پاکستان کے دس ٹکڑے ؟

پاکستان نے اپنی پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو وہ 10ٹکڑوں میں بٹ جائیگا۔بھارتی وزیرداخلہ
بھارتی وزیرداخلہ کواپنے ملک کی فکرکرنی چاہئے جہاں اس وقت آزادی کی 17تحریکیں چل رہی ہیں یہ شائددنیاکے واحدوزیرداخلہ ہیں جواپنے ملک کی فکرچھوڑکرہمسائے کی فکرمیں ہلکان ہورہے ہیں پاکستان اپنے ملک کومتحدرکھنے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ بھارت اس صلاحیت سے عاری ہے جہاں تک مقبوضہ کشمیرکی بات ہے تویہ کبھی بھارت کاحصہ نہیں رہااتنے بڑے ملک کے وزیرداخلہ اگراقوام متحدہ کی 1948والی قراردادوں کامطالعہ کرتے تووہ کبھی یہ نہ کہتے کہ’’ بھارت کوایک مرتبہ پھرمذہب کی بنیادپرتقسیم نہیں کیاجاسکتا‘‘مقبوضہ کشمیربھارت کاحصہ نہیں یہ بات بھارت اقوام متحدہ میں تسلیم کرچکاہے مقبوضہ کشمیرکاتصفیہ کشمیریوں کی منشاء کے مطابق برصغیرکے اس تقسیم کانامکمل ایجنڈاہے جوابھی تک راجناتھوں کے سینے پرمونگ دل رہاہے پاکستان کوبھارت کے مزیدتقسیم کاکوئی شوق نہیں بھارت اگرمزیدتقسیم کے عمل سے دوچارہوگاتویہ راجناتھ جیسے لوگوں کے کالے کرتوتوں کی بناء پرہوگاجوزمینی حقائق سے آنکھیں چراکراقلیتوں کوعدم تحفظ کاشکارکئے ہوئے ہیں زبردستی مذہب تبدیل کئے جارہے ہیں لوگوں کومذہبی آزادی حاصل نہیں اورانتہاپسندہندوگائے کے ذبیحے پرمسلمانوں کوزندہ جلانے سے بھی دریغ نہیں کرتے راجناتھ سنگھ کویہ یادرکھناچاہئے کہ پاکستان کے دس ٹکڑوں میں بٹنے سے قبل بھارت کے چالیس حصے ہونگے جہاں تک دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مددکی بات ہے توبھارت اپنایہ تعاون اپنے پاس رکھے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جوانمردی سے لڑرہاہے جس کااعتراف ساری دنیاکررہی ہے اوروہ وقت دورنہیں جب پاکستان اس لعنت سے چھٹکاراپانے میں کامیاب ہوجائیگابس بھارت اتنی مہربانی فرمائے کہ دہشت گردوں کی مددسے بازآجائے ورنہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ بھارت بھی پاکستان کے ہاتھوں مزیدذلت اٹھائیگا۔

وزیراعظم استعفیٰ دیں قوم کوپانامہ کیس بھولنے نہیں دیں گے ۔عمران خان
جناب خان صاحب خداکیلئے اب جانے بھی دیجئے آپ کب تک وزیراعظم کے استعفے کیلئے ہلکان ہوتے رہیں گے اب تواگلے الیکشن میں ڈیڑھ سال کاعرصہ باقی بچاہے اس کیلئے تیاری کیجئے اپنی پارٹی کے الیکشن کرادیجئے اوراسکی مضبوطی کی جانب توجہ دیجئے ملک میں الیکشن عمل کی شفافیت کیلئے اسمبلی سے قوانین بنوائیے تاکہ اگلے الیکشن کے بعدایک مرتبہ پھرانتخابی دھاندلی پرقوم کاخون خشک نہ ہواورملک آگے بڑھے جہاں تک پانامہ لیکس کا تعلق ہے تو یہ کیس آپکی منشاکے مطابق سپریم کورٹ میں جاچکاہے کمیشن بنوانے کا مطالبہ آ پ کاتھا دونومبرکوآپ نے میڈیاپرفخریہ اعلان فرمایاتھاکہ پانامہ کیس صرف سپریم کورٹ میں گیانہیں بلکہ یہ حمودالرحمان کی طرح ایک کمیشن بنے گاجبکہ اب آپ کمیشن کی بجائے اسی بینچ سے فیصلہ لیناچاہتے ہیں ٹھیک ہے یہی بینچ فیصلہ سنادے گی مگرآپ وقت کاانتظارتوکیجئے کیس کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کیجئے تاکہ عدالت کویہ نہ کہناپڑے کہ آپکے ثبوت ردی کے پلندے کے سواکچھ نہیں جہاں تک وزیراعظم کے سیاسی بیان کی بات ہے تواس ملک میں سیاسی بیان کی روایت آپ نے ہی ڈالی ہے جب آپ نے 35 پنکچروں کے حوالے سے پوراملک سرپہ اٹھایاسمبلی میں تقریریں فرمائیں مگرنجم سیٹھی کیس میں آپ نے عدالت کوجواب دیاکہ یہ توایک سیاسی بیان تھااب وہی سیاسی بیان نوازشریف کابھی تسلیم کیجئے۔

