فیس بک کی شوقین آج کی بڑی دنیا ہے۔ فیس بک
بیچاری اپنے استعمال کنندہ کے ہاتھوں کس حد تک بدنام بھی ہو چکی ہے یہ بھی
سب کو ہی پتا ہے۔
اس سے پہلے ہم آپکے لئے فیس بک کی اپیل اور استعمال کے حوالے سے قواعد و
آداب کا مضمون شائع کر چکے ہیں آج بات کچھ فیس بک کے ایسے استعمالات کے
بارے میں ہے جو کہ آپکو فیس بک تفریح کے ساتھ ساتھ کام کے لئے استعمال کرنے
میں بھی مدد دے گی۔
1۔ فیس بک آپ سے آپکی ایکٹیوییٹیز کے بارے میں بہت سے سوالات پوچھتی ہے اور
پھر آپکے پروفائل میں ان سوالات کے جوابات کو شامل کر دیتی ہے۔ اس لئے یہ
آُکے پاس ایک اچھا موقع ہوتا ہے کہ آُ پ اپنے بارے میں کیا بتانا چاہتے ہیں۔
اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ جھوٹ موٹ میں خود کو سکواش کا کھلاڑی ثابت کر دیں
اور ایسے کام شامل کر دیں جو کہ آپ سرے سے کرتے ہی نہیں۔
خیال رکھتے ہوئے کہ کونسے ایسے مثبت شوق ہیں جنکو اگر آپ فیس بک پروفائل
میں شامل کریں تو لوگ آُپ سے دوستی کے خواہاں ہو۔
2۔ آپ کام کیا کرتے ہیں اور اسکے جواب میں لوگوں کی کثیر تعداد لکھتی ہے کہ
"ورکس ایٹ فیس بک" اس سے ذیادہ بہترین جواب اپنا امپریشن ڈاؤن کرنے کے لئے
کوئی نہیں ہو سکتا۔
آپ کام کیا کرتے ہیں اسکو بہترین اور فہم انداز میں پروفائل کا حصہ بنانے
کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپکو آپکے کام سے متعلقہ لوگ اپروچ کر سکتے ہیں اور
فیس بک " ریلیٹڈ سرچز " میں گوگل میں آپکا نام دیگر آپکے ہم نام اور ہم
پیشہ لوگوں کے ساتھ بھی دکھاتا ہے۔
3۔ جاب کے لئے رکھنے والے لوگ آجکل فیس بک پر بہت ذیادہ انحصار کررہے ہیں۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ فیس بک پروفائل لوگوں کے بارے میں بہت بہت کچھ بتانے میں
معاون ہوتا ہے۔
سو ایک ریسرچ کے مطابق ملٹی نیشنل اور بڑی کمپنیاں آپکے فیس بک اور سوشل
میڈیا پروفائل کو بے حد سنجیدگی سے چیک کرتی ہیں۔
سو اسکو اسطرح کا ڈیسنٹ ضرور بنائے کہ جب کوئی اس طرح کے مقصد کے لئے رابطہ
کرنا چہے تو مایوسی اسکا اور پھر آپکا مقدر نہ بنے۔
4۔ فیس بک تعلقات بنانے کا بھی اہم ذریعہ ہے آپ اپنے شوق اور کام سے متعلقہ
لوگوں سے روابط بڑھا سکتے ہیں اور بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں۔
اسکا مطلب یہ نہیں کہ چیٹنگ کو ہی آپ اس کام کے لئے استعمال کریں بلکہ بہت
بااثر لوگوں کے پیجز پر آپکو سیکھنے کو اور اچھے کمنٹس کرکے نظروں میں آنے
کا موقع بھی بے حد آسانی سے ملتا ہے۔
5۔ ایک ریسرچ کے مطابق جو لوگ فیس بک پر ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے رشتہ
استوار کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہیں انکا تعلق لمبا چلتا
ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔۔ یہ مغربی معاشرے کی ریسرچ ہے
اگر اسکو اپنے معاشرے کے قالب میں ڈھالیں تو ایکسپرٹس کے مطابق جس سے رشتے
کی بات چل رہی ہو اسکا فیس بک پروفائل ضرور کھنگالیں تا کہ ذہنیت اور
رجحانا ت کا پتہ لگ سکے۔
6۔ فیس بک انسان کی نفسیات کو بہترین انداز میں آپکے سامنے پیش کرتی ہے۔
انسان جتنا بھی چھپا لے کہیں نہ کہیں پر انسان کسی نا کسی عمل سے اپنی
نفسیات دکھا رہا ہوتا ہے سو اگر آپ دوسروں کو جاننا چاہیں انکی فیس بک کو
تنقیدی نگاہ سے جائزہ لیں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ کسی سائکٹرسٹ سے تجزیہ
کرالیں۔
7۔ آج فیس بک بزنسز کی پروموشن کے لئے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ آپ فیس بک کو
پانچ چھ ڈالر ادا کرکے اپنے بزنس کی اشتہار بازی اپنے پیجز کے ذریعے بے حد
آرام سے کر سکتے ہیں۔
8۔ آپ فیس بک کو اپنا بزنس رن کرنے کے لئے بھ استعمال کر سکتے ہیں جس طرح
ایک خاتون فیس بک پر ہی اپنی موم سے بنائی اشیا اور موم بتیوں کی تشہیر
کرتی ہیں۔
فیس بک کے ذریعے چیزیں فروخت کے ٖلئے پیش اور خریدار بھی اسی طرح سامنے آتے
ہیں۔ رابطہ کرکے پسندیدہ چیز خرید لیتے ہیں۔
9۔ فیس بک کا ایک فائڈہ یہ بھی ہے کہ بہت ساری ریسرچز آُپکو ایک ہی جگہ پر
فراہم کرتا ہے۔ آُپ ایک موضوع کا کوئی صفحہ پسند کرلیں یہ آُپکو اس سے
متعلقہ بے شمار یونیک صفحات فراہم کرے گا۔۔۔۔۔۔کسی اور میڈیم سے انکو
ڈھونڈنا اتنی جلدی اتنا آسان نہیں ہے۔
10۔ آپ فیس بک کو تعلقات اپنے گھر والوں سے ہی بہتر کرنے کے لئے بھی اسکو
استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ آج کے بچے جبتک آُپکو ٹیکنالوجی میں ہم قدم نہ
دیکھ لیں آُکی صلاحیت کو صلاحیت مانتے نہیں۔
سو فیس بک کا استعمال آپکو انکے ورچوئل ورلڈ میں بھی قریب کرے گا اور آُپ
انکے رجحانات کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔ |