویژن نے فری میڈیکل کیپ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (PHMA) دینہ ونگ کے زیر اہتمام فری ہومیو میڈیکل کیمپ کا انعقاد پر دینہ کے تمام سماجی اور رفاحی تنظیموں کے نمائدوں اور ہومیوپتھک طریقہ علاج کے قدآور شخصیات اپنے اپنے مورچوں میں رہتے ہوئے سیاست اور تعلیمی سرگرمیاں جاری و ساری رکھیں مگر خدا کے لئے دکھی انسانیت کے لئے اپنی اپنی سیاسی ( ہومیوپیتھک تنظیموں) سے وابسطگی سے ہٹ کر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہیں۔ بات دینہ اور ہومیوپیتھک سسٹم کی جب ہوگئی تو ہیاں جہلم میں دو تعلیمی ادارے ہیں ۔ دونوں اپنے اپنے انداز سے دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔۔۔۔ مگر صرف فری میڈکل کیمپ یا فری کالج ڈسپنسریوں سے کام نہیں چلے گا۔ مریضوں کو حقیقی استفادہ اس وقت ملے گا جب ہومیوپیتھک فری کیمپ میں مریضوں کا فری BLOOD TEST AS A SUGHAR ESR . Hb کے ساتھ ساتھ Urine R/E سمیت ECG ، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی سہولت مہیا کی جائے گئی، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے فری میڈیکل کیمپ میں ملنے والی ادویات اور سہولتیں کیمپ کے مریضوں کو کالجز انتظامیہ مہیا کرنے کی پابند ہوں، جب تک ایسا نہیں ہوتا تب تک فری میڈیکل کیمپ کا اصل مقصد ’’ دکھی انسانیت کی خدمت ‘‘ پورا نہیں ہوگا، بحثیت انسان دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا ورنہ انسانوں کے روپ میں ہم ایسے ہی ہوں گئے جیسے جانور جانور وں میں بھی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ پیاس بھوک میں وہ خود بھی پانی پیتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی پیاس کے وقت پانی اور بھوک کے وقت خوراک مہیا کرتے ہیں،موسم اور ماحول کے مطابق پرندے بھی گھونسلے بناتے ہیں، ثابت ہوا بیوی بچوں کو کھلانا پلانا اور انکی ضرورتوں کا خیال رکھنا انسانیت نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسروں کے لئے زندہ رہنا اور دوسروں کے کام آنا ہی انسانیت ہیں ، اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عظیم کام ہے، اور PHMA دینہ کو فری میڈیکل کیمپ لگانے پر سلام پیش کرتا ہوں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 301 Articles with 346785 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.