ھم بھی چلے کرا چی ٣

کراچی کے لوگوں کی ایک خاص بات یہ ہے،، کہ کراچی کے لوگ خاصے مہمان نواز ہوتے ہیں،،، اس بات کا اندازہ ہمیں اس وقت ہوا،، جب گلی کے نکڑ پر پہنچے، تو کسی گھر کی منڈیر پر سے کوڑا کرکٹ سے بھرا ایک بیگ ہمارے سر پر آ گرا،،، ہمیں اپنے استقبال پر بڑی حیرت ہوئی،، خیر ہم اپنی منزل پر پہنچ گئے،،، سب سے پہلے ہم نے غسل کا ارادہ کیا،،، کیونکہ جن انٹی کے گھر ہم گئے تھے،، وہ بار بار حیرت سے پوچھ رہی تھی،، اچھا یہ آپ کی بیٹی ہے،، اچھا اسے اتنے عرصے بعد دیکھا ہے،،، میں نے تو پہچانا ہی نہیں،،، اب اس میں ان کا بھی کوئی قصور نہیں،، ہم خود بھی اس کشمکش میں تھے،، کہ یہ ہم ہی ہیں،، یا ہماری کاربن کاپی،،، کراچی کے لوگ چٹ پٹے کھانوں کے بہت شوقین ہیں،، اور یہ شوق تو ہم میں بھی بخوبی مو جود ہے،، کراچی کا حلیم پاکستان کا بیسٹ حلیم ہے،،، کراچی کی ایک بڑی کشش وہاں کا سمندر ہے، اسی وجہ سے کراچی شہر کا موسم معتدل ہے( نہ ٹھنڈا نہ گرم) ،، سب نے سمندر کی سیر کا پروگرام بنایا،،، ہمیں پانی سے ذرا ڈر لگتا ہے، ہم اگر کہیں بہت سا پانی دیکھ لیں،،، تو ہمیں لگتا ہے کہ کہیں ہمارے نازک سے وجود کو بہا نہ لے جائے،، ہمارے جاننے والے ایک صاحب کے بقول سمندر ان کا پڑوسی ہے،،، تو ہم نے سوچا، کہ صاحب تو بہت بہادر ہیں،،، خیر ہم سب ساحل سمندر پر پہنچے،، اب ٹی وی پر تو ساحل سمندر صرف ہیرو ، ہیروئن اکیلے ہوتے ہیں،، پر اصل میں ساحل سمندر پر پورا کراچی موجود ہوتا ہے،،، ہم چونکہ پانی سے ذرا ڈرتے ہیں،، اس لیے ہم ایک سائیڈ پر بیٹھ گئے، اور سب کو دیکھنے لگے،، ابھی کچھ دیر ہی گزری ،، کہ ہمارے سامنے سے گزرتے ایک صاحب نے خون کی الٹی کر دی،، ہم جلدی سے ان کے پاس پہنچے،، اور ہمدردی سے پوچھا،،، انکل آپ کوٹی بی ھے؟؟؟ انکل نے حیرت سے پوچھا،،، کیوں بیٹا،، انکل آپ کو خون کی الٹی آئی ہے،،، انکل نے ہماری بات سمجھ کر کہا،،، بیٹا ہم پان کھاتے ہیں ،، یہ خون نہیں، پان کا رنگ ہے ،،، تو جناب کراچی کے لوگ پان کھانے کے بھی بہت شوقین ہے،، اتنے، کہ کسی سے بات کر رہے ہو،،، تو بھی پان منہ میں،،، جس سے ان کی آدھی بات سمجھ آتی ہے،، آدھی سر سے گزر جاتی ہے،،،،،،
mini
About the Author: mini Read More Articles by mini: 57 Articles with 49100 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.