آہ سارک کانفرنس ملتوی،پاکستان مخالف مودی کی ہٹ دھرمیاں عروج پر،شرم کی بات ہے...

پاکستان مخالف مودی اور مودی سرکارکی قینچی کی طرح چلتی زبان قینچی سے زیادہ تیز آلے سے کاٹنے کا وقت آگیاہے۔

آہ، آج بھارت کی کشمیر سمیت خطے میں جاری بدمعاشی اور افغانستان ، بنگلہ دیش اور بھوٹان جیسے اپنے چیلوں اور حواریوں کے ہمراہ پاکستان مخالف بچھائے جانے والے سازشوں کے جالوں کے باعث سارک کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے،جس کی اصل وجہ عروج پر پہنچی ہوئیں بھارتی ہٹ دھرمیاں ہیں،سارک کانفرنس کا ملتوی ہونا یقینا بڑے افسوس کی بات ہے، جس کا واحد ذمہ دار صرف اور صرف بھارت اور اِس کی کشمیر اور خطے کے امن اور ترقی کو سپوتاژکرنے والی وہ ہٹ دھرمیاں ہیں جو کسی سے بھی چھپی ہوئیں نہیں ہیں مگر افسوس تو یہ ہے کہ بھارت سارک کانفرنس ملتوی کرانے کا ذمہ دار ہوکر بھی اپنی غلطی ماننے کو تیار ہی نہیں ہے اور اُلٹا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال رہاہے یہ بھی اِس کی بلیک میلنگ ہے وہ یہ سمجھ رہا ہے کہ جیسے دنیا اِس کی حرام خوری سے واقف نہیں ہے جو یہ چاہئے کرتاپھرے تو ایسابھی ممکن نہیں ہے ۔

بہر حال،سارک کانفرنس کے ملتوی کئے جانے پر تو بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ویکاس سوراب نے ہٹ دھرمیوں کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے حد کردی ہے اور بڑے ڈھٹائی سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اپنے چیلوں اور اپنی تھالی کے بیگنوں افغانستان بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ہمراہ پاکستان مخالف خودساختہ پروپیگنڈے میں کہاہے کہ سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا ذمہ دار خود پاکستان ہے جبکہ پاکستانی دفترخارجہ نے آوازِ حق بلند کرتے ہوئے بھارتی خود ساختہ الزام کو پوری سے سے مسترد کردیاہے اور اپنا سینہ ٹھونک کر دنیا کو یہ بتادیاہے کہ بھارت ہمیشہ ہی سے مرغے کی ایک ٹانگ کی ضد پر آڑ کرسارک کانفرنس کی راہ میں روڑے اٹکاتارہاہے اور اِس مرتبہ بھی یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا،یہ مرغے کی ایک ٹانگ کی ضد پر آڑ کر سارک کانفرنس ملتوی کراتاآیا ہے اور اِسی مرغے کی ایک ٹانگ پر کھڑاہوکر اپناقد اونچا کرتاہے چلیں آج سارک کانفرنس بھارتی ہٹ دھرمیوں کے باعث ملتوی کردی گئی ہے مگر بھارت کو یہ بھی ضرور یاد رکھناہوگا کہ اَب جب بھی دوبارہ سارک کانفرنس منعقد ہوگی تویہ پاکستان ہی میں ہوگی توں بھارت کو آج نہیں تو کل پاکستان کی ہی سرزمین پر اپنا ماتھاٹیکنا ہوگاتب بھارت کیا کرے گا؟؟؟

اِس میں شک نہیں کہ آج خطے میں جنگی جنون کی وجہ سے دیواروں سے اِدھر اُدھر اپناسرٹکراتے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پہلے تو پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی دی جب اِس سے بھی کام نہ بناتوپھربھارتی میڈیا کے دوٹوک دعویٰ کے مطابق اَب جنونی اورحد سے کہیں زیادہ پاگل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نومبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے ہی انکار کردیاہے نہ صرف یہ بلکہ بھارتی سرکاراور اِس کے چیلوں نے اپنا سینہ ٹھونک کر یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغانستان، بنگلہ دیش اور بھوٹان بھی شریک نہیں ہوں گے مودی کا سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے دعویدار بھارتی میڈیا اور دفترخارجہ کا یہ کہناہے کہ حالات سازگارنہیں،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اسلام آباد نہیں جائیں گے،ایک ملک نے بھارت میں دہشت گردی پھیلائی،دراندازیاں کیں توبھلا ایسے میں بھارتی وزیراعظم اُس مُلک کا سفر کیوں ؟؟اور کیسے کریں گے مودی وہاں نہیں جائیں گے نیپال کو بھی آگاہ کردیاہے ‘‘ بھارتی مودی سرکارو دفترخارجہ اور چھینالوں کی خصلت کے حامل بھارتی میڈیانے پاکستان پر بھارتی دباؤبڑھاتے ہوئے اپنی تمام توپوں کارُخ پاکستان کی جانب کرتے ہوئے یہ بھی داغ دیاہے کہ ’’پاکستان سے پسندیدہ مُلک کا درجہ واپس لینے سے متعلق مودی کی صدارت میں اہم اجلاس بھی ایک دوروز میں منعقد کیاجارہاہے‘‘ اور ایسے بہت سے اپنے دعوؤں کے ساتھ مودی سرکارو دفترخارجہ اور بھارتی میڈیاپاکستان مخالف اقدامات کرنے میں دن رات سرگرم ِ عمل ہے حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ اِن بھارتی حربوں سے پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگڑسکتاہے اُلٹابھارت کو ہی اپنے منہ کی کھانی پڑے گی جیساکہ یہ ماضی میں بھی کھاتاچلاآیاہے جبکہ پاکستان نے مودی کے سارک کانفرنس میں شرکت کے انکار پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے خطے میں قیام امن و ترقی اور خوشحالی کی دوڑسے بھارتی انکارپر کہاہے کہ باضابطہ طور پر بھارت نے ابھی تک آگاہ تو نہیں کیا ہے اور اگر ایسا ہی ہے جیساکہ اطلاعات آرہی ہیں تویہ بھارتی فیصلہ افسوسناک ہے۔