ٹرمپ کی جیت میں روس کاہاتھ ہے ۔سی آئی اے
ہم توسمجھ رہے تھے کہ دوسرے ممالک کی مداخلت صرف تیسری دنیاکے ممالک کامسئلہ ہے ہمارے ہاں ہرمعاملے میں غیرملکی ہاتھ تلاش کئے جاتے ہیں اوریہ غیرملکی ہاتھ اکثروبیشترامریکہ کے ہاتھ ہوتے ہیں اب اسی امریکہ کے الیکشن میں روس ہاتھ کرگیااگرواقعی یہ بات درست ہے توروس کے ہاتھ شائدہمارے ملک کے قانون سے بھی لمبے ہیں امریکہ اب کئی معاملات میں ہمارے جیسے تیسری دنیاکے ممالک کی پیروی کرتانظرآرہاہے انتخابات میں دھاندلی کاالزام پہلے ہم جیسے ممالک میں لگایاجاتاتھااب امریکہ بھی ’’ماشاٗ اﷲ مشرف بہ دھاندلی‘‘ ہوچکاہے اسی طرح غیرملکی ہاتھ کے حوالے سے بھی امریکہ ہم جیسے ممالک کے پائے تک پہنچ گیاہے اب توشک ہونے لگاہے کہ ترقی یافتہ ہم ہیں یاامریکہ؟ انتخابی دھاندلی اورغیرملکی ہاتھ جیسے ترقی کے جس معراج کوہم کئی برس پہلے چھو چکے ہیں امریکہ اب وہاں تک پہنچاہے۔

پانامہ لیکس کاغسل جاری ہے جنازے کے بعددفنایاجائیگا۔طاہرالقادری
جناب قادری صاحب یہ غسل کچھ زیادہ ہی طویل ہوگیااگرکسی مردے کاغسل نو مہینے سے چل رہاہے توجنازہ چلے گااٹھارہ مہینے اورپھرتدفین ہوگی چھتیس مہینوں میں، واہ کیامردہ ہے جس کے غسل جنازے اورتدفین کیلئے اس قدرطویل اہتمام کیاجارہاہے ویسے جناب قادری صاحب یہ سلسلہ آپکے سابقہ اتحادیوں کی وجہ سے اس قدرطوالت اختیارکرگیاورنہ توشروع کے دوچاردنوں میں غسل جنازہ اورتدفین ہوچکاہوتاآپ نے اس سلسلے سے خودکودوررکھایہ آپکی دوراندیشی ہے ورنہ اس سے ہاتھ کچھ نہ آتاالٹااپناہی نقصان ہوتاآئندہ کیلئے بھی آپ شیخ رشیدجیسے سیاسی مسخرے کی باتوں میں نہ آئیں آپ ایک بلندپایہ عالم دین ہیں بین الاقوامی سطح پرآپ ملک کی مان ہیں ہماراآپکومخلصانہ مشورہ ہوگاکہ پاکستانی سیاست کے جوہڑمیں اپنااجلالباس داغدارمت کیجئے ۔

اے این پی سے اتحادنے ہمیں نقصان پہنچایا۔ہمایوں خان
واہ جناب کیاکہنے ؟ آپ نے اپنے دورحکومت میں کونسے تیرمارے جواے این پی نے نقصان پہنچایا؟ چلیں خیبرپختونخوامیں تواے این پی نے نقصان پہنچایاپنجاب اورملک کے دیگرحصوں میں کس نے آپکونقصان سے دوچارکیا؟ صوبے میں پیپلز پارٹی کے چارگروپ بھی اے این پی نے بنائے؟ آپ تو 40%حکومت پربھی قابض تھے اورحکومت پرتبراء بھی بھیجتے رہے یہاں مجھے پشتومیں’’ کوے‘‘ والی وہ مشہورمثال یادآرہی ہے جناب عالی آپکو نقصان اپنے برے اعمال نے پہنچایاخواہ مخواہ ایک ایسی جماعت کودوش مت دیجئے جس نے نامساعدحالات میں آپکی وفاقی حکومت اورپارٹی کوبھرپورسپورٹ دی بلکہ اب تک دے رہی ہے اب بھی اگراے این پی اپناتعاون واپس لے توسینیٹ میں آپکے چئیرمین دھڑام سے گرجائیں گے اپنی پارٹی کی جانب توجہ دیجئے آپ سے پہلے بھی آپکے ایک صوبائی صدرصبح اٹھ کرنہارمنہ اے این پی کے خلاف بیان داغ دیتے تھے مگرالیکشن میں آپکی طرح اپنی آبائی سیٹ بھی نہ بچاسکے حالانکہ انہوں نے آصف زرداری کے ساتھ پچیس صوبائی سیٹوں کاوعدہ کیاتھا۔
Wisal Khan
About the Author: Wisal Khan Read More Articles by Wisal Khan: 80 Articles with 58067 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.