سی پیک اور بھارت کی شرارت

جب گوادر سے پہلا تجارتی جہاز بین الاقوامی منڈیوں کی جانب چلا تو عجب خوشی کا سماں دل پہ طاری تھا، کچھ الگ ہی طرح کی طمانیت کا احساس نے دل کو آلیا- روشن صبح کے آثار واضح دکھائی دئیے اور اور خواب کو حقیقت کا روپ ملنے پر سر بلند و برتر رب کریم کے آگے بے ساختہ جھکتا گیا- یہ ہمارے لئے فتح اور دشمن کی بدترین شکست تھی- گو کہ اب بھی آگے ہم نے چیلنجوں کو قبول کرتے ہوئے بہت کچھ کرنا ہے مگر یہ یقیی طور ایک بڑی سنگ میل پاکستان نے عبور کی جو دشمن کو کسی صورت برداشت نہ تھا- پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کی روانگی سے ایک دن پہلے دہشت گردی کروا کے حوصلے پست کرنے اور روکنے کی کوشش کی گئی مگر یہ تدبیر بھی کوئی کاریگر ثابت نہ ہوسکی اور پاکستان نے باقاعدہ گوادر سے بین الاقوامی منڈیوں میں انٹری دے دی- سی پیک پراجیکٹ کی اہمیت و اثر انگیزی سے دنیا خوب آگاہ ہے اور دشمن اس سے ہر پل بے چین- خطے اور بہت سے باہر ملکوں کو خوشحالی اور ترقی پر گامزن کرنے والے اس منصوبے کو روکنے کیلئے دشمن نے کیا کیا چال نہیں چلے ، دہشت گردی خانہ جنگی کے کیا کیا منصوبے نہیں بنائے مگر اب حالات یہی بتا رہے ہیں کہ دشمن کی سب چالیں ، منصوبے اور تدبیریں الٹے ہی والے ہیں اور ان کو ناکامی و نامرادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آنے والا- سی پیک کی تکمیل اب ایک زندہ حقیقت بن چکا-

یہ بلا شبہ بہت اہم اور قومی منصوبہ ہے اور قوموں کی زندگی میں اپسے مواقع بہت کم آتے ہیں لہذا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس پر زمہ دار انداز اپنا چاہئے، کسی صوبے کے اس حوالے سے معقول تحفظات ہیں تو وفاقی حکومت کو ان کو دور کرنے کی سنجیدہ سعی کرنی چاہئے اور قومی منصوبے پر اپنی سیاست چمکانے کی بھی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے- یہ بھی ماننا پڑیگا کہ پاک فوج کا تمام تر بیرونی دباؤ جوتی کی نوک پر رک کر سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل کا غیر متزلزل عزم اور جدوجہد جسکا پرزور اور موثر انداز میں اظہار راحیل شریف متعدد بار کرچکے ہیں، کا سی پیک کی کامیابی میں بنیادی رول ہے- فوج کے سی پیک کیلئے لازوال کردار کے بغیر یہ منصوبہ مکمل ہونا ممکنات میں سے قطعا نہیں- یہ بھی ہے کہ سی پیک کا کریڈٹ خواہ کوئی کتنا ہی لینے کی کوشش کرے، حقائق کو حقیقت پسندی سے دیکھا جائے تو ضمیر کی عدالت شکریہ راحیل شریف کا فیصلہ ہی دے گی___

گوادر کے باقاعدہ آپریشنل اور بین الاقوامی منڈیوں سے کنیکٹ ہونے کے بعد بھارت کو بڑی آگ لگی اور اسی جلن سے مجبور ہوکر بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے تازہ کشیدگی چھیڑ دی- ہمارے 7 جوانوں نے شہادتیں دئیے جبکہ اس کے بعد پاک فوج کے دندان شکن جواب میں کئی بھارتی مورچے تباہ اور درجنوں فوجیوں کو نرک کا ٹکٹ تھمایا جاچکا- یہاں بھی بھارت کو بھاری مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا- بھارت کی شرارت کا منہ توڑ اور پوری قوت سے جواب دینے کے سلسلے میں خیرپور میں"رعد البرق" کے نام سے پاک بھارت بارڈر کے قریب پاک فوج اور پاک فضائیہ کے شاندار مشقیں بھی ہوئیں جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر اعظم شریک رہے- مشقوں میں جوانوں نے ملک کی حفاظت کے جذبے ساتھ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا- سپہ سالار راحیل شریف نے جوانوں کیساتھ نعرے بھی بلند کئے اور بھارت کو اپنی بیداری، تیاری اور ہر آپشن استعمال کرنے کا پرزور پیغام دیا- پاکستان ایک پر امن اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے- بین الاقوامی منڈیوں اور ملکوں پر اثر و رسوخ کیساتھ ایک اہم طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور خطے میں بجا طور ایشین ٹائیگر بننے کی طرف گامزن ہے-مودی سرکار کا انتہاپسند زہنیت، تنگ نظری اور مسلم دشمنی کے باعث خطے کا موحول بگاڑنے والا طرز عمل خود مودی کو بھی ڈبوسکتا ہے-
 
Mir Muhsin Uddin
About the Author: Mir Muhsin Uddin Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.