چلیں اِس پر کچھ دیر کو مان بھی لیتے ہیں کہ آج بھارت کشمیر سمیت دیگر مسائل پر اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان پر خودساختہ دباؤ بڑھانے کی وجہ سے سارک کانفرنس میں شرکت سے فی الحال انکارکررہاہے یہ تو ہمیشہ سے ہی بھارتی حکمرانوں سیاستدانوں اوربھارتی میڈیاکی عادت رہی ہے کہ یہ اپنی غلطی اور اپنی گندپاکستان پر ڈالنے میں دیر نہیں کرتے ہیں یوں بھارتی اپنے اِسے حربے کے سہارے ابھی تک زندہ بھی ہیں اگر بھارتی ایسا نہ کرتے تو یہ کب کے خود ہی مرچکے ہوتے اِن کی اِس عادت سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دوسرے ممالک سمیت ساری دنیا بھی واقف ہے کہ بھارتی اپناتھوکاہواخود ہی چاٹ لیتے ہیں یقینااِس مرتبہ بھی ایساہی ہوگا بس وقت کا انتظارکیجئے۔

مگر آج ہمیں اِستعجاب تو اِس بات کا ہے کہ افغانستان بنگلہ دیش اور بھوٹان تینوں بھی بھارتی تھالی کے چٹاّ بٹاّ نکلے ہیں،یقینایہ ہمارے لئے جہاں باعث ِ افسوس ہے تو وہیں ہمیں اِس تشویش میں بھی مبتلاہوناچاہئے کہ اَب تک جنہیں(افغانستانیوں کو) ہم اپنا دوست سمجھتے رہے ہیں آج وہی بھارت کی گود میں بیٹھے لولی پاپ چوس رہے ہیں قطع نظر اِس کے کہ وہ ہمارے ماضی و حال اور مستقبل میں کئے جانے والے سارے خلوص و محبت اور بھائی چارگی کے رویوں اور احسانات اورتمام دعوؤں کو بھول گئے ہیں،افغانستان جو خود ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہوکراپنی معیشت کو تباہ کرچکاہے اوراپنی تعمیروترقی اور اپنے عوام کی خوشحالی کو ترس رہاہے کم ازکم اُسے تو سارک کانفرنس میں شریک ہوکرخطے میں قیام امن اور اپنے لئے ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی منظوری کے خاطرضرور شریک ہونے کااعلان کردیناچاہئے نہ کہ وہ خطے سے وابستہ بھارتی مفادات اورعزائم کے خاطربھارت کی گود میں بیٹھ کر بھارت کا ساتھ دے ابھی نومبر کو آنے میں وقت ہے اُمید رکھنی چاہئے کہ بھارت کو سارک کانفرنس میں شرکت سے انکارسمیت پاکستانی پانی روکے جانے والی دھمکی پر عالمی سطح پر یقیناشرمندگی اُٹھانی پڑے گی اور وہ اپناسرنیچے کئے اپنی تھالی کے تینوں بیگنوں افغانستان ، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ساتھ ضرور شریک ہوگا۔

تاہم خطے میں بے لگام ہوتے جنگی جنون میں مبتلاہونے اورعلاقے میں زبردستی کی اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے کے نشے میں دہت بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے پاگل پن کی وجہ سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی کھلی دھمکی دے دی یقینی طور پر بھارت پاکستانی دریاؤں کاپانی روکنے کی اپنی اِس دھمکی اور سارک کانفرنس میں شرکت سے انکاری کی وجہ سے عالمی سطح پرخود ہی تنہاہوجائے گا مگرپھربھی اَب ہمیں یہ اندازہ ضرور ہوجاناچاہئے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان بارے کیسے گھناؤنے عزائم ہیں ؟؟

کیوں کہ اَب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ مودی نے اپنے دہشت گردوں اوراپنی ایجنسیوں کے کل بھوشن یادیو جیسے ایجنٹوں کی دہشت گردی کے بعد اَب پاکستان کو آبی دہشت گردی سے بھی تنگ و پریشان کرنے کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ بنالیاہے جِسے پاکستان نے اعلان جنگ تصورکیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایساکچھ کیاجس کے وہ کھلم کھلا دعوے کررہاہے تویقینااَب اِسے بھاری نقصان ضرور اُٹھاناپڑے گا۔

