اٹلی میں 101 سالہ عورت کے ہاں بچے کی ولادت

ویسے میں فیس بک،واٹس اپ استعمال نہیں کرتا شاید اس لئے کے پتا نہیں کیوں لگتا ہے جیسے اﷲ کے پاس جانے کا وقت اب نزدیک آ چکا ہے اس لئے جتنا ممکن ہو وقت اﷲ کو دیا جائے لیکن کل ہمارے ایک دوست فیس بک استعمال کر رہے تھے تو انہوں نے خبر دی کہ اٹلی میں ایسا ہوا ہے ،میری ایک عادت ہے سُنی سنائی باتوں پر دھیان نہیں دیتا جب تک اس بارے میں تحقیق نہ کر لوں تحقیق کے بعد میں نے اس آرٹیکل کو لکھنے کا پروگرام بنایا شاید میری کسی بات سے مسلمان بھائی یا بہن کا کوئی فائدہ ہو جائے،یہ بات بتانے کی ضرورت نہیں کے بے شک اﷲ ہر چیز پر قادر ہے،وہ درخت کو زبان دے سکتا ہے،وہ رسول ؐ کے ہاتھوں پر پتھروں سے بھی کلمہ پڑھوا سکتا ہے ،وہ حضرت صالح کے لئے پہاڑ میں سے اُونٹنی بھی نکال سکتا ہے ، وہ حضرت موسی ؑ کے عصا کو اثد ھا بھی بنا سکتا ہے،وہ حضرت موسی ؑکے لئے دریائے نیل میں راستہ بھی بنا سکتا ہے ،تو جب اﷲ ہر بات پر قادر ہے تو کیا اس بات پر قادر نہیں ہے کے 101 سالہ عورت کو اولاد عطا کر دے؟بے شک اﷲ اس بات پر قادر ہے۔ہمارے معاشرے میں اگر کسی عورت کے ہاں اولاد نہ ہو تو مرد کو دوسری شادی کا مشورہ دیا جاتا ہے یا شوہر بیوی کو طلاق دے دیتا ہے وہ یہ کیوں بھول جاتا ہے کے نظام ِ انسانی اﷲ کا بنایا ہوا ہے ،جو اﷲ نے سب کو ایک جیسا دیا ہے ہاں کبھی مصلحتاًدیر ہو جاتی ہے لیکن یاد رکھیں خدا کی بارگاہ میں دیر ہے اندھیر نہیں ،مرد ہمیشہ عورت کو قصور وار سمجھتا ہے یہ کیوں نہیں سوچتا کے قصوروار آپ دونوں ہی ہیں اور آپ کا قصور یہ ہے کے آپ کو اپنے خالق پر بھروسہ نہیں ہے ،اﷲ پر بھروسہ رکھیں سورہ ابراھیم ؑ کا ترجمہ پڑھیں کے اﷲ نے حضرت ابراھیم ؑ کو کب اولاد کی بشارت دی تھی اور اُس وقت اُن کی عمر کیا تھی؟ہاں ایک بات میں بہت تحقیق کے بعد سمجھا ہوں کے اگر کسی کے ہاں اولاد پیدا نہ ہو رہی ہو تو اُسکو چاہئے کے روزانہ اس عمل کو انجام دے اﷲ نے چاہ تو جلد صاحب ِ اولاد ہو جائے گا اور وہ عمل یہ ہے:

ہر روز دودھ کے گلاس میں اصلی شہد (اُتنا شہد ڈالیں جتنا آپ میٹھا پیتے ہیں)یہ نہ ہو کے ایک ہی باری میں پوری بوتل ڈال دیں تو پتا چلے ابھی صاحب ِ اولاد نہیں ہیں تو کل ’’شوگر‘‘بھی ہو جائے،(ایسا نہ کریں )بلکہ دودھ کا ایک گلاس اور تھوڑا سا شہد ڈالیں کے دودھ میٹھا ہو جائے پی لیں اور یہ کام آپ روز کریں ،ویسے بھی دودھ اور شہد کے فوائد بہت زیادہ ہیں نقصان نہیں ہو گا اور اسی طرح دودھ اور شہد اپنی شرک ِ حیات کو بھی پلائیں یہ عمل دونوں مل کرجاری رکھیں انشاء اﷲ اگر اولاد کا ملنا آپ کے حق میں بہتر ہو گا تو ضرور ملے گی باقی اﷲ کی مصلحت تو اﷲ ہی بہتر جانتا ہے۔
اولاد خدا کی دین ہے اﷲ بے اولاد کو اولاد ِ صالح عطا فرمائے (آمین)
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256903 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.