پاک افواج نے جہاں پاکستان کی سلامتی و بقا
کیلئے اپنی لازوال خدمات پیش کیں ہیں وہیں پاک فوج کے کچھ ایسے جنرل بھی
گزرے ہیں جنھوں نے اپنی ذہانت، قابلیت اور عقلمندی سے پاکستان کے خذانے کو
بے انتہا فائدہ پہنچایا۔۔!! سابق صدر و جنرل پرویز مشرف نے جہاں کارگل میں
مہارت کیساتھ پاک فوج کی سربلندی رکھی تھی وہیں پرویز مشرف نے اپنے دور
اقتدار میں افواج پاکستان میں نئی اصلاحات کرکے سپاہیوں بلخصوص رنگروٹ کو
مقام دیا انھیں باڈر پر لڑنے اور فوجی امور کیلئے تعینات کیا گیا ،تمام
فوجیوں کو ان کے حقوق کیلئے مراعات و مشاہراہ میں خاطر خواں اضافہ کیا،پاک
فوج کے مورل کو بلند کرنے کیلئے مثبت راہ کو پروان کیا۔۔۔!! سن دو ہزاردو
میں پہلی عالمی دفاعی نمائش آئیڈیازکو متعارف کرایا،اس دفاعی نمائش میں
بیرون ملک کے سفیروں، عسکری مندوبین کو دعوت دی گئی جس سے پاکستان میں تیار
کیے گئے دفاعی سامان اچھی قیمتوں میں فروغ ہوئے،بین الاقومی دفاعی نمائش
جسے آئیڈیاز کا نام دیا گیا تھا اس قدر کامیاب اور سودمند ثابت ہوئی جب تک
پرویز مشرف اقتدار میں رہے اس دوران مسلسل بین الاقومی دفاعی نمائش
آئیڈیاز ہر سال جاری رہی لیکن بعد مین چند ایک سال موخر بھی رہی ہے ۔اسی
لیئے اس سال نویں بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز کراچی میں ہورہی
ہے۔۔!!معزز قائرین ! پرویز مشرف کی جانے والی اچھی اصلاحات میں نیب اور
پیمرا کو سابقہ صدر آصف علی زرداری اور موجودہ وزیر اعظم میاں نواز شریف
نے جہاں تمام اداروں کو تباہ و برباد کردیا اور انہیں اپنا غلام بنائے رکھا
وہیںپرویز مشرف کے نئے آئیڈیئے قومی احتساب بیورو اور پیمراکو بھی نہیں
بخشا یہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تمام
تر ذمہ داری افواج پاکستان نے شروع دن سے ہی اپنے پاس رکھی تھی اور اس میں
کسی طور سول انتظامیہ کو براہ راست یا سیاست کو دخل اندازی کا حق نہیں دیا
یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس میں نہ صرف جدید یت میںاضافہ ہوا ہے بلکہ اس کی
ساکھ دنیا بھر میں بہت مقبول ہوئی ہے، ترقی یافتہ ہوں یا ترقی پزیر تمام
ممالک کی دلچسی نے پاکستان کو جہاں دفاعی اعتبار سے مضبوط کیا وہیں پاک فوج
کے کردار کو مزید عزت حاصل ہوئی، سابقہ جنرل پرویز مشرف وطن عزیز پاکستان
کے نہ صرف مخلص شہری ہیں بلکہ وہ ایک بہادر سپاہی بھی ہیں ان کی وطن عزیز
کیساتھ محبت و خلوص کے جذبے کو آج بھی دشمانان پاکستان خوف زدہ رہتے ہیں،
پاکستان پر دشمن کی جانب سے جب بھی میلی آنکھ پڑتی ہے ،سابق جنرل پرویز
مشرف انہیں للکارنے میں دیر نہیں کرتے۔۔!! بین الاقومی دفاعی نمائش
آئیڈیازدو ہزار سولہ گزشتہ سالوں میں ہونے والی نمائش سے کہیں زیادہ بہتر
بنائی گئی ہے اس نمائش میں پہلی بارسی پیک کو بھی شامل کیا گیا ہے ، سی پیک
کی شمولیت نہ صرف اقتصادی صورتحال کے تحت رکھی گئی ہے بلکہ اس کی افادیت
دفاعی طور پر بھی اہم ہے، دنیا کو بآور کرانا بھی ہے کہ سی پیک سے پاکستان
میں جہاں تجارتی راہیں ہموار ہورہی ہیں وہیں دفاعی ترسیلات کو بھی محفوظ
ترین بنادیا گیا ہے ۔۔!! معزز قائرین!نویں آئیڈیازدو ہزار سولہ سے متعلق
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن
کموڈورطاہرجاوید کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش بائیس سے پچیس نومبر تک
ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد کی جائے گی جس میں تینتالیس ممالک کے نوے وفود
شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور پردو سو اکسٹھ غیرملکی اورایک سو ستاون
پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ چونتیس ممالک کی چار سو اٹھارہ فرمز نمائش
میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔
طاہرجاوید نے بتایا کہ آئیڈیاز نمائش میں الخالدٹینک ، بیٹل ٹینک، جے ایف
سترہ تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کےاٹھارہ ائیر کرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ
میزائل بوٹس بھی رکھی جارہی ہیں۔ڈائریکٹرمیڈیا ڈیفنس کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں منعقد کی جانے والی آئیڈیازنمائش کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی
ملی ہے جس کی وجہ سے اس بار نمائش میں مدعوکیےگئےفارن ڈیفنس ڈیلی گیشنز کا
مثبت جواب آیاہے۔اس بارایکسپوسینٹرکے آٹھ ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں
کہ گزشتہ نمائش کےمقابلے میں نو ممالک زیادہ شرکت کررہےہیں، ان کا کہنا تھا
کہ سن دو ہزار چودہ میںدو ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جبکہ اس سال چودہ
ایم او یوز پردستخط کئے جائیں گے۔اس موقع پر بریگیڈئیر وحید ممتاز کا کہنا
تھا کہ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے اور یہ دشمن کو منہ توڑ جواب
دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اسی لئے دیگر ممالک کی افواج ہمارے تجربے
سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی شعبے میں بہت
آگے ہیں نمائش میں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات رکھی جائیں گی۔۔!!معزز قائرین
! بھارت سمیت پاکستان دشمن ممالک کو اس نمائش سے یہ بھی پیغام دینا مقصود
ہے کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے کسی سے کم نہیں اگر پاکستان کی سالمیت کو
نقصان پہنچانے کی کسی نے بھی غلطی کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا اور خطے
میں امن کو ماحول کو خراب کرنے والے کے خلاف بھرپور اقدام اٹھایا جائیگا،
یوں تو پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے ہی لیکن اس کی ایٹمی طاقت سپر پاور
ممالک کے ایٹمی طاقت سے کسی طور کم نہیں اسی لیئے پاکستان نہیں چاہتا کہ اس
کے کلاف محاذ کھڑا کیا جائیگا بصورت اپنی بقا کیلئے پاکستان کسی حد تک جانے
پر کترائے گا نہیں۔۔!! |