جبکہ اُدھرپچھلے دِنوں بھارتی میڈیاکے مطابق نریندرمودی نے سندھ طاس معاہدے پرنظرثانی کے لئے ہنگامی طور پر بلائے گئے اپنی نوعیت کے ایک انتہائی اہم ترین اجلاس کی صدارت کی جس میں اڑی حملے کے بعد بغیرتحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزام تراشیوں کی تیرے چلانے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا دیکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے خطے میں اپنے جنگی جنون کو تقویت دیتے ہوئے اپنے تئیں پاکستانی دریاؤں کا فوری پانی روکنے کے حوالے سے سندھ طاس معاہدہ تُرنت ختم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا اِس حوالے سے بھارتی میڈیا نے وثوق کے ساتھ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر خطے میں احساسِ برتری کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلامودی نے دورانِ اجلاس اپنے غروراور گھمنڈ والے لب ولہجے کاسہارالیتے ہوئے کہاکہ ’’ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے ہیں‘ـ‘ گویا کہ جیسے مودی نے یہ کہہ کر پاکستان سے متعلق اپنی آئندہ کی آبی دہشت گردی کا عندیہ دے کرایک بارپھر خطے میں کسی طبلِ جنگ بجانے کی کوئی کسر نہیں رکھ چھوڑی ہے بالفرض بھارتی مودی سرکار اپنی دہٹ دھرمی اور جنگی جنون میں مبتلاہونے کے باعثسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک لیتی ہے ،جو کہ اَب ممکن نہیں ہے کیوں کہ چین کی جانب سے آنے والے اِس بیان کے بعد کہ ’’ اگر بھارت نے پاکستان کاپانی روکا اور اپنے یہاں پانی کا استعمال بڑھایاتو چین بھی بھارت کا پانی روک دے گا ‘‘جس کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی اپنی پیشانی پر آئے پسینے صاف کرتا اور اپنی خشک زبان کو اپنے ہونٹوں پر پھیرتا اور اپنی پریشانی اور اپنے اضطراب پن کو اپنی بغل میں چھپاتا دکھائی دیایقینااپنے برادر پڑوسی دوست ملک چین کی بروقت مداخلت اور پاکستان کا اپنی دفاع کے لئے کڑاجواب آنے سے مودی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچتانظرآرہاہے اِس پر آج اگر پھر بھی اپنی سُبکی مٹاتے ہوئے مودی پاکستان پر آبی دہشت گردی کرلیتا ہے توکیا مودی سرکار کایہ گھناؤنا عمل دورِ جدید کی یزیدیت کے مترادف نہیں ہوگا؟؟اور پاکستانی اپنے حق کے حصول کے خاطر حق پر ڈٹ جائیں گے اور ایک بار پھرخطے برصغیر میں حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ چھڑجائے گا جس میں ہمیشہ کی طرح حق(پاکستان) کو ظاہر و باطن اور اخلاقی طورپر ایک عظیم فتح حاصل ہوگی اور باطل(بھارت) شکست سے دوچار ہوکرخاک چاٹتاپھرے گا۔

بھارتی چھلیامودی سرکارکی کشمیر میں جاری ہٹ دھرمی اور خطے میں روزبروز بڑھتے جنگی جنون کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرتی سازش پاکستان کی برداشت کی حدسے تجاوز کرتی جارہی ہے یہ تو ہماراہی ظرفِ عظیم ہے کہ ہم اتناکچھ دیکھ کر سُن کر اور پڑھ کر بھارتی موڈی مودی سرکار کے بک بک کو برداشت کئے ہوئے ہیں ورنہ مودی جیسے خارش زدہ اور بے وقت بھونکتے ڈوگ(کُتے) کو کوئی برداشت نہیں کرتاسکتاہے قبل اِ س کے کہ ہماری برداشت جواب دے جائے اور ہم اپنی طاقت کامظاہر ہ کریں اور خارش زدہ کُتے کی زبان کاٹ ڈالیں اگر ابھی مودی نے اپنی خارش کا علاج نہ کیایا کروایا یاخود کو ٹھیک نہ کیا تو پھر لامحالہ ہمیں(پاکستانیوں کو ہی ضرور )اِسے خاموش کرنے کے لئے کچھ کرناپڑے گااور اَب اُس کی حرکتوں کو دیکھ کر لگتاتویہی ہے کہ جیسے وہ دن کوئی زیادہ دور نہیں کہ ہماری بھی برداشت کی حد ختم ہوجائے اورپاکستان بھارتی مودی سرکار کا دائمی علاج کردے ،لازمی ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنی زبان پاکستان مخالفت میں بند رکھے تو اِسی کے حق میں بہتر ہوگا ورنہ قینچی سے زیادہ تیز آلے سے بھارت کی قینچی کی طرح چلتی زبان کاٹ دی جائیگی۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 886342 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.