شکریہ پاناما لیکس

عنوان سے ظاہر ہے کہ میرے قلم کا مقصد کیا ہے .پاناما لیکس نے سلطان راہی کے گنڈاسے کا سا کام کیا ہے اور حکومتی عہدداروں کے چہرے بےنقاب کر دے ہیں . پوری قوم کی آنکھیں اور دماغ کھول دے ہیں . پاناما پپرز ایک نہیں 11.5 پپرز پر مشتمل مسودہ ہے جو کہ نہ صرف پاکستانی حکومت بلکہ دیگر کئی اہم ممالک کی ساکھ کو ہلا چکا ہے . یوکرین کے صدر کا استعفیٰ پاناما پپرز کی ٹھوس ہونے کی دلیل بھی ہے . پاکستان کی پوری قوم ہی پاناما لیکس کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ جہاں لوگ بھوک ، بیروزگاری ، اقداس اور بیماری سے سیسک کر مر رہی ہیں وہاں انکے منتخب شدہ نمائندے کیسے ملک سے باہر (آف شور ) کمپنی کے ذریعے اثاثے بنا رہے ہیں . اور عیاشی کر رہے ہیں پاکستان کے ہی پیسوں پر .امید کرتا ہوں کہ یہ پاناما لیکس ہمارے سب کے لیے بھی ایک اہم اور صاف شفاف انتخابات کا ذریعہ بنے گا . پاناما پپرز نے ہر ملک کی عوام کو باخبر کر دیا ہے ۔پانامالیکس بعد کہ بعد پاکستانی سیاست نازک موڑ میں داخل ہو گی ہے شریف خاندان میں بھی ہلچل مچ گی ہے جبکہ عمران خان سمیت ملک کے مرکزی قیادت نے لندن کا رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ پانامالیکس میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں جن میں رہنما تحریک انصاف علیم خان اور زلفی بخاری بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔کراچی چیمبر کے سابق صدر شوکت احمد ،سابق وزیر صحت نصیر خان کے بیٹے بھی شامل ہیں ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کیسابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو 2 آف شور کمپنی کے مالک ہیں ۔بینظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔ پاناما پپرز نے سارے راز افشاں کر دیے ہیں جن میں نواز شریف خاندان کے خفیہ اثاثوں کا پول کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا ہے اور عوام آپ سے طلبگار ہے کے عوام غربت سے مر رہی ہے تو آپ ملک کے محافظ بنے کی بجاے ملک کے پیسوں سے اپنے اثاثے بنانے میں مشغول ہیں پوری قوم آپ سے ان الزامات کے جوابات چاہتی ہے ۔
Bilawal jutt
About the Author: Bilawal jutt Read More Articles by Bilawal jutt: 12 Articles with 20587 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.