پاکستانی اور پاکستانیت

پاکستانی ہونا کسی فرد کی صوابدید ہے جبکہ کسی پاکستانی میں پاکستانیت پیدا کرنا ریاست کا کام ہے. جب ریاست کرپٹ ہاتھوں میں کھلونا بن جائے تو محرومیت کا شکار شہری ریاست سے متنفر ہو کر ریاست دشمن قوت سے غرض پوری کرتا ہے. اسی کیفیت سے شیخ مجیب الرحمن . (تحریک.پاکستان میں سائکل پر پاکستانی جھنڈا لگا کرنعرے لگانے والا) . جی ایم سید (انگریز کے ایوان میں قیام پاکستان کی حمایت والی قرارداد کا محرک ) . تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد ( کشمیر اور فاٹا میں پاکستان کی بلا معاوضہ سپاہ کی اولاد). اور اب الطاف حسین (قیام پاکستان میں قربانی دینے والے خاندان کا سپوت) وغیرہ پاکستان سے متنفر ہوئے. انہیں متنفر کس نے کیا. کسی عام شہری نے نہیں صرف کرپٹ اشرافیہ نے کیا... اورآج الطاف حسین کی غداری پر عوامی ردعمل سے بھی کرپٹ اشرافیہ فائدے تلاش کر رہی ہے. کسی بھی حاکم کو ریاست کے مستقبل کی فکر نہیں .. مقتدر، مشیر، سفیراور امیر اپنی سہولت کاری پر پردہ ڈالنے کی خاطر مفلس اور مجبور کو مجرم ثابت کرتے نظر آتے ہیں ۔ نظام عدل مجرم کو سزاء سے غرض ہے۔ جرم کے خاتمہ کیلیئے کوئی بھی قدن نہیں اٹھایا جا رہا۔ فوج کا آپریشن ضرب عضب ہو یا سیاستدانوں کا نیشنل ایکشن پلان ، سب پر سوالیہ نشان لگ چکے۔۔اب تو قوم کو انتظار ہے اس وقت کا جب عام پاکستانی کو پاکستان سے متنفر کرنے والی کرپٹ اشرافیہ گلی کوچہ میں سنگسار ہو گی۔ وہ وقت ہی انصاف کا قوت ہوگا-
 
Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 23437 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More