ہے کوئی میری بات کو سمجھنے والا

جناب آج کا مسلمان اتنے خانوں میں بٹ چکا ہے جس کی کوئی حد نہیں ۔۔۔۔ ہر فرقے کی کئی شاخیں ہیں ۔۔۔۔ اپنا اپنا دین سب مارکیٹ میں پیش کر رہے ہیں ۔۔۔ جن میں اسلام کی حقانیت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ۔۔۔۔ مولوی حضرات کے کچھ انٹرویوز اور مجلسیں دیکھیں آن لائین کلف زدہ کپڑے اکڑی ہوئی گردن اور یہ غرور جی ہم تو پاک ہیں سیدھا جنت میں جائینگے ۔۔۔ تمہارا عقیدہ غلط تم جہنم کے ایندھن بنوگے ۔۔۔۔ تو کافر میں پکا مسلم ، تو جہنمی میں جنتی ۔۔۔۔ چہ گالیوں کا پنڈارا باکس لئے مخالف پر تابڑ توڑ حملے کرنے کو تیار ۔۔۔۔ مگر اصل بات بھول گئے کہ رسول اللہ نے تو کبھی کسی منافق کو بھی منافقت کے طعنے تشنے نہیں دئے ۔۔۔۔ انسانیت کا درس آپ کی ہر حدیث سے ملتا ہے ۔۔۔۔ پیار اور محبت سے اسلام کی طرف بلاتے رہے منادی کرتے رہے ۔۔۔۔ افسوس آج کی نئی نسل گاندھی کی انسان دوستی کی تو متعارف ہے مگر سب سے بڑے رہبرِ انسانیت کی انسان دوستی سے غافل ۔۔۔اور یہ سب ان سوُ علماء کی وجہ سے ہورہا ہے ۔۔۔۔ جو تڑپتی بلکتی انسانیت پر آنکھیں بند کئے بیٹھ جاتے ہیں ۔۔۔۔ جنہیں ظلم کی چکی میں پستے انسان اور دیگر جاندار نظر نہیں آتے ۔۔۔ جنہیں بھوک اور افلاس سے تڑپتے نفوس نظر نہیں آتے جو صرف امداد کے نام پر لفاظی سے زیادہ کچھ کرنا چاہتے ہی نہیں ایسے لوگوں ایسے علماء کا ہم کیا کرینگے ۔۔۔۔ تاریخ گواہ ہے فرانس اور یوروپ کی ۔۔۔ جب ان کے مذہبی پیشوا نے دین کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی تو ان کی قوم نے دین کو ہی اکھاڑ پھیکا ۔۔۔۔ کیا ہم کہیں اسی سمت تو نہیں بڑھ رہے سوچنے کی بات ہے اگر کوئی میری بات سمجھے تو ۔۔۔ فی امان اللہ
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 230295 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More