کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
(Mohammed Masood, Nottingham)
1:- ایک پاکستانی سیاستدان دو یا دو سے
زائد حلقوں سے بیک وقت الیکشن لڑ سکتا ہے مگر ایک پاکستانی شہری دو حلقوں
میں ووٹ نہیں ڈال سکتا.
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
2:- ایک شخص جو جیل میں ہے ووٹ نہیں دے سکتا مگر ایک پاکستانی سیاستدان جیل
میں ہونے کے باوجود بھی الیکشن لڑ سکتا ہے -
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
3:- ایک شخص جو کبھی جیل گیا ہو کبھی سرکاری ملازمت نہیں حاصل کر سکتا مگر
ایک پاکستانی سیاستدان کتنی بار بھی جیل جا چکا ہو صدر، وزیراعظم، ایم پی
اے، ایم این اے یا کوئی بھی عہدہ حاصل کر سکتا ہے
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
4:- بینک میں ایک معمولی ملازمت کیلیئے آپ کا گریجویٹ ہونا لازمی ہے مگر
ایک پاکستانی سیاستدان فنانس منسٹر بن سکتا ہے چاہے وه انگوٹھا چھاپ ہی
کیوں نہ ہو
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
5:- فوج میں ایک عام سپاہی کی بھرتی کیلیئے دس کلو میٹر کی دوڑ لگانے کے
ساتھ ساتھ جسمانی اور دماغی طور پر چست درست ہونا بھی ضروری ہے البتہ ایک
پاکستانی سیاستدان اگرچہ ان پڑھ، عقل سے پیدل، لاپرواه، پاگل، لنگڑا یا
لولا ہی کیوں نہ ہو وه وزیراعظم یا وزیر دفاع بن کر آرمی، نیوی اورایئر
فورس کے سربراہان کا باس بن سکتا ہے
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
6:- اگر کسی سیاستدان کے پورے خاندان میں کوئی کبھی اسکول گیا ہی نہ ہو تب
بھی ایسا کوئی قانون نہیں جو اسے وزیر تعلیم بننے سے روک سکے۔
اور.
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
7:- ایک پاکستانی سیاستدان پر اگرچہ ہزاروں مقدمات عدالتوں میں اس کے خلاف
زیر التوا ہوں وه تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا وزیر داخلہ بن کر
سربراه بن سکتا ہے
کیا یہ کُھلا ظلم نہیں ہے
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس نظام کو بدلنا چاہیے ایسے نظام سے جس میں ایک عام
آدمی اور ایک سیاستدان پر یکساں قانون لاگو ہو تو پاکستان کی عوام میں
ذیاده سے ذیاده آگاہی کیلیئے اس پیغام کو دوسروں تک پہنچانے میں تعاون کریں
ہمیں درحقیقت اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے
آخر میں ہمیشہ کی طرح وہی ایک بات آپ مُجھے میری فیملی اور جتنے بھی چاہنے
والے ہیں آپ اپنی دُعاؤں میں ضرور یاد رکھیں اور میں آپکو اپنی دُعاؤں میں |
|